سیفی
محفلین
اگرچہ اس کتاب میں مصنف نے دعویٰ تو کیا تھا کہ اس کے مواد کے لئے انھوں نے قاہرہ اور پتہ نہیں کہاں کہاں کی لائبریریاں چھان ماری ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیکن مجھے تو اس میں افسانہ نگاری زیادہ نظر آتی ہے۔۔۔۔بلکہ کچھ کچھ رومانویت بھی۔۔۔۔(جو نسیم حجازی کے ناولوں میں بھی عام ہے)
یہ ناول نوجوانوں میں تو مقبول ہو سکتے ہیں لیکن اپنے تہذیبی اور مذہبی ورثہ کو اسطرح آلودہ ہی کیا جارہا ہے (یہ میری اپنی رائے ہے)۔۔ آپ دیکھیں نا۔۔۔جب آپ پڑھیں گے کہ ایک عظیم مجاہد، سفر جہاد پر جانے سے پہلے کھجور کے سائے تلے اپنی لیلیٰ کو دلاسہ دے رہا ہو۔۔۔اور زندگی کے عہد و پیمان باندھ رہا ہو تو ایسے قاری کو آپ لاکھ کہتے پھریں کہ اسلام میں پردے اور محرم/غیر محرم کے احکامات ہیں۔۔۔وہ آپ کو یہی کہے گا کہ یہ سب جاہل مولویوں کی من گھڑت باتیں ہیں۔۔۔۔۔کیونکہ اس کے من پسند ہیرو بھی تو میدانِ عشق میں دادِ شجاعت دیتے رہے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میری یہ بات شاید آپ کو ہضم نہ ہو لیکن بعینہ یہ مسئلہ اسوقت آتا ہے جب معاشرتی علوم اور مطالعہ پاکستان پڑھے ہوئے طلباء کو کوئی حقائق بتائے جائیں تو وہ انھیں ماننے سے انکاری ہو جاتے ہیں۔۔۔