قوم کو بے وقوف مت بناؤ – اوریا مقبول جان

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
آپ اوریا جان کا دفاع کررہے ہیں ، کچھ سیکھنے کی کوشش نہیں کررہے۔ اس کی وجہ کیا ہے آپ کو دکھاتے ہیں ۔ لیکن سٹیپ بائی سٹیپ۔

1۔ میں آپ کے محلے میں آتا ہوں اور کچھ ایسا کام کرتا ہوں کہ آپ " شہید" اور آپ کے ساتھ دوسرے مرد بھی "شہید " اور آپ کی عورتیں اور بچے در بدر کی خاک چھاننے لگیں ۔۔۔ چاہے کوئی بھی وجہ ہو میرے پاس، کیا آپ مجھے اپنا ہیرو قرار دیں گے ؟ دل سے بتائیں ۔۔

اب دیکھئے اوریا جان کا ہیرو ۔
مولوی عبدالرشید ہلمند میں پیدا ہوا۔ وہ ایک بلوچ ہے جس نے مدرسے میں تعلیم حاصل کی۔ اس کا پورا خاندان سوویت یونین کے خلاف جہاد میں شریک رہا۔ جب امریکی افغانستان میں داخل ہوئے تو اس صوبے کا سربراہ مولوی محمود تھا جس نے یہاں امریکی افواج کا بے جگری سے مقابلہ کیا اور 2007ء میں شہیدکردیا گیا۔

جب کہ روس افغانستان سے 1989 میں جا چکا تھا۔ یہ شخص صرف اور صرف افغانستان میں بد امنی اور فساد قائم کرنے میں مصروف تھا ، اس جیسے دوسرے طالبانوں کی وجہ سے افغانستان میں بد امنی پیدا ہوئی، لاکھوں عورتیں بیوہ اور بچے یتیم ہوئے۔ اسی جیسے لوگوں کے ساتھیوں نے پھر نفرت ، عداوت اور انتقامی کاروائیوں میں پاکستانمیں مون مارکیٹ میں جہاں بچوںکا سامان بکتا تھا ، پبلک سکول پشاور میں، جنرل پوسٹ آفس کراچی کے سامنے ، لاہور کے بچوں کے پارک میں اور سینکڑوں معصوموں کو پاکستان میں قتل کیا ۔ یہ اوریا جان کا ہیرو ہے ۔ کس لئے کہ اس کے نام میں مولوی لگا ہوا ہے ۔ ؟

آپ کو ایسے ظالمانوں کا دفاع کرنے والے اچھے لگتے ہیں ۔ لگا کریں ۔ لیکن آپ یہ جان لیں کہ فاروق کو فرق کرنا آتا ہے ۔

اور اس بار تو فی الحال میرے مخاطب آپ تھے بھی نہیں. لیکن پھر بھی ....

پبلک فورم پر آئیے تو توقع رکھئے کہ آپ کا اوریا جان کا دفاع باقی لوگوں کو بھی نظر آرہا ہے ۔
 

