اچھی بات ہے فرحت ، آپ اس سلسلے میں خرم سے رابطہ کر لیں ۔ بہتر ہو گا کہ آپ اور خرم دونوں کو آرڈینیٹ کر لیں ۔ ایسی صورت میں کمپوزنگ کے لیے صفحات کی تقسیم خرم کے سپرد رہے اور آپ پروف ریڈنگ کے لئے اراکین کے نام فائنل کر لیں ۔ تاہم اگر خرم مصروف ہوں تو پھر آپ کا کام بڑھ جائے گا ۔
کچھ اراکین نے خرم سے کام کرنے کے لیے کہا ہے ان کے نام خرم کے پاس ہیں ۔ نایاب بھائی کی شمولیت کے بعد صفحات کی کمپوزنگ بہت آسان رہے گی اور چونکہ یہ عنوان شاعری پر مشتمل ہے لہذا اس کی کمپوزنگ بہت زیادہ وقت نہیں لے گی ۔ اس بار کمپوزنگ اور پروف ریڈنگ کو ساتھ ساتھ رکھنا ہے۔
ایک اہم بات یہ ہے کہ اس عنوان میں کچھ حصہ فارسی پر بھی مشتمل ہے اس حصہ پر مشتمل صفحات کمپوزنگ اور پروف ریڈنگ کے لیے ایسے اراکین کو دینا ہوں گے جو فارسی سے مانوس ہوں ۔
آپ آج ہی بصورت دیگر کل تک خرم سے رابطہ کر کے اراکین کے نام کمپوزنگ اور پروف ریڈنگ کے لیے فائنل کر لیں ۔ اور عنوان پر کام کا آغاز کرنے سے پہلے اس عنوان پر کمپوزنگ اور پروف ریڈنگ کرنے والے اراکین کے ساتھ ایک میٹنگ بھی رکھنا ہے تاکہ اس عنوان پر کام کا دورانیہ بھی فائنل ہو جائے ۔ نایاب بھائی ظاہراً اس عنوان پر کمپوزنگ کا آغاز کر چکے ہیں تاہم اس بار صفحات کو ترتیب سے کمپوز ، پوسٹ اور پروف ریڈ کرنا ہے اور ہر رکن کے پاس ایک تاریخ ہو گی جس تاریخ پر کمپوز کیے صفحات کو پوسٹ کرنا ہو گا اور اسی طرح صفحات کی پروف ریڈنگ کے لیے بھی ترتیب اور تاریخ کو مد نظر رکھنا ہے ۔ میٹنگ کا وقت تعین کر کے اراکین کو مطلع کر دیں ۔
شکریہ
شکریہ شگفتہ!
حصہ لینے والوں کی فہرست فائنل کرنے کے بعد ہی کچھ کیا جا سکے گا۔
جی آپی جی میرے پاس بھی آسانی سے کھل رہا ہے نایاب ، سخنور اور فرحت کیانی آپ سب اس پر کام کرنا چاہتے ہیں شکریہ
شگفتہ آپی ویسے تو سب نے نام دے دے ہیں اور کہتے ہیں ہمیں کام بتائیں
اب اسمٰعیل میرٹھی پراجیکٹ پر کام شروع کر دیتا ہوں جو جو مجھ سے کام کا پوچھ رہا تھا میں اس کو یہ کام دے دیتا ہوں نایاب آپ یہ بتا دیں کے آپ کہاں تک لکھے گی اس سے آگے سخنور صاحب اور اس کے بعد فرحت آپی آپ شروع کر دیں۔
خرم آپ پلیز ان اراکین (جنہوں نے ٹائپنگ کے لئے پوچھا ہے یا حامی بھری ہے ) کے نام مجھے ذپ میں بھیج دیں یا یہاں ہی پوسٹ کر دیں ۔ ٹائپنگ شروع کرنے سے پہلے بہتر ہو گا کہ حصہ لینے والوں اور کتاب کے صفحات کی تعداد کے مطابق کام کی تقسیم کی جائے۔ جہاں تک میرا تعلق ہے تو میں اس پراجیکٹ کی پروف ریڈنگ میں زیادہ بہتر طور پر حصہ لے سکوں گی۔ لیکن اگر ٹائپنگ کے لئے آپ کے پاس ممبرز کم ہیں تو مجھے بھی شامل سمجھیں۔
آپ حصہ لینے والے اراکین کے نام پوسٹ کر دیں تو کام کی تقسیم بہتر طور پر ہو سکے گی اور یہ جس قدر جلد ہو سکے اچھا ہے۔
دوسری بات لائبریری ٹیمز کو فائنل کرنا ہے۔ پلیز آپ ایک مکمل فہرست بنا لیں تو لائبریری میٹنگز کا حتمی شیڈول بھی بنا لیا جائے۔