لائبریری ڈیمو سائٹ اب دستیاب ہے

نبیل

تکنیکی معاون
مہوش، پلیز اس جانب توجہ کریں۔ کچھ بتائیں کہ ڈیمو سائٹ کی صورتحال کیا ہے اور ہم اس سلسلے میں کیا کر سکتے ہیں؟
 

مہوش علی

لائبریرین
ڈیمو سائیٹ پر میری طرف سے کام مکمل ہے، اور بقیہ کام ٹینکنیکل افراد نے کرنا ہے۔

مثلا JA_Purity ٹمپلیٹ کچھ براوزرز میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہے۔ ابن سعید اور عمار اس سلسلے میں نئی ٹمپلیٹ بنانا چاہتے ہیں۔ [بہتر ہو گا اسی JA_Purity کو ہی صحیح کر لیا جائے کیونکہ یہ خاصی پروفیشنل ٹمپلیٹ ہے اور اس میں پہلے سے ہی رائیٹ ٹو لیفٹ سہولت موجود ہے۔

نیز سائیٹ کے لیے ایک عدد نیوز لیٹر ایکسٹنشن کو انسٹال کرنا ہے۔ [میں نے مختلف نیوز لیٹر ایکسٹنشنز انسٹال کرنے کی کوشش کی مگر چونکہ میری پہنچ لاگ ایرر لسٹ تک نہیں ہے اس لیے کسی بھی ایکسٹنشن کو انسٹال کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

نیز باسم نے آئیڈیا دیا تھا کہ فرنٹ پیج پر "Tabs" کا استعمال کیا جائے۔ مجھے بھی پسند آیا، مگر کوشش کے باوجود Tabs کی بھی کوئی ایکسٹنشن ڈریم ہوسٹ کے لینکس سرور پر انسٹال نہیں کر پائی۔ [اگرچہ کہ دوسرے فری ونڈوز ہوسٹ پر نیوز لیٹر اور Tabs دونوں انسٹال ہو گئے تھے]۔

یہ دو چار چھوٹی موٹی چیزیں اگر مکمل ہو جائیں تو لائبریری ہر صورت میں اس حالت میں آ جائے گی جہاں ہم اسے Running State کہہ سکتے ہیں۔ باقی کام تو ثانوی ہیں اور بہتر سے بہتر بنانے کا عمل تو چلتا ہی رہے گا۔ لہذا اگر یہ بنیاد پڑ جائے تو کام کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔ کم از کم اعجاز صاحب نے جو اتنی محنت کر کے ای بکز تیار کی ہیں، وہ بالکل تھوڑی سی محنت کے بعد ہی ہم لائبریری میں منتقل کر سکتے ہیں۔
[لائبریری کے لیے ایف سی کے ایڈیٹر بہت بہتر ریے گا، کیونکہ یہ برق رفتار ہے۔ اس کی انسٹالیشن بھی ضروری ہے۔ جملہ پر ہی ایک ایکسٹنشن wyswyg ایڈیٹر کے نام سے موجود ہے جو کہ ایف سی کے ایڈیٹر کو ہی موڈیفائی کر کے بنایا گیا ہے۔ یہ بھی اچھا ایڈیٹر ہے اور فری ہے]

اراکین کی طرف سے فیڈ بیک بہت ضروری تھا۔ اور یہ فیڈ بیک اس وقت ملتا جب اراکین رجسٹر ہو دو چار آڑٹیکل/کتابیں پوسٹ کرنے کی کوشش کرتے۔
فیڈ بیک اتنی بڑی تعداد میں چونکہ نہیں آیا ہے، اس لیے کہنا مشکل ہے کہ صارفین کو اور مزید کیا کیا پرابلمز ہو سکتی ہیں۔

لائبریری کا ایڈریس:
http://demo.urduweb.org/library/2/

چونکہ میرے پاس اختیارات نہیں ہے، اس لیے صرف آپ ہی اسے اوپر والے ایڈریس سے منتقل کر کے اصل ایڈریس پر لا سکتے ہیں [یعنی فولڈر 2 سے نکال کر http://demo.urduweb.org/library کے ایڈریس پر۔

والسلام۔
 

مہوش علی

لائبریرین
جملہ کا ورژن 1٫9 ریلیز ہو گیا ہے۔
اس ورژن میں RTL کی پرابلمز کو دور کیا گیا ہے جسکے بعد امید ہے کہ ٹمپلیٹ RTL کرنے پر کسی بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہوں گی۔

  • RTL feeds PARAM is now saved in database which corrects RTL feeds in Milkyway and Beez (11235)​
  • CSS and XHTML valid error in JA_Purity resolved, as was invalid CSS validator link (12887)​
  • JA_Purity default status for Modules defined for right position now collapse correctly, when unused (12925)​
  • Fixed CSS errors in rhuk_milkyway/css/template_rtl.css (13517)​
  • Missing H1 text-align in rhuk_milkyway/css/template_rtl.css fixed (13570)​
اپڈیٹز کی مکمل لسٹ