صائمہ شاہ

محفلین
محترمہ میں اوریا مقبول جان کی شخصیت کے بارے میں کچھ نہیں پوچھ رہا.
چلیں میں اپنے سوال کا انداز کچھ بدل لیتا ہوں.
کچھ دیر کے لیے بھول جائیں کہ یہ کالم اوریا مقبول جان کا ہے. کسی بھی اور کالم نگار کا کالم سمجھ لیجیے. اب اس میں جو حقائق توڑ مروڑے گئے ہیں ان کی نشاندہی فرما کر اصل حقائق سے آگاہ کیجیے.
واہ
آپ نے اس کالم میں بلند وبانگ دعوے نہیں دیکھے شائد
کس اعتماد سے کہہ رہا ہے کہ امریکہ نے یہ کیا اور وہ کیا ، کیا ثبوت ہے اس کے پاس یا پھر اسے الہام اترا تھا ؟؟
پاکستان کے سوا تمام اسلامی ممالک دوسروں سے بنا کر رکھتے ہیں سعودیہ کی ہی مثال لے لیجیے آپ کے سب سے بڑے دشمن کو نواز دیا سب سے بڑے اعزاز سے پھر اوریا نے کس طرح انڈیا اور ایران کے تعلق کو بغیر کسی ثبوت کے مشکوک قرار دے دیا ؟
صرف یہی نہیں ہزارہ قبائل کو بھی ملوث کر دیا سازش میں کیا ثبوت ہے اوریا کے پاس اس بات کا ؟؟؟
مفروضات پر بیان بازی کوئی بھی کر سکتا ہے مگر کالمز حقائق کی بنیاد پر لکھے جاتے ہیں اور کیا سورس ہے اس کا جہاں سے اسے یہ معلومات مل رہی ہیں ؟
اس کے بعد بھی آپ کی تسلی نہ ہو تو معذرت ۔
مزید بات صرف بحث برائے اوریا بچاو مہم ہی ہوگی ۔
 
آخری تدوین:
اب اس میں جو حقائق توڑ مروڑے گئے ہیں ان کی نشاندہی فرما کر اصل حقائق سے آگاہ کیجیے.
برادر محترم ، میں آپ سے مخالفت اور نفرتوں کا رشتہ قائم نہیں کرنا چاہتا ۔ لیکن اختلاف پر آپ کچھ زیادہ ہی برانگیختہ ہوتے ہیں ۔ اور اپنی ضد سے ہٹتے نہیں ہیں ۔

آپ کو تو حقائق اگر خود سے توڑے مروڑے نظر نہیں آتے تو کوئی بھی دکھائے نظر آئیں گے بھی نہیں ۔ سب سے پہلے یہ سیکھئے کہ انصاف یہ ہے کہ جو کچھ میرے لئے اچھا وہ آپ کے لئے بھی اچھا اور جو کچھ میرے لئے خراب وہ آپ کے لئے بھی خراب۔ یہی ہے انصاف۔
اب دیکھئے حقیت کی توڑ مروڑ۔

اوریا جان کی خفیہ ایجنسیاں ، پاکستان ایک جوہری طاقت کے وزیر داخلہ کی معلومات سے بھی زیادہ ہیں جو پاکستان کے وزیر داخلہ کا مذاق اڑا رہا ہے ۔
جس کی کارروائیوں کا نقشہ چوہدری نثار علی صاحب نے کھینچا ہے۔ ایران میں بھی اس نے اپنا ٹھکانہ چاہ بہار کی بندرگاہ کے شہر میں بنایا جہاں سے افغانستان کا نزدیک ترین مقام زرنج آٹھ سو پچانوے (895) کلو میٹر دور ہے اور وہ بھی اس کے صوبے نیم روز میں واقع ہے اور اس کا صدر مقام بھی۔ افغانستان کا یہ صوبہ ایران اور پاکستان کے ساتھ اپنی سرحد رکھتا ہے۔ اس لیے تمام تر غیر قانونی سرگرمیوں کی رہگزر ہے۔ طالبان کی حکومت سے پہلے اور طالبان کی حکومت گرائے جانے کے بعد افیون اور ہیروئن کی سب سے زیادہ اسمگلنگ اسی صوبے میں اڈے بنا کر کی جاتی ہے۔

اپنی ایمانداری کے بلند بانگ دعوؤں سے لے کر اپنی حکومت کی اعلیٰ کارکردگی تک جیسے جھوٹ تو عام تھے لیکن چوہدری نثار جوکہ اس مملکت خداداد پاکستان کے وزیرداخلہ کے عہدے پر متمکن ہیں انھوں نے ایک ایسی بات کی ہے جس پر بلوچستان میں رہنے والا عام سا سادہ لوح بلوچ بھی حیرت میں اتنا ضرور کہہ رہا ہوگا اسے تو کچھ بھی نہیں پتہ

