ارے واہ تو بھگانے کی کیا ضرورت تھی بھلا؟
بچے کی فرمائشیں بالکل جائز تھیں۔ اور انھیں بھی انتہائی سنجیدگی سے لینا چاہئے۔
ماوراء! یہ والا دھاگہ محفل پورٹل پر کیوں نہیں دکھائی دے رہا؟
فرحت، کیا آج ساری رات میٹنگ جاری رہ سکتی ہے؟ مطلب کہ اگر کوئی کچھ کہنا چاہتا ہے تو اتنے وقت میں کہہ سکے گا۔ اور کل سے آپ لوگ اس میٹنگ کا تجزیہ شروع کریں یا نتیجہ نکالیں۔
فرحت، یہ خودبخود نہیں نظر آئے گا۔ نبیل بھائی یا زکریا کو کرنا پڑے گا۔
فرحت ، صرف یہی تھریڈ نہیں بلکہ لائبریری ماہ کا تمام زمرہ ہی پورٹل سے غائب رہتا ہے ۔ اس بارے مین منتظمین اعلی کچھ کر سکتے ہیں ۔ میں نے نشاندہی کر دی تھی اس بارے میں ۔
فرحت ، اگر آپ چاہیں تو دورانیہ ایک دن یا دو دن تک بڑھا دیں تاکہ سب سہولت سے شریک ہو سکیں ۔
:ڈسعود بھائی ، بھگایا اس لیے تھا کہ یہ صاب مجھے بھگا رہے تھے یہاں سے کہ میں بھاگوں اور وہ آرکیڈ میں مزے کریں ۔
لیکن میرا حمزہ کا بھگانا اللہ میاں کو پسند نہیں آیا ادھر جیسے ہی حمزہ کو بھگایا فوراً ہی بجلی چلی گئی ۔
یہ تھریڈ پورٹل پر نظر نہیں آرہا۔
اس کو پورٹل پر تو لایا جائے۔
:ڈ
حمزہ کے اپنے کمپیوٹر کو کیا ہوا؟
شگفتہ! آپ یہیں ہیں ناں ۔ مجھے بھی ابھی کچھ دیر کے لئے جانا ہو گا۔
ایک اہم مسئلہ: ہر منصوبے کی تکمیل کے بعد اس کی ای-بک کا اجراء ہے اور ابھی کسی بھی اہم منصوبے کی برقی کتاب میری نظروں سے نہیں گزری۔ دراصل ہر لائبریری رکن اپنی حصے کا کام مکمل کر کے پوسٹ تو کر دیتا ہے لیکن اس کی بے ترتیب کام کو سمیٹ کر ایک کتابی شکل دینا اور اسے جاری کرنا بہت ضروری ہے ورنہ وہ تمام کام ضایع ہو جانے کا خدشہ ہے۔
علاوہ ازیں آج کی میٹنگ میں یہ بھی بتایا جائے کہ لائبریری کے تحت آج تک کتی کتب برقیائی گئیں؟ اگر ممکن ہو تو ان کی فہرست یہاں پیش کر دی جائے۔
السلام علیکم،
میں نے خاص ماہ اردو لائبریری کے لیے علیحدہ سے نیوز بلاک پورٹل پیج پر شامل کر دیا ہے۔ فی الوقت اس میں ماہ اردو لائبریری اور کے ذیلی زمرہ جات میں پوسٹ کیا گیا ہر موضوع ظاہر ہو رہا ہے۔ اگر اس میں تبدیلی درکار ہو تو مجھے بتا دیں۔
فرحت ، جس وقت بھی جو سسٹم میں استعمال کروں یہ حمزہ صاب فٹ اسی کے دعویدار بن جاتے ہیں کہ میرا کمپیوٹر تو یہی ہے اور یہی استعمال کرنا ہے ۔
میں ہوں 10 بجے تک اگر بجلی دوبارہ دغا نہ دے گئی ۔ واپسی پر میرے لیے چائے ، کوفی ، گرما گرم دودھ کے الگ الگ مگ بھر کے لائیں میرا سر شدید درد کر رہا ہے
میرے خیال میں لائبریری پراجیکٹ کے ویژن سے متعلق گفتگو کے لیے علیحدہ تھریڈ شروع کر دیا جانا چاہیے جہاں لائبریری پراجیکٹ پر کام کرنے والے تمام خواتین و حضرات لائبریری پراجیکٹ کے بارے میں اپنے ویژن کی وضاحت کریں۔ میں نے نوٹ کیا ہے کہ بار ہا کاپی رائٹ کے معاملے پر مؤقف واضح کرنے کے باوجود بار بار اس پر سوال اٹھایا جاتا ہے۔ اب چونکہ لائبریری پراجیکٹ اور لائبریری ٹیم کی کی تنظیم نو کا کام جاری ہے تو مستقبل کا لائبریری پراجیکٹ کا لائحہ عمل اور اس کا ویژن واضح کر دیا جانا چاہیے تاکہ اس پراجیکٹ میں شمولیت کے وقت لوگوں پر اس کے اغراض و مقاصد واضح ہوں اور غیر ضروری سوال و جواب میں وقت ضائع نہ ہو۔
فہیم ، میرے خیال میں بھی انداز الگ الگ سہی۔ مقصد تو ایک ہی ہے۔
جب سے میں نے دیکھا ہے ، مجھے تو لائبریری کا ماحول ہمیشہ خوشگوار اور تعاون سے بھرپور لگا ہے۔ ہو سکتا ہے اس تاثر کی وجہ لائبریری ٹیم کے آپس میں رابطہ کا فقدان ہو جس کی وجہ سے ٹیم میں کام کرتے ہوئے بھی ممبرز الگ تھلگ ہی رہتے ہیں۔
لیکن اگر آپ کے ذہن میں کوئی خاص پوائنٹ ہے تو ضرور بتائیں۔