ْْْْْْْْْْْْْْْْْْ*******************

ڈیمو لائبریری سائیٹ پر نئے لوگ ابھی تک رجسٹر ہو رہے ہیں۔ آج "سروش" صاحب رجسٹر ہوئے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
باسم، اس کی کیا وجہ ہے؟ کیا ابھی تک آپ کا کیا ہوا اردو ترجمہ آفیشل نہیں مانا گیا؟
 

فاتح

لائبریرین
میں پرانے ربط پر جانے کی کوششیں کرتا رہا مگر بے سود۔۔۔ یہ تو دیکھا ہی نہیں‌کہ ربط تبدیل ہو چکا ہے۔ بہرحال آج اکاؤنٹ بھی بنا لیا اور ایک کتاب "شرح دیوان غالب از نظم طبابائی" بھی غالبیات کے زمرے میں شائع کرنا شروع کر دی۔
 

مہوش علی

لائبریرین
شکریہ فاتح۔

جملہ لائبریری سائیٹ پر میں نے اپنا ای میل بطور ایڈمن دیا ہوا تھا۔ لہذا جب آج فاتح رجسٹر ہوئے تو فورا ایک عدد میل مجھے بھی موصول ہو گئی۔ زیادہ خوشی ہوئی اور کچھ خوشگوار حیرت بھی کہ کہیں یہ کوئی بھولا بھٹکا راہی تھا یا پھر جان بوجھ کر لائبریری کی طرف عازم سفر ہوا تھا۔

نبیل بھائی،
جملہ بیسڈ لائبریری کے متعلق کیا آپ ہمیں مزید گائیڈ لائن فراہم کر سکتے ہیں۔
جہاں تک میں نے پروجیکٹ کو دیکھا ہے تو میری رائے یہ ہے کہ اردو ایڈیٹر کی تنصیب کے بغیر بھی سائیٹ لائیو لانچ کی جا سکتی ہے [کیونکہ اکثر اراکین کے اپنے سسٹم میں اردو کیبورڈ شامل ہے]۔

لیکن لائبریری کا لائیو ہونا آپ کی شمولیت کے بغیر ناممکن ہے۔ ہمیں علم نہیں کہ آجکل آپ کی مصروفیات اتنی ہیں کہ آپ ٹائم سپیئر کر سکتے ہیں یا نہیں۔

اگر آپکے پاس وقت کی کمی ہے، اور آپ ہمیں گرین سگنل دینا چاہ رہے ہیں تو میری رائے میں بہتر ہو گا کہ ابتدائی طور پر ہم لاٗبریری کو ساجد کی ویب ہوسٹنگ پر لے جائیں کیونکہ وہاں پر Permissions کا ہمیں ابتدائی مسئلہ نہیں ہو گا اور سیٹ اپ جلد تیار ہو جائے گا۔ انشاء اللہ۔

جملہ کے نئے ورژن کے متعلق میں پہلے ہی لکھ چکی ہوں۔ اس نئے ورژن کو میں نے ابھی تک ٹرائی نہیں کیا ہے مگر اسکی خاص بات یہ تھی کہ ٹمپلیٹز کو RTL کے لیے بہتر کیا گیا تھا اور اس میں موجود ایررز کو دور کیا گیا تھا۔ امید ہے کہ اسکے بعد اردو ٹمپلیٹ کسی قسم کی ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہوں گی۔

والسلام۔
 

باسم

محفلین
باسم، اس کی کیا وجہ ہے؟ کیا ابھی تک آپ کا کیا ہوا اردو ترجمہ آفیشل نہیں مانا گیا؟
ایسا نہیں ہے بلکہ انہوں نے اپ ڈیٹ سے پہلے اطلاع بھیجی تھی مگر میں نے عام پوسٹ کی اطلاع سمجھ کر نظر انداز کردیا تھا۔
کیونکہ جملہ کی لوکل پیکجز پر لوگوں نے پیسے کمانا یا ڈاؤن لوڈ کو سائٹ کی رکنیت کے ساتھ مشروط کردیا تھا اس لیے جملہ کی ٹرانسلیشن پالیسی سخت کردی گئی ہے اردو ترجمہ میں بھی کچھ چھوٹےموٹے ایشوز جنہیں میں نے حل کرلیا ہےموجودتھے مگر انہوں نے نظر انداز کرتے ہوئے اسے Joomla! Accredited Translations میں شامل کردیا ہے اور اب Translation Teamsمیں میں اور اردو ساتھ ساتھ ہیں
جملہ کوڈ پر اردو کا پراجیکٹ http://joomlacode.org/gf/project/urdu_pakistan/ پر ہے۔
اگر سب ٹھیک ہوا تو جملہ! 1.5.10 کی انسٹالیشن میں اردو شامل ہوگی، ان شاءاللہ
 

