لائبریری ٹیم فہرست

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

شکریہ اسد بھائی ، ایک چھوٹا سا فرق ہے دونوں میں ، اس کی مثال اس طرح کہ کسی رکن کے پاس اصل کتاب / نسخہ موجود ہے تاہم ان کے لیے ممکن نہ ہو کہ وہ اس کا اسکین بھی فراہم کر سکیں تو ایسی صورت میں وہ اس نسخہ / اصل متن کو کسی دوسرے رکن کے پاس بھیج سکتے ہیں متعلقہ متن کا اسکین فراہم کرنے کے لیے ۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
خرم آپ کے دستخط میں لکھا ہے کہ "لائبریری ٹیم فہرست میں جلد سے جلد اپنا نام درج کروا دیں" میرا سوال ہے کہ جنہوں نے اپنے نام درج کروا رکھے ہیں ان سے کوئی کام بھی لینا ہے یا صرف بھرتی ہی کرنی ہے؟
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
سر سی سلسلہ میں شگفتہ آپی سے رابطہ کر رہا ہوں لیکن نہیں‌ہو رہا ان کا ہی انتظار ہے

شکفتہ آپی کہاں ہیں آپ جلدی رابطہ کریں شکریہ
 
فرخ منظور

لائبریرین
سر سی سلسلہ میں شگفتہ آپی سے رابطہ کر رہا ہوں لیکن نہیں‌ہو رہا ان کا ہی انتظار ہے

شکفتہ آپی کہاں ہیں آپ جلدی رابطہ کریں شکریہ

اگر لائبریری کے سرکردہ ممبران ہی ہفتے میں ایک بار چند لمحوں کے لئے محفل پر دکھائی دیں گے۔ تو پھر باقی ممبران سے لائبریری سروے میں یہ سوال پوچھنا ہی بیکار ہے کہ آپ ہفتے میں کتنے گھنٹے لائبریری کے لئے وقف کر سکتے ہیں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
خرم ، آپ انتظار میں ہیں لیکن کیوں ، میں آُپ سے بہت دن پہلے کہا تھا کہ مجھے نام بھیج دیں اراکین کے ۔ تب تک ایرر 500 بھی شروع نہیں ہوا تھا ۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اگر لائبریری کے سرکردہ ممبران ہی ہفتے میں ایک بار چند لمحوں کے لئے محفل پر دکھائی دیں گے۔ تو پھر باقی ممبران سے لائبریری سروے میں یہ سوال پوچھنا ہی بیکار ہے کہ آپ ہفتے میں کتنے گھنٹے لائبریری کے لئے وقف کر سکتے ہیں۔

یہ آپ مجھ سے کہہ رہے ہیں یا شگفتہ آپی سے اگر تو مجھ سے کہہ رہے ہیں تو پھر کوئی بات نہیں کیوں کے میں کچھ نہیں کر سکتا :grin: اور اگر شگفتہ آپی کو کہہ رہے ہیں تو پھر آپ کی خبر وہی آ کر لے لے گی:tongue::tongue:
 
اچھا خبر لینی تھی ، پہلے بتانا تھا ناں :happy: ویسے ٹھیک ہے خبر تو میں لوں گی ذرا سب کی اچھی طرح سے ۔ پہلے مجھے یہ بتائیں کہ نام بھیج رہے ہیں یا نہیں ۔ ۔ ۔ میں کب سے کہا ہوا ہے آپ کو ۔ ایک تو یہ ایرر کچھ نہیں کرنے دیتا ۔ خرم ایک تو نام جلدی سے مجھے بتائیں کہ کل کتنے نام ہیں اور کون کون سے ہیں ۔ دوسری بات یہ کہ اسمٰعیل میرٹھی کی کتاب کا ربط آپ کے پاس کھل رہا ہے تو اس کی بھی تصدیق کر دیں ۔ میں چاہ رہی تھی کہ اس پر ٹیم ورک آپ کروائیں ۔ اگر نہیں کھل رہا تو بھی مطلع کر دیں ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
خرم آپ کے دستخط میں لکھا ہے کہ "لائبریری ٹیم فہرست میں جلد سے جلد اپنا نام درج کروا دیں" میرا سوال ہے کہ جنہوں نے اپنے نام درج کروا رکھے ہیں ان سے کوئی کام بھی لینا ہے یا صرف بھرتی ہی کرنی ہے؟

