واہ یعنی جونئیر نے جدول ساز کا استعمال کر ڈالا۔
ویسے مجھے آپ کے اس کام سے لگ گیا کہ آپ نے خاصی محنت کی ہوگی اسے تیار کرنے میں۔ اور واقعی بہت خوب کام کیا ہے۔ لیکن اس میں تین مسائل سامنے آئے وہ میں آپ کو ضرور بتانا چاہوں گا۔
- اس جدول سے اگر یہ معلومات حاصل کرنی ہو کہ فلاں صاحب کس کس ٹیم کے رکن ہیں تو پورا جدول چھاننا ہوگا۔
- اسے تیار کرتے ہوئے ایک ہی نام کو کئی جگہوں پر نقل کرنا پڑا ہوگا ربط کے ساتھ۔
- کالم ہیڈنگ ہیڈنگ کے بجائے عام قطار میں شامل کی گئی ہے اس لئے کسی کالم کے تحت اندراجات کو ترتیب دینا ممکن نہیں ہے۔
میں نے ایسا ہی ایک جدول یہاں ترتیب دیا تھا۔ آپ چاہیں تو اس سے موازنہ کر سکتے ہیں۔
اگر جدول ساز کے استعمال میں کوئی مسئلہ درپیش ہو تو بتائیں۔ ویسے آپ کے کام کو دیکھ کر لگ گیا کہ آپ نے واقعی بہت جلدی اس ٹول کا استعمال سیکھ لیا۔