مہوش علی

لائبریرین
جملہ کا نیا ورژن اور کچھ اہم ایکسٹنشنز

جملہ بیسڈ لائبریری پراجیکٹ اگرچہ کہ شروع نہیں کیا جا سکا۔ بہرحال، اس حوالے سے جو پیشرفت جملہ سسٹم میں ہوئی ہے، اسکو میں یہاں کرنا چاہتی ہوں۔

1۔ جملہ کا نیا ورژن 1٫5 میں اردو کی بہت بہترین سپورٹ موجود ہے اور اب یہ ورژن Stable ہو چکا ہے اور اس میں اردو سائیٹ کامیابی سے چل رہی ہیں۔
2۔ بلکہ اب جملہ کا نیا ورژن 1٫6 آنے کے قریب ہے جس میں ایک کیٹیگری کی کئی Sub- Categories بنائی جا سکتی ہیں اور پھر انکی Sub-Sub کیٹیگریز۔۔۔۔۔۔ (بہرحال، لائبریری کا کام 1٫5 سے بھی بہترین طور پر چل سکتا ہے)

3۔ ایکسٹنشز کی طرف آتے ہیں تو موجودہ 1٫5 ورژن کے لیے ایکسٹنشن آئی ہے جو کہ یہ ممکن بناتی ہے کہ ایک آرٹیکل کو "کئی مختلف کیٹیگریز" میں شائع کیا جا سکے۔
اس ایکسٹنشن سے یہ ممکن ہو گیا ہے کہ ایک کتاب کو اسکے "موضوع" والی کیٹیگری میں رکھا جائے۔
مگر کبھی ایک کتاب موضوع کے حوالے سے کئی کئی کیٹیگریز میں رکھی جانے کے قابل ہوتی ہے۔ تو یہ ایکسٹنشن یہ کام بہت آسانی سے کرنے کے قابل ہے۔
پھر یہی ایکسٹنشن اس بات کو بھی ممکن بنا رہی ہے کہ اس آرٹیکل کو "مصنف" کی کیٹیگری میں رکھ سکے۔ اس طرح اس مصنف کی تمام کتب ایک جگہ جمع ہو جائیں گی۔
اس ایکسٹنشن کا لنک یہ ہے
اس ایکسٹنشن کے بعد جملہ سسٹم ہماری لائبریری کے لیے آئیڈیل پلیٹ فارم بن چکا ہے۔

4۔ Table of Content کی ایکسٹنشن جو کہ "ھیڈنگ" فارمیٹ کی بنیاد پر خود بخود ہر آرٹیکل یا کتاب کی Table of Content تیار کر دے گی (بالکل ایسے جیسا میڈیا وکی میں ہوتی ہے، مگر اس سے زیادہ آپشنز کے ساتھ جس سے اس فہرست کو مختلف جگہوں پر شائع کیا جا سکتا ہے۔
اس ایکسٹنشن کا لنک یہ ہے ۔
لمبے آرٹیکل یا کتاب کی صورت میں Page Break والی ایکسٹنشن استعمال ہوتی ہے جس سے لمبا آرٹیکل مرضی کے مطابق کئی صفحات میں شائع کیا جا سکتا ہے۔

کیا وجوہات تھیں کہ یہ پروجیکٹ مومینٹم نہیں پکڑ سکا؟
اور آخر میں ایک نظر اس مسئلے پر کہ کیا وجوہات تھیں کہ یہ پروجیکٹ مومینٹم نہیں پکڑ سکا۔
1۔ اسکی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ جملہ 1٫5 اُسوقت تک Mature نہیں ہوا تھا (اردو کے حوالے سے)۔ مگر اب واقعی یہ سسٹم بہت میچور ہو چکا ہے۔ اب کچھ اردو ویب سائیٹ کامیابی سے اس سسٹم پر چل رہے ہیں اور اس سسٹم کے ساتھ اپنے تجربے کی روشنی میں میں کہہ سکتی ہوں کہ لائبریری پراجیکٹ کے لیے ہمیں اب اس سسٹم میں ہرگز کوئی پرابلم پیش آنے والی نہیں۔
2۔ ۔۔۔۔۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ عمومی طور پر ممبران کی توجہ لائبریری پراجیکٹ پر تھوڑی کم ہو گئی ہے۔ مگر اس پراجیکٹ کے ابھی تک ناکام ہونے میں اس وجہ کا حصہ سب سے کم ہے۔۔۔۔۔ اور بڑا حصہ اس میں یہ ہے کہ ہمیں یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ کوئی پراجیکٹ اردو ویب پر اُس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتا جبتک ناظمین اور خصوصی طور پر نبیل بھائی اس پراجیکٹ میں براہ راست دلچسپی نہ لیں۔ اور نبیل بھائی کو ہمیشہ اس جملہ سسٹم کی کامیابی میں کچھ پس و پیش رہا ہے۔