اوریا جان کو الہام بھی ہوتے ہیں
یہ طالبان کے وہ لوگ ہیں جو بھوربن کے مذاکرات میں بھی شامل تھے۔ ان مذاکرات کو بھارت، امریکا اور افغانستان نے شمالی اتحاد کے ذریعے تباہ کرنے کی کوشش کی تھی اور ملا محمد عمر کی وفات کی خبر دے کر انھیں تعطل کا شکار کیا تھا۔

پاکستانی ہوتے ہوئے ، پاکستان کی اس ایجنسی کی بے عزتی جس کی صلاحیتوں کی عزت دنیا کرتی ہے
بھارتی اور شمالی اتحاد کے لوگ طالبان کی اس فتح کی وجہ آئی ایس آئی کی پشت پناہی قرار دیتے ہیں۔ حیرت یہ ہے کہ جن کو اڑتالیس عالمی طاقتوں کی پشت پناہی اور ایران جیسے پڑوسی کی حمایت حاصل ہو وہ پاکستان کی ایک خفیہ ایجنسی کی مدد سے ہار جاتے ہیں۔

یہ چار گواہیاں کافی ہیں آپ کو "فرق" بتانے کے لئے یا مزید حقیقت کا توڑ مروڑ فراہم کیا جائے؟

والسلام
 

نایاب

لائبریرین
خاتون میرے سوال کا جواب نہیں ملا مجھے بلکہ آپ نے اپنی کم علمی کا ثبوت دے دیا
حقائق آپکے پاس نہیںتو بات نہ پرانی باتوں کی بنیاد پر کسی کی صحیح بات کو رد کرنا کہاں کا انصاف ہے ؟؟
خیر اللہ آپ پر رحم کرے آمین ثم آمین۔
ظاہری بات ہے ایک صاحب علم انسان ہی کسی کی کم علمی کو پرکھ سکتا ہے. اور کیا ہی مناسب ہوتا اگر آپ ادھر ادھر کی باتوں کی بجائے ٹو دی پوائنٹ کالم میں میں موجود غلطیوں کی نشاندہی فرما کر اصل حقائق سے آگاہ فرماتیں تاکہ یہ ہم سب کو آپ کے علم سے استفادہ حاصل کرنے کا موقع ملتا.

کچھ دیر کے لیے بھول جائیں کہ یہ کالم اوریا مقبول جان کا ہے. کسی بھی اور کالم نگار کا کالم سمجھ لیجیے. اب اس میں جو حقائق توڑ مروڑے گئے ہیں ان کی نشاندہی فرما کر اصل حقائق سے آگاہ کیجیے.
میرے محترم دوستو
مجھے یہ اعتراف کرنے میں کوئی جھجھک نہیں کہ میں آپ دونوں محترم ہستیوں کی گفتگو سے بہت کچھ سیکھتا ہوں ۔
آپ دونوں کی طلب سے اس کالم میں سے غلطیوں کی نشان دہی کرنے کے لیے کوئی دس بار پڑھا ۔
لیکن کوئی اک جملہ بھی ایسا نہیں ملا جسے غلط کہتے آپ کے سامنے رکھوں ۔
کوئی اک دانہ کالا ہوتا تو آسانی ہوتی ۔ مگر یہاں تو ساری دال ہی کالی دکھتی ہے مجھے ۔
صرف طالبان کی حقانیت اور تعریف پر مبنی ہے ۔
مجھے اپنی کم علمی کا اعتراف ہے شاید میں اس کالم کو سمجھ ہی نہ پایا ہوں ۔
کیا ہی اچھا ہو اگر آپ مجھ ایسے کم علموں کے اس کالم کے وہ چنیدہ نکات چھانٹ کر ان کی صداقت کو سامنے لے آئیں ۔
جن کی صداقت کسی اثبات کی محتاج نہ ہو ۔
بہت دعائیں
 

