قصہ ایک ریگنگ کا ۔۔۔

اکمل زیدی

محفلین

نیرنگ خیال

لائبریرین
جی وہ تو اندازہ ہوگیا...خوب استعمال کرتے ہیں آپ ....

کوئی نہیں ...مقروض ...آپ کا فری اکاؤنٹ ہے ...:)
ارے ہم کہاں استعمال کرتے ہیں۔۔۔ ہم نے تو اب بھی چھوٹے چھوٹے بال رکھ چھوڑے ہیں۔۔۔۔ :D
فری اکاؤنٹ کے ساتھ کوئی چھوٹی سی عبارت ستارے کے ساتھ نظر نہین آئی کہ شرائط و ضوابط لاگو ہوں گے۔۔۔ :idontknow:
:bighug::bighug::bighug::bighug:

خوب ہے ...مومن خان مومن کے لئے التماس دعا ....:LOL:
:devil:
 

اکمل زیدی

محفلین
فری اکاؤنٹ کے ساتھ کوئی چھوٹی سی عبارت ستارے کے ساتھ نظر نہین آئی کہ شرائط و ضوابط لاگو ہوں گے۔۔۔
یہ جب ہوتا ہے جب کچھ بہت بڑا بڑا لکھا ہو .... جیسے آپ کا اکاؤنٹ فری ×××

××× صرف پہلی کال کے چارج ہونگے ...ٹیکس لاگو ہوگا ...

اور اسی میں اصل سے زیادہ وصولی ہوگئی ...:LOL:
 
میرے چھوٹے بھائی نے نیا نیا یونیورسٹی میں تعلیم کا آغاز کیا ہے ۔۔۔
دو تین دن سے وہ کہ رہا تھا کہ اورینٹیشن کلاسز اوور ہوتے ہی سینیرز ہماری ریگنگ کریں گے (درگت بنائیں گے ) پتا نہیں کیا ہوگا ۔۔۔
اور آج جب واپس آیا یونیورسٹی سے تو بڑا خوش خوش ۔۔ چہرے پر اطمینان جیسے کوئی بڑی بلا سر سے ٹل گئی ہو ۔۔۔۔ کہہ رہا شکر میں بچ گیا میں بچ گیا ۔۔۔
سینیئرز ہاتھوں میں پھول پکڑے کھڑے تھے اور نئے آنے والے لڑکوں کو باری باری بلاتے نام پوچھتے اور پھول دے کر کہتے جاؤ کسی گرین سوٹ والی لڑکی کو دے آؤ۔۔۔ کسی کو کہتے جو سب سے موٹی لڑکی ہو اسے دے آؤ ۔۔ کچھ لڑکے تو خود بھی تفریح لے کر دے آئے جھٹ سے جا کر۔۔ لڑکیوں نے البتہ لینے سے انکار کیا وہ الگ بات ۔۔
کچھ لڑکے صاف منع کر رہے تھے کہ ہم نہیں کریں گے یہ حرکت ۔۔ان کو ’ آگے تم کو دیکھ لیں گے ‘ کی دھمکی کے ساتھ روانہ کیا جاتا ۔۔
اور کچھ معصوم لڑکے نا چاہتے ہوئے بھی مان رہے تھے کہ ان کو لگ رہا تھا " پارٹی " کے لڑکے ہیں پنگا لینا ٹھیک نہیں ۔۔۔
ایسا ہی ایک مسکین صورت لڑکا کسی خوبصورت لڑکی کو پھول بھجوانے کے لیئے شکار ہوا بے چارہ ۔۔۔
چہرے پر ہونے والی بے عزتی کے خیال سے ہوائیاں اڑ رہی تھیں ۔۔۔۔۔۔لیکن مرتا کیا نہ کرتا کے مصداق لڑکیوں کی طرف گیا اور جو پہلی لڑکی نظر آئی اسے کہا ۔۔
سسٹر پلیز پھول لے لو ۔۔میری ریگنگ ہو رہی ہے پلیز تم میری بہن ہو لے لو۔۔۔
وہ لڑکی گبھرا کے نظر انداز کر کے چلی گئی وہاں سے ۔۔۔پھر ایک اور لڑکی کی طرف دیکھا تو وہ کچھ تیز قسم کی لڑکی تھی کہنے لگی بیٹا بھاگ جاؤ یہاں سے وہاں تمہاری درگت بنے نہ بنے یہاں ضرور بن جائے گی ۔۔۔
سن کے ہنسی تو آئی مگر عجیب سا بھی لگا کہ ۔۔۔ سٹوڈنٹس کے لیئے تو یہ تفریح ہے ۔۔ مگر جس جس لڑکی کو پھول لینے کی آفر ہوئی یا جس نے دیا۔۔ وہ تو مشہور ہی ہوجائیں وہاں کہ ۔۔ دیکھو یہ وہ ہی لڑکی ہے جس کو فلاں لڑکے نے پھول دیا تھا ۔۔۔ اور یہ ریگنگ کا رواج بھی پتا نہیں کس نے ڈالا تھا خواہ مخواہ ۔۔۔۔۔۔
هاهاها ۔۔ اپیا مجھے تو بتایا هی نهیں چھوٹے نے !!! میرے ساتھ کچھ نهیں هوا تھا البته سارے سینیئز ماسٹز کے دوست بن گئے کچھ هی دنوں میں:p
 

حسن ترمذی

محفلین
میرے ساتھ کچھ الگ ہی قسم کی شرارت کی سینیئرز نے
پہلے دن میری شرافت اور ضرورت سے زیادہ سنجیدہ شکل دیکھ کر کچھ نہیں کہا
لیکن دوسرے دن نام پوچھا اور یہ کہہ کہہ کر نام میں دم کردیا کہ
"شاہ صاحب ہیں بددعا دے کر بھسم کردیں گے"
حتیٰ کہ بیبیوں نے بھی یہی کہنا شروع کردیا
کیا دن تھے وہ بھی
لیکن 3 ماہ بعد پڑھائی چھوڑنی پڑی
:)
 

سارہ خان

محفلین
میرے ساتھ کچھ الگ ہی قسم کی شرارت کی سینیئرز نے
پہلے دن میری شرافت اور ضرورت سے زیادہ سنجیدہ شکل دیکھ کر کچھ نہیں کہا
لیکن دوسرے دن نام پوچھا اور یہ کہہ کہہ کر نام میں دم کردیا کہ
"شاہ صاحب ہیں بددعا دے کر بھسم کردیں گے"
حتیٰ کہ بیبیوں نے بھی یہی کہنا شروع کردیا
کیا دن تھے وہ بھی
لیکن 3 ماہ بعد پڑھائی چھوڑنی پڑی
:)
آپ کو زیادہ اعتراض کن کے کہنے پر تھا ؟ :p
 
Top