ہماری جملہ بیسڈ لائبریری کا قدیم ڈیمو ابھی تک موجود ہے اور آپ اسے اس لنک پر دیکھ سکتے ہیں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
3۔ ایکسٹنشز کی طرف آتے ہیں تو موجودہ 1٫5 ورژن کے لیے ایکسٹنشن آئی ہے جو کہ یہ ممکن بناتی ہے کہ ایک آرٹیکل کو "کئی مختلف کیٹیگریز" میں شائع کیا جا سکے۔
اس ایکسٹنشن سے یہ ممکن ہو گیا ہے کہ ایک کتاب کو اسکے "موضوع" والی کیٹیگری میں رکھا جائے۔
مگر کبھی ایک کتاب موضوع کے حوالے سے کئی کئی کیٹیگریز میں رکھی جانے کے قابل ہوتی ہے۔ تو یہ ایکسٹنشن یہ کام بہت آسانی سے کرنے کے قابل ہے۔
پھر یہی ایکسٹنشن اس بات کو بھی ممکن بنا رہی ہے کہ اس آرٹیکل کو "مصنف" کی کیٹیگری میں رکھ سکے۔ اس طرح اس مصنف کی تمام کتب ایک جگہ جمع ہو جائیں گی۔
اس ایکسٹنشن کا لنک یہ ہے
اس ایکسٹنشن کے بعد جملہ سسٹم ہماری لائبریری کے لیے آئیڈیل پلیٹ فارم بن چکا ہے۔
پچھلی دفعہ واحد جملہ سسٹم میں لائبریری کے حوالے سے واحد پرابلم یہ ہوئی تھی کہ کچھ اردو کتب ہیں جو موضوع کے اعتبار سے کئی کئی کیٹیگریز میں شامل ہوتی ہیں۔ مثلا "داستان خواجہ بخارا کی"۔ یہ کتاب تراجم میں بھی شامل ہے اور "داستان" میں بھی۔ اسی طرح شاعری کا اپنا ایک زمرہ تھا، مگر پھر اقبالیات اور غالبیات کے بھی زمرے تھے۔ اور اسی قسم کی پرابلم دیگر کچھ کتب کے ساتھ بھی پیش آئی تھی۔ لیکن اس ایکسٹنشن کے آنے کے بعد تمام پرابلمز حل ہو چکی ہیں۔ انشاء اللہ۔

اور جہاں تک Table of Content کی بات ہے، تو ڈیمو سائیٹ میں آپ "الفاروق" نامی کتاب کو دیکھ سکتے ہیں جس کی دو Table of Contents ہیں جو اسے کتب شائع کرنے کے لیے آئیڈیل چیز بنا رہی ہے۔ پہلا Page Break کے ذریعے الفاروق کی دو "جلدوں" یا "حصوں" میں تقسیم کر کے مختلف انٹرنیٹ صفحاپ پر شائع کرنا۔ اور پھر دوسری Table of Content وہ جب "ھیڈنگ" فارمیٹ کی بنیاد پر ہر حصے کی ٹیبل آف کانٹینٹ کا خود بخود بن جانا (دیکھئیے الفاروق کا پہلا حصہ، جبکہ دوسرا حصہ ابھی تک نامکمل ہے کیونکہ ہم نے کام روک دیا تھا)۔
یہ دو طرح کی ٹیبل آف کانٹینٹ کا بننا کتب کو شائع کرنے کے حوالے سے ایک بہت آئیڈیل سسٹم ہے۔
الفاروق کی ٹیبل آف کانٹینٹ بنانا کافی مشکل کام تھا کیونکہ ھیڈنگز کی تعداد ڈیڑھ دو سو کے قریب ہے۔ اس ڈیمو سائیٹ پر ہم نے یہ ٹیبل آف کانٹینٹ این ویو کی مدد سے بنائی ہے، مگر اب جملہ کی نئی ایکسٹنشن کی مدد سے یہ کام اور بہت زیادہ آسان ہو گیا ہے اور یہ ھیڈیگز کی بنیاد پر یہ ٹیبل آف کانٹینٹ خود بخود بنا دے گا۔
 

شاکر

محفلین
مہوش سسٹر، اس ایکسٹینشن کے آنے سے پہلے بھی دیگر ایکسٹینشنز موجود تھیں۔ اور اب بھی اس سے بہتر ایکسٹینشن موجود ہیں۔ دراصل جملہ کا بنیادی ڈھانچہ لائبریری پراجیکٹ کیلئے اتنا موزوں‌نہیں‌ہے۔ ہماری ضرورت ایک CCK ہے۔ یعنی Content Construction Kit۔ اور میں اس سلسلے میں Mighty Extension کی Resource ایکسٹینشن استعمال کر رہا ہوں۔ تفصیلات آپ یہاں‌دیکھ سکتی ہیں۔ اور ڈیمو کے طور پر یہ صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔ نیز یہ بھی۔ صرف جملہ اور اس ایک ایکسٹینشن کی مدد سےلائبریری سے متعلقہ ہر وہ فنکشن شامل کیا جا سکتا ہے، جس کے بارے میں‌ سوچا جا سکے۔ یہ تجویز میں‌پہلے بھی دے چکا ہوں۔ لیکن چونکہ اس وقت یہ ایکسٹینشن انکوڈڈ تھی اور آئن کیوب کی انسٹالیشن ضروری تھی، جو بقول نبیل بھائی کے کچھ سکیورٹی کے مسائل پیدا کر سکتی تھی، یہ ایکسٹینشن لسٹ سے خارج ٹھہری۔ اب انہوں نے انکوڈنگ بھی ختم کر دی ہے۔ اور بنیادی ورژن مفت استعمال کرنا بھی ممکن ہے۔

