خوب آئیڈیا ہے۔ بالکل ہونی چاہئے۔ اسکا مطلب اگلی عید ملن کا میٹنگ پوائنٹ لالوکھیت ہی ہوگا۔
ویسے کراچی میں رہتے ہوئے کسی بھی وقت کسی بھی جگہ اچانک دو دوستوں کی ملاقات کا حادثہ بھی اکثر ہوتا رہتا ہے۔ اس حادثے سے کراچی کا شائد ہی کوئی فرد بشر بچا ہو۔ اس پر مجھے اکثر حیرت بھی ہوتی ہے کہ اتنا بڑا شہر ہے لیکن ایسے ہر حادثے پر لگتا ہے کہ بہت چھوٹا ہے کراچی یار۔ بعید نہیں کہ ایسے ہی کسی حادثے سے ہم محفلین بھی کبھی دوچار ہوجائیں۔
اب لالوکھیت کی بات آگئی ہے تو ایک بات تو بتائیں اگر علم میں ہے تو۔ یہ جو ڈاکخانہ پر اتنے سارے گول گپے والے ڈیرہ لگائے ہوتے ہیں انہیں میں کچھ عرصے قبل ایک نیا ڈیرہ دیکھا تھا جس پر بورڈ لکھا تھا "بٹیر کا سوپ"۔ میرے ایک دوست ایک دن دیکھ کر آئے تو حیران ہو کر کہنے لگے کہ یار کیا واقعی وہ بٹیر کا ہی سوپ ہوتا ہوگا۔ اتنے بٹیر وہ لاتا کہاں سے ہوگا؟ اب لالو کھیت کا رہائشی ہونے کے ناتے اس سوال کا جواب دینا آپ کا اور
انیس الرحمن بھائی کا فرض منصبی بنتا ہے۔
آپ دونوں یہ بتائیں کہ کبھی آپ نے ٹرائی کیا ہے؟ اگر کیا ہے تو آپ کا کیا خیال ہے کہ واقعی بٹیر ہی ہوتے ہیں یا بٹیر کے سائز کا کوئی اور سستا پرندہ۔