قسم قسم کے جانور کا گوشت

ہمارا تو پسندیدہ ترین سالن ہے پیاز اور ہری مرچ میں تلے ہوئے بٹیر۔ سوچتے ہی منہ میں پانی بھر آیا۔

پہلے جمبو پرانز بھی اتنے ہی پسند تھے لیکن اب انہیں نہیں کھاسکتے۔ نظر بچا کر ایک آدھ تو کھاہی لیتے ہیں۔

اِس کو آپ نے کٹوایا کہاں سے تھا
یا خود ہی کاٹا تھا
 

سید عاطف علی

لائبریرین
خرگوش کِس نے کھایا ہے
میں نے تو ذبح بھی کیا ہے اور کھایا بھی اور پسند بھی کیا ۔ پکایا البتہ نہیں ۔
یہ جو گھروں میں خرگوش پالتے ہیں ہمارے یہاں تو یہ ہی ملتے ہیں کیا یہ خرگوش کھاسکتے ہیں
کیوں نہیں بھئی ۔
 
میں نے تو ذبح بھی کیا ہے اور کھایا بھی اور پسند بھی کیا ۔ پکایا البتہ نہیں ۔

کیوں نہیں بھئی ۔
ذبح تو خیر ہم نے کبھی نہیں کیا کسی کی مدد لینی ہوگی
خیر کھائیں گے تو پھر بتائیں گے
اِس کے بارے میں سُنا ہے بہت لذیذ ہوتا ہے
 
یہاں بھی بٹیر ہی ہر گراسری مال میں مل جاتے ہیں اکثر اوقات خرگوش بھی ۔
مجھے تو ابھی تک خرگوش یا بٹیر کا گوشت نظر نہیں آیا ہوسکتا ہے یہ ٹِن پیک میں دستیاب ہوں
یا پہلے کبھی غور نہیں کیا
اب جائیں گے تو پھر تلاش کریں گے
 
Top