لیکن اصل مسئلہ کسی ایکسٹینشن کا کبھی تھا ہی نہیں۔ اصل مسئلہ تو جملہ کو استعمال کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرنے کے متعلق ہی تھا۔۔! اگر وکی پر یہ پراجیکٹ شروع نہیں کیا گیا ہے تو دو یا تین ماہ کا وقت دے کر جملہ کو آزمانے میں‌کوئی حرج نہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں اس وقت مصروفیت کے باعث اس موضوع پر تفصیل سے نہیں لکھ سکتا۔ وقت ملنے پر کچھ گزارشات پیش کروں گا۔ صرف اتنا عرض کرنا چاہوں گا کہ میری تحقیق کے مطابق جملہ کی نسبت دروپل سوفٹویر لائبریری کونٹینٹ منیجمنٹ کے لیے کہیں بہتر رہے گا۔ دروپل میں کونٹینٹ کریٹر کٹ بھی موجود ہے۔ علاوہ ازیں میں نے دروپل کے لیے اردو ایڈیٹر پلگ ان بھی فراہم کر دیا ہے اور سی سی کے لیے بھی اردو ٹیکسٹ فیلڈ ماڈیول فراہم کر دیا گیا ہے۔ اردو سوفٹویر ریلیز فورم میں یہ دونوں چیزیں مل جائیں گی۔ اس موضوع پر پھر کبھی لکھوں گا۔ فی الحال صرف اتنا عرض کرنا چاہتا ہوں کہ اگر لائبریری پراجیکٹ پر سنجیدگی سے کام کرنا ہو تو کسی تکنیکی انفراسٹرکچر سے کہیں زیادہ اہم ایک ٹیم ورک اور اس پراجیکٹ کے ویژن پر فوکس ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
ہماری نطر کی دسترس وہاں تک ہی ہے جہاں تک ہمارا علم ہے۔
دروپال ٹیکنیکل افراد کے لیے ہے اس لیے اس سے اسکے متعلق میں کبھی بھی کچھ نہیں کہہ سکتی تھی۔

مگر اپنے متعلق یہ بات کہہ سکتی ہوں کہ میری توجہ لائبریری پراجیکٹ سے ہٹنے کی بہرحال ایک وجہ یہ تھی کہ میں نے اس محفل پر موجود کتب کو پڑھنے کی کوشش کی مگر یہاں کتب کی پریزنٹیشن ایسی نہیں کہ انسان دلچسپی برقرار رکھ سکے۔ ہم پولنگ کروا کر دیکھ سکتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ ممبران کی رائے یہ آئے گی کہ محفل کی موجودہ پریزنٹیشن ایسی نہیں ہے کہ بہت زیادہ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کر سکے، اور جبتک باہر سے قارئین کی بڑی تعداد نہیں آئے گی اُسوقت تک ممبران کے لیے لائبریری پرکام کرنا بھی دلچسپی کا باعث نہ ہو گا۔

چنانچہ جملہ کو متعارف کروانے کا مقصد پروفیشنل بنیادوں پر لائبریری کی سائیٹ کو لانچ کرنا تھا۔ ممبران کو یہ پروجیکٹ پسند بھی بہت آیا تھا اور ان میں شوق و ذوق اور نیا جوش و خروش دیکھنے کو ملا تھا۔ وارث تو اس ڈیمو سائیٹ پر بہت کام ختم ہو جانے کے بعد بہت عرصے تک متحرک بھی رہے اور انہوں نے بہت سے مضامین اسی ڈیمو سائیٹ پر اپلوڈ کر دیے تھے۔

جملہ کی ایک اور ایکسٹنشن ورژننگ کا بھی میں نے ذکر کیا تھا جس کی مدد سے ممکن تھا کہ بہت سے لوگ مل کر ایک پراجیکٹ پر کام کریں۔