اوشو

لائبریرین
برادر محترم ، میں آپ سے مخالفت اور نفرتوں کا رشتہ قائم نہیں کرنا چاہتا ۔
جزاک اللہ
میں بھی کمپیوٹر پر اردو زبان کی ترویج میں آپ کے انتہائی اہم کردار پر آپ کا گرویدہ ہوں اور اس لحاظ سے میرے لیے آپ ایک محترم ہستی ہیں.
چلیں دوستی کا رشتہ قائم کر لیتے ہیں. :)
میں کوشش کرتا ہوں کہ اختلافی باتوں کو نظر انداز کروں آئندہ آپ کے معاملے میں میں مزید محتاط رہوں گا.
خوش رہیں
بہت جیئں
والسلام
 

اوشو

لائبریرین
میرے محترم دوستو
مجھے یہ اعتراف کرنے میں کوئی جھجھک نہیں کہ میں آپ دونوں محترم ہستیوں کی گفتگو سے بہت کچھ سیکھتا ہوں ۔
آپ کسر نفسی سے کام لے رہے ہیں. اور آپ کی محبتوں کا زیر بار ہوں کہ آپ دوستوں میں شمار رکھتے ہیں۔
چنیدہ نکات چھانٹ کر ان کی صداقت کو سامنے لے آئیں ۔
سرکار میں نے نہ تو کسی بات کی صداقت کی تصدیق کی نہ اختلاف کیا.
میرا سوال کسی اور ذہن سے تھا. احباب کو سمجھا نہیں پایا تو یقینا اس میں میری کم علمی وجہ ہو گی.
خوش رہیں
بہت جیئں
 

شہناز

محفلین
دانش جی آپ نے بالکل بجا فرمایا کہ اب مسلمان کی پہچان ایک ثانوی حیثیت رہ گئی ہے اور سب اپنے علاقائی وجود کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں ۔
 

شہناز

محفلین
ہم سب اصل موضوع سے ہٹ گئے ہیں بات ہورہی تھی ایران افغانستان اور پاکستان میں انڈین ایجنسیوں کی بڑھتی ہو سرگرمیوں اگر دیکھا جائے تو یہ احساس ہوتا ہے کہ تینوںممالک کے درمیان ٹیلی کمیونیکیشن اور تعاون کرنے میں ذرا بخل سے کام لیا جارہا ہے وجہ یہ ہے کہ ایران ،پاکستان کے تعلقات ہمیشہ سے تناؤ کا شکار رہے ہیں اور افغانستان کےساتھ تو تعلقات کا علم ہی ہے ہمیشہ سے رنجیدہ ہی رہے ہیں وجہ روس کی مداخلت اور پاکستان کی طالبان کی حمایت تو یہ تعلقات کیسے استوار ہوں گے
 

ہادیہ

محفلین
اوہو۔ غصہ نا کرنا بھائی لوگ o_Oآپ لوگوں نے اتنی بحث بھی کر لی اور ہم کو ابھی تک یہی پتہ نہیں چلا یہ "اوریا مقبول جان" ہے کون؟:po_O
 

