جملہ کا نیا ورژن اور کچھ اہم ایکسٹنشنز
جملہ بیسڈ لائبریری پراجیکٹ اگرچہ کہ شروع نہیں کیا جا سکا۔ بہرحال، اس حوالے سے جو پیشرفت جملہ سسٹم میں ہوئی ہے، اسکو میں یہاں کرنا چاہتی ہوں۔
1۔ جملہ کا نیا ورژن 1٫5 میں اردو کی بہت بہترین سپورٹ موجود ہے اور اب یہ ورژن Stable ہو چکا ہے اور اس میں اردو سائیٹ کامیابی سے چل رہی ہیں۔
2۔ بلکہ اب جملہ کا نیا ورژن 1٫6 آنے کے قریب ہے جس میں ایک کیٹیگری کی کئی Sub- Categories بنائی جا سکتی ہیں اور پھر انکی Sub-Sub کیٹیگریز۔۔۔۔۔۔ (بہرحال، لائبریری کا کام 1٫5 سے بھی بہترین طور پر چل سکتا ہے)
3۔ ایکسٹنشز کی طرف آتے ہیں تو موجودہ 1٫5 ورژن کے لیے ایکسٹنشن آئی ہے جو کہ یہ ممکن بناتی ہے کہ ایک آرٹیکل کو "کئی مختلف کیٹیگریز" میں شائع کیا جا سکے۔
اس ایکسٹنشن سے یہ ممکن ہو گیا ہے کہ ایک کتاب کو اسکے "موضوع" والی کیٹیگری میں رکھا جائے۔
مگر کبھی ایک کتاب موضوع کے حوالے سے کئی کئی کیٹیگریز میں رکھی جانے کے قابل ہوتی ہے۔ تو یہ ایکسٹنشن یہ کام بہت آسانی سے کرنے کے قابل ہے۔
پھر یہی ایکسٹنشن اس بات کو بھی ممکن بنا رہی ہے کہ اس آرٹیکل کو "مصنف" کی کیٹیگری میں رکھ سکے۔ اس طرح اس مصنف کی تمام کتب ایک جگہ جمع ہو جائیں گی۔
اس ایکسٹنشن کا لنک یہ ہے
اس ایکسٹنشن کے بعد جملہ سسٹم ہماری لائبریری کے لیے آئیڈیل پلیٹ فارم بن چکا ہے۔
4۔ Table of Content کی ایکسٹنشن جو کہ "ھیڈنگ" فارمیٹ کی بنیاد پر خود بخود ہر آرٹیکل یا کتاب کی Table of Content تیار کر دے گی (بالکل ایسے جیسا میڈیا وکی میں ہوتی ہے، مگر اس سے زیادہ آپشنز کے ساتھ جس سے اس فہرست کو مختلف جگہوں پر شائع کیا جا سکتا ہے۔
اس ایکسٹنشن کا لنک یہ ہے ۔
لمبے آرٹیکل یا کتاب کی صورت میں Page Break والی ایکسٹنشن استعمال ہوتی ہے جس سے لمبا آرٹیکل مرضی کے مطابق کئی صفحات میں شائع کیا جا سکتا ہے۔
کیا وجوہات تھیں کہ یہ پروجیکٹ مومینٹم نہیں پکڑ سکا؟
اور آخر میں ایک نظر اس مسئلے پر کہ کیا وجوہات تھیں کہ یہ پروجیکٹ مومینٹم نہیں پکڑ سکا۔
1۔ اسکی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ جملہ 1٫5 اُسوقت تک Mature نہیں ہوا تھا (اردو کے حوالے سے)۔ مگر اب واقعی یہ سسٹم بہت میچور ہو چکا ہے۔ اب کچھ اردو ویب سائیٹ کامیابی سے اس سسٹم پر چل رہے ہیں اور اس سسٹم کے ساتھ اپنے تجربے کی روشنی میں میں کہہ سکتی ہوں کہ لائبریری پراجیکٹ کے لیے ہمیں اب اس سسٹم میں ہرگز کوئی پرابلم پیش آنے والی نہیں۔
2۔ ۔۔۔۔۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ عمومی طور پر ممبران کی توجہ لائبریری پراجیکٹ پر تھوڑی کم ہو گئی ہے۔ مگر اس پراجیکٹ کے ابھی تک ناکام ہونے میں اس وجہ کا حصہ سب سے کم ہے۔۔۔۔۔ اور بڑا حصہ اس میں یہ ہے کہ ہمیں یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ کوئی پراجیکٹ اردو ویب پر اُس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتا جبتک ناظمین اور خصوصی طور پر نبیل بھائی اس پراجیکٹ میں براہ راست دلچسپی نہ لیں۔ اور نبیل بھائی کو ہمیشہ اس جملہ سسٹم کی کامیابی میں کچھ پس و پیش رہا ہے۔
ہماری جملہ بیسڈ لائبریری کا قدیم ڈیمو ابھی تک موجود ہے اور
آپ اسے اس لنک پر دیکھ سکتے ہیں۔