قصہ ” فاتح“ سے ” مفتوح “ کی پہلی ملاقات کا

ساجد

محفلین
تو جناب فاتح بھائی ادھر رونق افروز ہیں۔ حضور والا اگر اجازت ہو تو ہم بھی دخل در ماکولات:coffee: (معقولات) کریں۔:)
 
فاتح

لائبریرین
تو جناب فاتح بھائی ادھر رونق افروز ہیں۔ حضور والا اگر اجازت ہو تو ہم بھی دخل در ماکولات:coffee: (معقولات) کریں۔:)

چشمِ ما روشن دلِ ما شاد
مجھے لگ رہا ہے کہ میں نے یہ شعر اسی موقع کے لیے کہا تھا:
وہ شمع رخ ہے فروزاں خدا خدا کر کے
ہوئے ہیں دید کے ساماں‌خدا خدا کر کے​
 
ساجد

محفلین
چشمِ ما روشن دلِ ما شاد
مجھے لگ رہا ہے کہ میں نے یہ شعر اسی موقع کے لیے کہا تھا:
وہ شمع رخ ہے فروزاں خدا خدا کر کے
ہوئے ہیں دید کے ساماں‌خدا خدا کر کے​
بندہ پرور ، آپ کی محبت ہے جو ہم بھی کشاں کشاں بارِ فیض یابی کے لئیے آپ کے دربار میں حاضر ہوئے۔ بے حد مسرت ہوئی کہ آپ پاکستان میں قیام پذیر ہیں۔ غمِ زیست سے فراغت کے چند ایام ملتے ہی آپ سے با لمشافہ ملاقات کا شرف حاصل کرنے کا ارادہ ہے۔
آپ جیسے اہلِ زبان کے سامنے کیا مجال کہ ہم اپنے الفاظ کی بوسیدگی کو ادبی لبادہ اوڑھا کر ادبی بے ادبی کے مرتکب ہوں۔ لہذا آپ کی شان میں کوئی شعر ، بحر یا بند کہنے کی بجائے اپنی زبان بند رکھنے میں ہی عافیت سمجھتے ہیں مبادا کہ بے وزنی کی کیفیت آپ کی باغ و بہار طبع کو بر گشتہ کر دے۔
آپ کی بے انتہا محبتوں کا ممنون ،
ساجد
 
ساجد بھائی! ابھی نہیں۔۔۔ تھوڑا رکیں۔۔۔ ایک ہی دن ملاقات رکھیں گے سب سے۔۔۔ میں بھی چلوں گا۔۔۔۔ فاتح بھائی نے دعوت نہ بھی دی تو بن بلائے مہمان ہی کی طرح :)
 
مغزل

محفلین
ہم گزشتہ کل پھر ملنے گئے تھے جناب سے ۔۔ ویسے کل ہی ’’امکانات ‘“ زبیر احمد ظہیر سے بھی ملاقات رہی ۔۔ وہ احوال پھر لکھوں گا
 
زینب

محفلین
یہ لو ، مگر نظر مت لگا نا ، ویسے میرے پاس سیاہ رنگ کی ہے :chatterbox:
Motorcycle_70cc_90cc_100cc.jpg

بھائی جی اپ نے بھی اچھی بھلی موٹر سایئکل کو " باجی بلیلہ" بنا دیا۔۔۔۔:rollingonthefloor:

یہ پھر سے فاتح بھائی بٹن دبا کے چلے گئے۔۔۔آگے کیا ہوا جب فاتح بھائی پاؤں پٹختے آپ اک ہاتھ پکڑےاندر لے گئے تو۔۔۔۔۔۔۔۔

فاتح‌بھائی بتایئں‌نا کیسے مغل بھائی نے آپ کو اپنی لمبی لمبی بور غزلیں زبردستی سنایئں پھر آپ نے اس کا بدلہ ان کو کڑوئی سی چائے پلا کے لیا۔:coffee:۔۔۔بتایئں نا یہی تو کل آپ نے مجھے بتایا تھا:rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
زینب

محفلین
بندہ پرور ، آپ کی محبت ہے جو ہم بھی کشاں کشاں بارِ فیض یابی کے لئیے آپ کے دربار میں حاضر ہوئے۔ بے حد مسرت ہوئی کہ آپ پاکستان میں قیام پذیر ہیں۔ غمِ زیست سے فراغت کے چند ایام ملتے ہی آپ سے با لمشافہ ملاقات کا شرف حاصل کرنے کا ارادہ ہے۔
آپ جیسے اہلِ زبان کے سامنے کیا مجال کہ ہم اپنے الفاظ کی بوسیدگی کو ادبی لبادہ اوڑھا کر ادبی بے ادبی کے مرتکب ہوں۔ لہذا آپ کی شان میں کوئی شعر ، بحر یا بند کہنے کی بجائے اپنی زبان بند رکھنے میں ہی عافیت سمجھتے ہیں مبادا کہ بے وزنی کی کیفیت آپ کی باغ و بہار طبع کو بر گشتہ کر دے۔
آپ کی بے انتہا محبتوں کا ممنون ،
ساجد