القلم کی لائبریری میڈیا وکی پر موجود ہے اور یقینا بہت زیادہ اور بہت زبردست کام کیا گیا ہے۔ مگر اسکی خامی ابھی تک یہ ہے کہ یہ صرف اور صرف ایک شخص کا کام ہے، اور اگر بہت سے لوگوں کو کام کرنا ہے تو سسٹم کو بہت آسان ہونا چاہیے اور یہ میڈیا وکی میں ممکن نہیں ہو سکے گا۔ پھر دوسری طرف آپ دیکھیں گے تو آپ کو یہ بھی نظر آئے گا کہ القلم لائبریری میں یونیکوڈ کتابوں کی تعداد بہت کم ہے، اور اسکی وجہ یہ ہے کہ جس طرح اس پر یونیکوڈ کتابیں اپلوڈ کی جا رہی ہیں وہ بہت ہی مشکل اور وقت طلب کام ہے۔

اور اعجاز عبید صاحب سے بھی سوال ہے کہ آپ اپنی پرائیویٹ لائبریری کو آنلائن مطالعہ کے لیے جملہ یا دروپال میں پیش کرنا چاہیں گے یا موجود ورڈ فائل کی شکل کو فوقیت دیں گے؟
 

الف عین

لائبریرین
مہوش، میں عام طور پر تمہارے پیغامات پر شکرئے کی مہر ثبت کر کے آگے بڑھ جاتا ہوں۔ اس لئے کہ میں اس قسم کا کام کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتا۔ آن لائن پڑھنے کے لئے ضروری ہے کہ اس کو ایک ایک صگحہ کر کے اپ لوڈ کیا جائے۔ یہ کام مجھ سے نہیں ہو سکتا۔ میں یہی کہتا رہا ہوں کہ میرا سارا کام محفل یا اردو ویب لائبریری کے لئے بھی مانا جائے، اپنی ہر فائل میں اردو لائبریری کا ربط بھی دے دیتا ہوں۔ لیکن کوئی دوسرا شخص کتابوں کی انہی فائلوں کو اتار کر آن لائن مہیا کرنا چاہے تو میں نہ صرف اجازت دوں گا، بلکہ خوش ہوں گا۔ لیکن پھر جو کام میں کر رہا ہوں، وہ نہیں کر سکوں گا۔ ادھر چھہ ماہ سے محض قرآن کی تفسیروں کی فائلوں کی پروف ریڈنگ کر رہا ہوں، اور پرانی کتابوں کی بھی (جب ورڈ کا سپیل چیک انجن فعال نہیں تھا، اور لفظ کے درمیان ایکسٹرا سپیس، یا دو الفاظ کے درمیان سپیس نہ دینا جائز سمجھا جاتا تھا۔ اب ان فائلوں کو بھی ٹھیک کر رہا ہوں، ایم ایس ورڈ کی سرخ لائنوں کی حد تک۔اکتوبر کے شروع سے (شاید( محض تفسیر مدنی اور تفسیر عثمانی کر رہا ہوں، عثمانی کی آتھ فائلیں بنائی ہیں، اب تک نصف مکمل ہوئی ہے۔  تو ظاہر ہے ابھی بھی میرے پاس تقریبا سو کتابیں پروف رہیڈنگ کے لئے باقی ہیں، اور پچیس تیس کتابیں پچھلی اپ گریڈ (لنک دیکھیں نیچے میری دستخط میں۔ سے اب تک جمع ہو چکی ہیں، ان چھوئی۔ اس لئے میرے ’ہاتھ بھرے ہوئے ہیں‘۔ انگریزی محاورے کے مطابق۔
 

مہوش علی

لائبریرین
مہوش، میں عام طور پر تمہارے پیغامات پر شکرئے کی مہر ثبت کر کے آگے بڑھ جاتا ہوں۔ اس لئے کہ میں اس قسم کا کام کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتا۔ آن لائن پڑھنے کے لئے ضروری ہے کہ اس کو ایک ایک صگحہ کر کے اپ لوڈ کیا جائے۔ یہ کام مجھ سے نہیں ہو سکتا۔ میں یہی کہتا رہا ہوں کہ میرا سارا کام محفل یا اردو ویب لائبریری کے لئے بھی مانا جائے، اپنی ہر فائل میں اردو لائبریری کا ربط بھی دے دیتا ہوں۔ لیکن کوئی دوسرا شخص کتابوں کی انہی فائلوں کو اتار کر آن لائن مہیا کرنا چاہے تو میں نہ صرف اجازت دوں گا، بلکہ خوش ہوں گا۔ لیکن پھر جو کام میں کر رہا ہوں، وہ نہیں کر سکوں گا۔ ادھر چھہ ماہ سے محض قرآن کی تفسیروں کی فائلوں کی پروف ریڈنگ کر رہا ہوں، اور پرانی کتابوں کی بھی (جب ورڈ کا سپیل چیک انجن فعال نہیں تھا، اور لفظ کے درمیان ایکسٹرا سپیس، یا دو الفاظ کے درمیان سپیس نہ دینا جائز سمجھا جاتا تھا۔ اب ان فائلوں کو بھی ٹھیک کر رہا ہوں، ایم ایس ورڈ کی سرخ لائنوں کی حد تک۔اکتوبر کے شروع سے (شاید( محض تفسیر مدنی اور تفسیر عثمانی کر رہا ہوں، عثمانی کی آتھ فائلیں بنائی ہیں، اب تک نصف مکمل ہوئی ہے۔ تو ظاہر ہے ابھی بھی میرے پاس تقریبا سو کتابیں پروف رہیڈنگ کے لئے باقی ہیں، اور پچیس تیس کتابیں پچھلی اپ گریڈ (لنک دیکھیں نیچے میری دستخط میں۔ سے اب تک جمع ہو چکی ہیں، ان چھوئی۔ اس لئے میرے ’ہاتھ بھرے ہوئے ہیں‘۔ انگریزی محاورے کے مطابق۔

