قیامت کی گھڑی گزر گئی

افلاطون

محفلین
ہمارے ایک دوست نے عظیم تباہی کے خوف سے اپنی شادی کی تاریخ 20 دسمبر رکھی تھی آج ولیمے میں لوگ واقعی ایسے ہی کھا رہے تھے جیسے 4 بجے قیامت آ جائے گی اور یہ ان کا آخری کھانا ہے:):)
 
ہم نے پہلے ہی بتا دیا کہ کوئی نہیں آنی۔۔۔ ہم گزر چکے اس کڑے وقت سے :p

بھائی صاحب ، مقامی امریکی وقت کے مطابق 11 بجے آنی ہے اور ابھی اس میں پورے ساڑھے سات گھنٹے رہتے ہیں۔

میں تو کام پر جا رہا ہوں ، اب قیامت آئی تو کام پر ہی ملوں گا۔ ;)
 

محمداحمد

لائبریرین
بھائی صاحب ، مقامی امریکی وقت کے مطابق 11 بجے آنی ہے اور ابھی اس میں پورے ساڑھے سات گھنٹے رہتے ہیں۔

میں تو کام پر جا رہا ہوں ، اب قیامت آئی تو کام پر ہی ملوں گا۔ ;)
اب وہ آئے بھی تو کہنا کہ مسافر تو گیا​
یہ بھی کہنا کہ بھلا اب بھی نہ جاتا لوگو!​
:D
 

ظفری

لائبریرین
ویسے میں 20 اور 21 کی درمیانی شب کو جہاں جہاں گیا اور جس جس شاپنگ مال کی سیر کی ۔ وہاں لوگوں کا ہجوم غفیر ، کرسمس کی شاپنگ کرتا ہوا نظر آیا ۔ وہی معمولات تھے جو عام طور پر ہوا کرتے ہیں ۔ کوئی اضطراب یا خوف کہیں نظر نہیں آیا ۔ :)
 

قیصرانی

لائبریرین
ہمارے ایک دوست نے عظیم تباہی کے خوف سے اپنی شادی کی تاریخ 20 دسمبر رکھی تھی آج ولیمے میں لوگ واقعی ایسے ہی کھا رہے تھے جیسے 4 بجے قیامت آ جائے گی اور یہ ان کا آخری کھانا ہے:):)
اس بے چارے نے مفت میں قیامت کو ایک دن پہلے برپا کر دیا :) اب ساری زندگی روتا پھرے گا :)
 
اوہووووو۔۔۔
اب کس کی بات مانی جائے۔۔۔:whistle:
٭ 21 دسمبر کو دنیا جس سیارے سے ٹکرا کر تباہ ہونے والی تھی، وہ سیارہ تباہ کر دیا گیا۔ طالبان نے زمہ داری قبول کرلی۔ (رحمن ملک)
٭ جن لوگوں کی 21 دسمبر کو شادی ہوئی ہے۔ دنیا بس ان کی تباہ ہونی تھی۔ (وینا ملک)
:laugh:
 

ملائکہ

محفلین
مایا کیلنڈر نے جو قیامت برپا کرنا تھی الحمد للہ وہ برپا نہ ہو سکی اور ہم جو 4 بج کر 11 منٹ کا سانسیں روکے انتظار کر رہے تھے وہ گھڑی گزر گئی اور ٹائم پیس ہمارے ہاتھوں میں ٹک ٹک کرتا ہو اہمیں زندگی کے موجود ہونے کا احساس دلاتا رہا۔
آپ سب کے محسوسات کیا ہیں؟۔
میں نے اپنے دوسرے سیمیسٹر میں اسی ٹوپک پر اپنا میجر آسائمنٹ بنایا تھا۔۔۔ یہ بات میں واضح کردوں سارے لوگوں کو، کہ مایا لونگ کاؤنٹ کیلینڈر نے 21 دسمبر 2012 کے دن قیامت کی پیشین گوئی کی ہی نہیں تھی ۔۔۔۔ انٹرنیشنل اور پاکستانی میڈیا کو سلام ہے کہ وہ غلط بات کو فروغ دے رہے ہیں۔۔۔ اس تاریخ کو مایا کیلینڈر کا ایک سائیکل ختم ہوتا ہے اور اسکے بعد ایک نیا سائیکل شروع ہوتا ہے جو کہ پرانے سائیکل سے بڑا ہے۔۔۔
لونگ کاؤنٹ کیلینڈر کے مطابق 21 دسمبر 2012 سے دنیا ایک نئے دور میں داخل ہوگی اور اس نئے دور میں دنیا میں ایسے مختلف واقعات پیش آئیں گے جو کہ دنیا کو بدل دیں گے۔ ممکن ہے کہ بڑے سیلاب اور زلزلوں کی تعداد بڑھ جائے۔۔۔ اگر ہم نوسٹراڈیمیس کی پیشن گوئیوں کی طرف دیکھیں تو وہ بھی اسی قسم کے واقعات کی طرف توجہ دلاتا ہے۔
باحیثیت مسلمان میرا عقیدہ تو یہی ہے کہ اللہ کے سوا قیامت کی گھڑی کا علم کسی کو نہیں ہے لیکن نیشانیاں یہ ظاہر کررہی ہیں کہ قیامت کا وقت قریب ہے لیکن کچھ نشانیاں ابھی ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔۔۔
میں صرف یہ کہنا چاہتی ہوں کہ پاکستانی میڈیا نے اتنا غلط ہر چیز کا اظہار کیا کہ میں حیران رہ گئی ایسا ممکن نہیں ہے مجھ جیسی لڑکی کو جس کے پاس اتنا علم نہیں ہے اسے بھی یہ بات پتا تھی کہ مایا کیلینڈر نے قیامت کی پیشن گوئی کی ہی نہیں تو میڈیا میں جو لوگ بیٹھے ہیں کیا اُنھیں اس بات کا علم نہیں تھا؟؟
اگر اس بارے میں کسی کو زیادہ معلومات حاصل کرنی ہوں تو بی بی سی یا ڈسکوری چینل کی کافی ڈاکیومیںڑیز ہیں کوئی بھی کھول کر دیکھ لیں۔۔۔۔۔
 
Top