ساجد بھائی اس کا آسان اردو میں ترجمعہ کون کرے گا۔۔۔آپ مغل بھائی یا فاتح پا جی:rollingonthefloor:
 
مغزل

محفلین
بھائی جی اپ نے بھی اچھی بھلی موٹر سایئکل کو " باجی بلیلہ" بنا دیا۔۔۔۔:rollingonthefloor:

ہا ہا ہ ہ ہ ۔۔ ارے یہ تو نقلی تھی۔ میرے پاس تو اسپورٹس بائیک ہے ۔ :notlistening:

یہ پھر سے فاتح بھائی بٹن دبا کے چلے گئے۔۔۔آگے کیا ہوا جب فاتح بھائی پاؤں پٹختے آپ اک ہاتھ پکڑےاندر لے گئے تو۔۔۔۔۔۔۔۔

میں بتا تا ہوں گڑیا رانی ۔۔ مجھےوہاں وارث بھائی ملے ، عماد اظہر اور نعیم سمیر بھی موجود تھے اور
فاتح بھائی کی ایک پیاری سی لاڈو بٹیا ماہم محمود ( دو پونیوں والی) بھی تھیں ۔۔ باقی پھرسہی۔۔۔۔۔

فاتح‌بھائی بتایئں‌نا کیسے مغل بھائی نے آپ کو اپنی لمبی لمبی بور غزلیں زبردستی سنایئں پھر آپ نے اس کا بدلہ ان کو کڑوئی سی چائے پلا کے لیا۔:coffee:۔۔۔بتایئں نا یہی تو کل آپ نے مجھے بتایا تھا

میں نے کوئی غزل نہیں سنائی ، یہ تو فاتح میاں نے دو سو گز لمبی نظم ’’ نفرت ‘‘ بڑے جوش و خروش سے سنا ئی تھی ،، آج تک کانوں میں خراش ہے ۔۔ اور زبردستی کا معاملہ بھی میں آئندہ مراسلے میں بتاؤں کا گہ کیسے مجھے حبسِ بیجا میں رکھا گیا۔۔

ہیں ں‌ں‌ں‌ں‌ں‌۔۔۔ تو وہ چائےتھی ۔۔ ارے انہوں نے تو کافی کہہ کر پلائی تھی ۔۔ اب سمجھا وہ کڑوی کیوں تھی ۔ فاتح نے جو بنائی تھی ۔۔:rollingonthefloor:
اور یہ غیاب میں ۔ فاتح میاں بس ایسی ہی باتیں کرتے ہیں ۔ کان مت دھرنا۔۔ :notlistening:
 
ساجد

محفلین
ساجد بھائی اس کا آسان اردو میں ترجمعہ کون کرے گا۔۔۔آپ مغل بھائی یا فاتح پا جی:rollingonthefloor:
زینب ، یہ اردو ، تمہارے دستخط کے خانے میں لکھے ہوئے پنجابی شعر سے زیادہ مشکل تو نہیں ہے ۔:battingeyelashes:
ویسے ابھی تم نے فاتح بھائی کی اردو پر شاید مغز ماری نہیں کی۔ مجال ہے کہ لغت کا استعمال کئے بغیر سمجھ میں آ سکے۔ مغل صاحب کے بارے میں بھی شنید ہے کہ خاصے مشکل پسند واقع ہوئے ہیں۔ ایک تو کراچی والوں کی اردو کی رفتار عام حالات میں ہی اتنی تیز ہوتی ہے کہ پنجاب والے اس کے پیچھے بھاگتے بھاگتے پٹواری ہو جائیں اوپر سے اگر فاتح بھائی جیسی ہستی اس کی نوک پلک سنوار دے تو تو یہ مزید شوخ و چنچل ہو کر اپنے ناز و ادا دکھلاتی ہے۔:grin:
 
ساجد

محفلین
صاحب یہ تہمت ہے ہم پر ۔ ہم کراچی والے تھوڑی ہی ہیں ۔۔ ہم تو ایبٹ آباد کے ہیں۔
عا لی جاہ ، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کہاں سے ہیں۔ کراچی اور اردو کا ایسا ناطہ ہے کہ جو بھی کراچی میں رہا وہ اردو کی زلف کا اسیر ضرور ہوا۔ یقین نہ آئے تو کراچی کے آفریدیوں ہی کو دیکھ لو کہ پٹھان ہو کر بھی اردو ہم سے اچھی بولتے ہیں۔:)
 
فاتح

لائبریرین
یہ پھر سے فاتح بھائی بٹن دبا کے چلے گئے۔۔۔آگے کیا ہوا جب فاتح بھائی پاؤں پٹختے آپ اک ہاتھ پکڑےاندر لے گئے تو۔۔۔۔۔۔۔۔