آپ جو کام کر رہے ہیں، وہ بہت مشکل، اور بورنگ سمجھا جاتا ہے (پروف ریڈنگ)۔ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ آپ جیسے لوگ ہمارے درمیان موجود ہیں۔
مسئلہ یہ ہے کہ تفہیم القرآن کی پروف ریڈنگ ایک ٹیم پراجیکٹ ہے۔ اگر یہ نیٹ پر یوں موجود ہوتا جیسا وکی موجود ہے تو ٹیم کی صورت میں بہت سے لوگ اس کام میں مدد کرنے کے لیے آگے آ جاتے۔

نیز آپ نے جو لکھا ہے کہ نیٹ پر کتابیں "صفحہ بہ صفحہ" اپلوڈ کرنی پڑیں گی، تو اس بات کی مجھے سمجھ نہیں آئی ہے۔ میرے خیال میں ہم نے یہ طے کیا تھا کہ اگر کوئی کتاب سو یا ڈیڑھ سو کلوبائیٹ کی ہے تو اسے انٹرنیٹ کے ایک ہی صفحے پر اپلوڈ کیا جا سکتا ہے۔ اس طرح کتاب پڑھنے کا تسلسل قائم رہتا ہے اور بار بار اگلے صفحے کے لیے کلک کر کے انتظار نہیں کرنا پڑتا (جیسا کہ کتاب گھر کی کتابوں کو پڑھنے کے لیے کرنا پڑتا ہے جو کہ اتنی بڑی مصیبت ہے کہ میں ایک کتاب بھی وہاں مکمل نہیں پڑھ پائی ہوں)۔

مثال کے طور پر آپ "الفاروق" کا پہلا حصہ جملہ میں دیکھئیے اور بتلائیے کہ اسکے متعلق آپکی رائے کیا ہے۔ میری ذاتی رائے میں تو انٹرنیٹ پر کتب پیش کرنے کا اس سے بہتر اور کوئی طریقہ شاید ممکن نہ ہو۔ (شاید DocBook اس سے بہتر ہو، مگر یہ الگ مسئلہ ہے)

آپکی قائم کردہ لائبریری میں جو کتابیں موجود ہیں، انہیں جملہ (یا پھر شاید دروپال ) میں شفٹ کرنا چنداں مشکل کام نہیں۔ صرف مسئلہ یہ ہے کہ ہر کتاب میں ہیڈنگز فارمیٹ دینے پڑیں گے (اکثر کتب میں دس پندرہ سے زیادہ ہیڈنگز نہیں ہیں اور الفاروق جیسی کتب بہت ہی کم ہیں جہاں ڈیڑھ دو سو ہیڈنگ ایک ہی حصہ میں موجود ہوں)۔ بہرحال، اگر دو تین بندے مل کر کمر باندھیں تو تمام کتابیں ایک ہفتے کے اندر اندر شفٹ ہو سکتی ہیں۔ اور مستقبل کے پراجیکٹ کے لیے بھی یہ فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے (جیسے تفہیم القرآن کی پروف ریڈنگ وغیرہ)۔