صائمہ شاہ

محفلین
میرے محترم دوستو
مجھے یہ اعتراف کرنے میں کوئی جھجھک نہیں کہ میں آپ دونوں محترم ہستیوں کی گفتگو سے بہت کچھ سیکھتا ہوں ۔
آپ دونوں کی طلب سے اس کالم میں سے غلطیوں کی نشان دہی کرنے کے لیے کوئی دس بار پڑھا ۔
لیکن کوئی اک جملہ بھی ایسا نہیں ملا جسے غلط کہتے آپ کے سامنے رکھوں ۔
کوئی اک دانہ کالا ہوتا تو آسانی ہوتی ۔ مگر یہاں تو ساری دال ہی کالی دکھتی ہے مجھے ۔
صرف طالبان کی حقانیت اور تعریف پر مبنی ہے ۔
مجھے اپنی کم علمی کا اعتراف ہے شاید میں اس کالم کو سمجھ ہی نہ پایا ہوں ۔
کیا ہی اچھا ہو اگر آپ مجھ ایسے کم علموں کے اس کالم کے وہ چنیدہ نکات چھانٹ کر ان کی صداقت کو سامنے لے آئیں ۔
جن کی صداقت کسی اثبات کی محتاج نہ ہو ۔
بہت دعائیں
مجھے تو وضاحت کرتے ہوئے شدید حیرت ہو رہی تھی نایاب بھائی
کیا واقعی اتنا مشکل تھا ؟
اور سب سے بڑی بات طالبان کی تاریخ کیسے ازبر ہے اسے اور کیسے کیسے ہیروز بنا رکھے ہیں طالبان کے اس پر پاکستان کے جغرافیے سے زیادہ افغانستان کا جغرافیہ پتہ ہے شائد تنخواہ وہیں سے وصول پاتا ہے ۔
 

صائمہ شاہ

محفلین
آپ تھوڑی کوشش کر کے کسی امن کے علمبردار ملک میں پیدا کیوں نہ ہوئے؟
چلیں جو ہونا تھا ہو گیا۔ آئندہ احتیاط کر لیجیے گا.
زیک پر طنز کرنے کی بجائے اس لڑی پر بکھری طالبانی سوچ پر طنز کیجیے یہی سوچ ہے جو ان سب کو طالبان بناتی ہے اور اسے دہشت گردی ہی کہتے ہیں ۔
 
کچھ لوگوں کو "اسلام ہائے ہائے " کی اتنی مظبوط اڈیکشن پڑ چکی ہے کہ وہ یہی کلمات رات سوتے میں بھی بڑبڑاتے رہتے ہیں۔ یہ کوئی تعجب کی بات نہیں کہ کوئی مسلمان چاہئے یہاں دلائل میں قرآنی آیات ہی کئوں نہ لکھ دے۔ کچھ صاحبان بس صرف " ہائے ہائے اسلام" کی ڈز ڈز ہی کریں گے۔ قرآن کی بات کر لیں یا پاکستان کی بات کر لیں۔ " طالبانی سوچ " کا لیبل لگا دینا تو بس ان لبرل خواتین و حضرات کا ایک فیش بن گیا ہے۔
 

صائمہ شاہ

محفلین
مذہبی سیاسی بازیگری آنکھوں میں ایسی دھول جھونکتی ہے کہ اس کا علاج نہیں ۔ :)
اور جہالت سے دامن اور نظر دونوں بچا کر چلنا ہی بہتر ہے ورنہ مذہب کے نام پر موت کی سوداگری ان انتہا پسند رویوں کا شیوہ ہے ۔
اور جو مذہب انہیں عورت کی عزت کرنا نہیں سکھا سکا اس کا پرچار کرتے ہوئے کیسے مضحکہ خیز لگتے ہیں یہ حضرات کاش یہ دیکھ سکتے ۔:)
 

وصی اللہ

محفلین
میں تاریخ کا طالب نہیں اور نہ ہی فقہ، تفسیر یا حدیث کا عالم ہوں۔۔۔لیکن جنگ میں فوجیوں کا عام مفتوح خاتون کو لونڈی بنا کر اُن کے ساتھ مباشرت کرنا (اس لفظ کے لیے معذرت) اوریا صاحب کس طرح جائز قرار دے رہے ہیں اس ٹاک شو کے آخر میں سن لیجیے۔۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ ہمیں اس طرح کے ٹٹ پونجییے دانشوروں سے محفوظ فرمائے۔۔۔۔
 