چلیں بھئی ، صاحبانِ بھرتی و پرچی وقتِ کام ہے ، آپ سب اراکین جو ایک نئے عنوان پر کام کرنا چاہیں اپنے اپنے نام خرم شہزاد خرم کے پاس نشاندہی کر دیں جلد از جلد ۔ شکریہ
 
فرخ منظور

لائبریرین
یہ آپ مجھ سے کہہ رہے ہیں یا شگفتہ آپی سے اگر تو مجھ سے کہہ رہے ہیں تو پھر کوئی بات نہیں کیوں کے میں کچھ نہیں کر سکتا :grin: اور اگر شگفتہ آپی کو کہہ رہے ہیں تو پھر آپ کی خبر وہی آ کر لے لے گی:tongue::tongue:

میں لائبریری کے سبھی سرکردہ ممبران سے مخاطب ہوں۔ اور اس میں ظاہر ہے آپ، شگفتہ صاحبہ اور فرحت کیانی صاحبہ شامل ہیں۔ :)
 
نایاب

لائبریرین
خرم ، اس ربط کی بات کی ہے یہاں دیکھیں اگر یہ‌ آسانی سے آپ کے پاس کھل رہا ہے تو بتائیں پلیز ۔ علاوہ ازیں جن اراکین نے کام کرنے کے لیے نشاندہی کی ہوئی ہے ان سے بھی معلوم کر لیں کہ سب کے پاس یہ ربط کھل رہا ہے ؟ مجھے جلد اس بارے میں مطلع کریں ۔ شکریہ
السلام علیکم
محترمہ سیدہ شگفتہ بہنا
سدا شادوآباد رہیں آمین
آپ تو جانے کب کتاب ارسال کریں گی ۔
میرے پاس یہ ربط کھل رہا ہے ۔
کیا مجھے اس کو ٹائپ کرنے کی اجازت ہے ۔؟
میں نے اسے ڈاؤن لوڈ کر لیا ہے ۔
سدا سجی رہے یہ محفل اردو آمین
نایاب
 
فرخ منظور

لائبریرین
السلام علیکم
محترمہ سیدہ شگفتہ بہنا
سدا شادوآباد رہیں آمین
آپ تو جانے کب کتاب ارسال کریں گی ۔
میرے پاس یہ ربط کھل رہا ہے ۔
کیا مجھے اس کو ٹائپ کرنے کی اجازت ہے ۔؟
میں نے اسے ڈاؤن لوڈ کر لیا ہے ۔
سدا سجی رہے یہ محفل اردو آمین
نایاب

بالکل بسم اللہ کریں نایاب صاحب۔ اور یہاں پر صفحہ نمبر بتا دیں ۔ کہ فلاں صفحہ تا فلاں صفحہ میں ٹائپ کر رہا ہوں۔
 
نایاب

لائبریرین
بالکل بسم اللہ کریں نایاب صاحب۔ اور یہاں پر صفحہ نمبر بتا دیں ۔ کہ فلاں صفحہ تا فلاں صفحہ میں ٹائپ کر رہا ہوں۔
السلام علیکم
محترم سخنور جی
سدا خوش رہیں آمین
میں نے صفحہ نمبر ایک سے صفحہ نمبر 100 تک ڈاؤن لوڈ کر لیئے ہیں ۔
انشااللہ میں انہیں ٹائپ کر دوں گا ۔
پہلے سات صفحات فہرست کے ہیں ۔
صفحہ باون (52)سے ساٹھ (60) تک مکمل نہیں ہیں نیچے سے کٹے ہوئے ہیں

بہت بہت شکریہ نایاب صاحب۔ آپ کے دم قدم سے اس کام میں بہت برکت پڑے گی۔ صفحہ 52 تا ساٹھ کا بعد میں کچھ ہوجائے گا
 
فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم
خرم! اسمٰعیل میرٹھی پراجیکٹ میں میرا نام بھی شامل کر لیں۔ اور اگر ممکن ہو تو لسٹ جلدی فائنل کر لیں پلیز۔
شگفتہ! اگر اس پراجیکٹ کی کوآرڈینشن کی ذمہ داری کوئی اور نہ لے سکا تو میرے ذمے لگا دیجئے گا۔
 
Top