بہرحال، ہمیں انتظار کرنا چاہیے کہ نبیل بھائی دروپال کا لائبریری کے حوالے سے چھوٹا سا ڈیمو سائیٹ ترتیب دیں۔ جملہ یا دروپال، یہ میرا مسئلہ نہیں بلکہ ان دونوں کے لیے میں رضامند ہوں، اصل چیز یہ ہے کہ ایسا پروفیشنل پریزنٹ ابیل ڈائنامک ویب سائیٹ ہو جو کہ:
پہلا: اردو کتب پڑھنے کے لیے ایسے خوبصورت طریقے سے پیش کر سکے کہ جو کہ باہر سے آنے والے قارئین کے لیے انتہائی پرکشش ہو۔
دوسرا: لائبریری پر کام کرنے والے ممبران کے لیے اسے سیکھنا اور اس پر کام کرنا انتہائی آسان ہو اور دس منٹ کے اندر اندر وہ سیکھ چکے ہوں کہ آرٹیکلز کیسے اور کہاں پوسٹ کرنے ہیں۔
تیسرا: لائبریری ممبران مل کر کسی بھی پراجیکٹ پر کام کر سکیں۔
اگر یہ تینوں چیزیں دروپال سسٹم بہتر طور پر کر سکتا ہے تو بسم اللہ اس پر کام شروع کرتے ہیں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
مہوش سسٹر، اس ایکسٹینشن کے آنے سے پہلے بھی دیگر ایکسٹینشنز موجود تھیں۔ اور اب بھی اس سے بہتر ایکسٹینشن موجود ہیں۔ دراصل جملہ کا بنیادی ڈھانچہ لائبریری پراجیکٹ کیلئے اتنا موزوں‌نہیں‌ہے۔ ہماری ضرورت ایک CCK ہے۔ یعنی Content Construction Kit۔ اور میں اس سلسلے میں Mighty Extension کی Resource ایکسٹینشن استعمال کر رہا ہوں۔ تفصیلات آپ یہاں‌دیکھ سکتی ہیں۔ اور ڈیمو کے طور پر یہ صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔ نیز یہ بھی۔ صرف جملہ اور اس ایک ایکسٹینشن کی مدد سےلائبریری سے متعلقہ ہر وہ فنکشن شامل کیا جا سکتا ہے، جس کے بارے میں‌ سوچا جا سکے۔ یہ تجویز میں‌پہلے بھی دے چکا ہوں۔ لیکن چونکہ اس وقت یہ ایکسٹینشن انکوڈڈ تھی اور آئن کیوب کی انسٹالیشن ضروری تھی، جو بقول نبیل بھائی کے کچھ سکیورٹی کے مسائل پیدا کر سکتی تھی، یہ ایکسٹینشن لسٹ سے خارج ٹھہری۔ اب انہوں نے انکوڈنگ بھی ختم کر دی ہے۔ اور بنیادی ورژن مفت استعمال کرنا بھی ممکن ہے۔

لیکن اصل مسئلہ کسی ایکسٹینشن کا کبھی تھا ہی نہیں۔ اصل مسئلہ تو جملہ کو استعمال کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرنے کے متعلق ہی تھا۔۔! اگر وکی پر یہ پراجیکٹ شروع نہیں کیا گیا ہے تو دو یا تین ماہ کا وقت دے کر جملہ کو آزمانے میں‌کوئی حرج نہیں۔

میں نے یہ ایکسٹنشن کبھی استعمال نہیں کی ہے اس لیے میں اس سلسلے میں کچھ نہیں کہہ سکتی، مگر جو سائیٹ آپ نے بنائی ہے وہ زبردست ہے اور بہت پروفیشنل ہے۔
اور اس کی نہج "صحیح بخاری" کی کتاب ہے جو آپ نے اتنے اچھے طریقے سے نیٹ پر شائع کی ہے کہ اس سے بہتر طریقہ مشکل سے ہی سامنے آئے گا۔ تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ اس آنلائن صحیح بخاری کو دیکھیں اور یہ چیز آپ کو بتلائے گی کہ اگر کتب کو یوں نیٹ پر پیش کیا جائے تو قارئین یقینا کھینچے چلے آئیں گے۔ (صحیح بخاری کا لنک)
ویسے مجھے کچھ شک ہو رہا ہے۔ کیا آپ نے یہ کتاب جملہ استعمال کرتے ہوئے ہیں شائع کی ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
مہوش بہن، یہ تاثر مکمل طور پر درست نہیں ہے کہ دروپل صرف تکنیکی مہارت رکھنے والوں کے لیے ہے۔ دروپل میں اگر ٹیکسانومی اور ٹرمز کی ایک مرتبہ سمجھ آ جائے تو اپنی مرضی کا سائٹ‌ کا سٹرکچر نہایت آسانی سے بنایا جا سکتا ہے۔ دوسرے آپ ہر لحاظ سے تکنیکی مہارت رکھنے والوں میں شامل ہیں، آپ کے لیے دروپل کو سمجھنا ہرگز مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔ بہرحال میں کسی ایک سی ایم ایس کے انتخاب پر اصرار نہیں کروں گا۔ ویسے بھی میں کچھ عرصے کے لیے کسی پراجیکٹ پر فعال کردار ادا نہیں کر سکوں گا۔ لیکن آپ کو کسی قسم کی پروٹوٹائپنگ کے لیے ویب سپیس درکار ہو تو اردو ویب پر آپ کا اکاؤنٹ موجود ہے، آپ اپنی مرضی سے کام کر سکتی ہیں۔ میں صرف اتنا چاہتا ہوں‌ کہ لائبریری کونٹینٹ منیجمنٹ کے بارے میں ایک ہی مرتبہ کوئی طویل المیعاد فیصلہ کیا جائے کیونکہ لائبریری سائٹ کے سیٹ اپ کو بار بار تبدیل کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ ابھی بھی وکی سائٹ پر ہزاروں صفحات موجود ہیں جنہیں کسی اور سی ایم ایس پر منتقل کرنا نہایت وقت اور محنت طلب ہوگا۔ اس کی الگ سے پلاننگ کرنی پڑے‌گی۔
 
Top