فاتح‌بھائی بتایئں‌نا کیسے مغل بھائی نے آپ کو اپنی لمبی لمبی بور غزلیں زبردستی سنایئں پھر آپ نے اس کا بدلہ ان کو کڑوئی سی چائے پلا کے لیا۔:coffee:۔۔۔بتایئں نا یہی تو کل آپ نے مجھے بتایا تھا:rollingonthefloor::rollingonthefloor:

میں تو خود انتہائی خوف زدہ ہوں کہ نہ جانے تقدیر نے مغل صاحب سے گل چیں‌کے ہاتھوں کیا کیا گل افشانی کروانی ہے کہ حضرت نے خطرے کی گھنٹی تو عین عنوان کی گردن میں باندھ رکھی ہے "(مفتوح کی وضاحت آگے چل کر ہوگی)" لیکن فی الحال وہ قوسین کی زلف گرہ گیر کی اسیر ہے۔۔۔ کیا خبر کب مغل صاحب اسے پروانۂ آزادی عطا فرما دیں‌اور اس جرس کے نالے ہمارے نالوں‌میں روح پھونک دیں۔
 
فاتح

لائبریرین
بندہ پرور ، آپ کی محبت ہے جو ہم بھی کشاں کشاں بارِ فیض یابی کے لئیے آپ کے دربار میں حاضر ہوئے۔ بے حد مسرت ہوئی کہ آپ پاکستان میں قیام پذیر ہیں۔ غمِ زیست سے فراغت کے چند ایام ملتے ہی آپ سے با لمشافہ ملاقات کا شرف حاصل کرنے کا ارادہ ہے۔
آپ جیسے اہلِ زبان کے سامنے کیا مجال کہ ہم اپنے الفاظ کی بوسیدگی کو ادبی لبادہ اوڑھا کر ادبی بے ادبی کے مرتکب ہوں۔ لہذا آپ کی شان میں کوئی شعر ، بحر یا بند کہنے کی بجائے اپنی زبان بند رکھنے میں ہی عافیت سمجھتے ہیں مبادا کہ بے وزنی کی کیفیت آپ کی باغ و بہار طبع کو بر گشتہ کر دے۔
آپ کی بے انتہا محبتوں کا ممنون ،
ساجد

عالی جاہ! دیدہ و دل فراشِ راہ کیے منتظرِ دید ہوں۔ کب یہ اعزاز بخش رہے ہیں؟
 
تعبیر

محفلین
مغل پر بھی لگتا ہے کہ عمار کا رنگ چڑھتا جا رہا ہے کہ کافی میل ملاقاتتتتتت والے ہو گئے ہیں ۔بہت زبردست لکھا ہے

باقی کا بھی انتظار رہے گا

عمار :تم کبھی بھی مرتے دم تک اُس ڈاکٹر صاحب کیساتھ ’’خیالی ملاقات‘‘ کا قصہ نہ بھولنا۔ اس سے زیادہ بہترین اور لطف اندوز شاید ہی کسی نے آج تک کوئی پہلی اور آخری ملاقات کی ہو!:)ٍٍٍ

:eek: اف آپ کو بھی پتہ ہے وہ سب

اور پھر یہ بھی دیکھنا کہ اسی گڑھے میں سے مردہ کفن پھاڑ کر ایسے بولتا ہے ;)

بولتا کبھی کبھی بولتی بھی بن جاتا ہے۔ مجھے تو وہ بولتی ہی بن کر ملا تھا/تھی :mad:

یار عمار،
یہ تمہارے مغل صاحب کیا صرف شاعروں سے ہی ملنا پسند فرماتے ہیں:rolleyes:
نثر والے کیا ان کو پسند نہیں;)

نہین فہیم صرف جوانوں سے وہ بھی ان جوانوں سے جن کی چھوٹی چھوٹی داڑھی ہو :laughing:(جیسے ابوشامل)

آپ ملنے کی شرائط پوری کریں بس یعنی جلدی سے بچے سے جوان بن جائیں اور ڈاڑھی رکھ لیں بس ;)
 
مغزل

محفلین
مغل صاحب کچھ اور بھی لکھے گے یا بس یہی پر ختم کریں گے

صاحب ضرور آگے بھی بہت کچھ ہے تین ملاقاتوں کا احوال اور ہے ۔۔
ویسے میں اس دوران ’’ امکانات ‘‘ (کالم نگار) زبیر احمد ظہیر سے ملاقات کا احوال پیش کروں گا۔
اس کے بعد فاتح میاں کی بار ی دوبارہ ۔۔۔ سے ۔
 
ابو کاشان

محفلین
نہیں فہیم صرف جوانوں سے وہ بھی ان جوانوں سے جن کی چھوٹی چھوٹی داڑھی ہو :laughing:(جیسے ابوشامل)

ارے یہ چھوٹی چھوٹی داڑھی تو میری بھی ہے اور میں بھی کراچی میں رہتا ہوں۔
کبھی مغل بھائی سے ملاقات ہو گئی تو دیکھیئے گا کہ کیسا زائچہ کھینچا جائے گا۔
 
Top