مردوں اور عورتوں کے مساوی مقام اور مساوی درجہ، اللہ تعالی کا فرمان ہے لیکن افسوسناک حقیقت یہی ہے کہ مسلمانوں کو یہ مذہب عورتوں کا مساوی درجہ نہیں سکھا سکا۔
اس لئے کہ طرح طرح کے حیلوں بہانوں سے یہ لوگ یہ ماننے کے لئے تیار ہی نہیں کہ باعزت اور تعلیم یافتہ قومیں اپنی باعزت اور تعلیم یافتہ ماؤں کی گود میں ہی پلتی ہیں۔ جو قوم اپنی ہی ماؤں کی تذلیل کرتی ہے، لاعلمی کے اندھیرے اور ذلت ہی اس قوم کا مقدر بنتا ہے۔

دنیا وہی دیکھتی ہے جو مسلمان پریکٹس کرتے ہیں نا کہ جو قرآن حکیم میں لکھا ہے۔

والسلام
 
میں تاریخ کا طالب نہیں اور نہ ہی فقہ، تفسیر یا حدیث کا عالم ہوں۔۔۔لیکن جنگ میں فوجیوں کا عام مفتوح خاتون کو لونڈی بنا کر اُن کے ساتھ مباشرت کرنا (اس لفظ کے لیے معذرت) اوریا صاحب کس طرح جائز قرار دے رہے ہیں اس ٹاک شو کے آخر میں سن لیجیے۔۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ ہمیں اس طرح کے ٹٹ پونجییے دانشوروں سے محفوظ فرمائے۔۔۔۔

انصاف یہ ہے کہ جو فیصلہ ہمارے لئے درست وہی فیصلہ ہمارے مخالف کے لئے بھی درست۔
تو اوریا صاحب سے سوال یہ ہے کہ جب مخالف قومیں ان کے اپنے خاندان کی محترم خواتین کو گرفتار کرلیں تو پھر کیا اوریا صاحب یہی فیصلہ دیں گے کہ لے جایا جائے ان کی اپنے خاندان کی خواتین کو اور ان کے ساتھ وہی سلوک کیا جائے جس کا فیصلہ یہ صاحب یہاں دے رہے ہیں؟

معذرت چاہتا ہوں ۔ میرا مقصد کسی کی بے عزتی نہیں ۔۔ کہ میری نظر میں اوریا صاحب کی ہی نہیں دنیا کی ہر عورت قابل عزت ہے ۔ مساوی ہے اور معاشرے میں ہر حالت اور ہر صورت میں مساوی عزت اور مساوی مقام اور مساوی حقوق کی حقدار ہے۔ کسی بھی صورت میں کسی کمزور اور حالات یا جنگ کی شکار خاتون سے کوئی بھی زبردستی نہیں ہونی چاہئے

اس ویڈیو سے درج ذیل سوالات اٹھتے ہیں:

قرآن کیا کہتا ہے؟
1۔ کیا عورت کی گواہی آدھی ہے
2۔ کیا عورت کو تعلیم کا حق ہے ؟
3۔ کیا عورت اور مرد کا درجہ مساوی ہے؟
4۔ کیا عورت کا جائیداد میں حصہ آدھا ہے؟
5۔ کیا عورت اور مرد کی تعلیم میں فرق ہونا چاہئے؟
6۔ کیا عورت ملک کی سربراہ ہوسکتی ہے؟
7۔ کیا مفتوحہ عورت کو لونڈی بنانا جائز ہے؟
8۔ کیا عورت کا طلاق کے بعد "گھر" میں رہنے کا حق ہے؟
9۔ کیا عورت کو طلاق کا حق ہے یا صرف مرد کو طلاق کا حق ہے؟
10 - کیا مردووں کو حکم ہے کہ سرکش عورت کی پٹائی کرے؟


یہ بہت سارے سوالات ہیں ، میں ان کے جوبات فوراً اپنے وقت کی کمی کی وجہ سے نہیں دے سکتا ، ارادہ ہے کہ ان سوالات کے جوابات میں قران کیا کہتا ہے سیکشن میں پوسٹ کروں گا۔
انشاء اللہ تعالی۔

والسلام

والسلام
 
آخری تدوین:
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top