لانگ مارچ اتوار کی صبح نو بجے شروع ہوگا

زرقا مفتی

محفلین
میرے خیال میں عمران خان بقیہ سیاسی قیادت سے بدرجہا بہتر ہیں ۔ وہ سچی اور کھری بات کرتے ہیں۔ سیاست سے اُنکے ذاتی مفادات وابستہ نہیں ہیں۔ ایماندار ہیں۔
قادری صاحب کی تو کہہ مکرنیاں ویڈیوز پر موجود ہیں۔ ان کی اقتدا میں چلنا عمران خان کی قامت کو کم کر دیتا
 
عمران خان کی ناپختہ سوچ اور بچگانہ لیڈر شپ کے مظاہرے بھی اکثر سامنے آتے رہتے ہیں۔۔۔ابھی تازہ تازہ وزیرستان مارچ پر موصوف نے جس کمزور اور کھوکھلی لیڈر شپ کا مظاہرہ کیا وہ بھی سب کے سامنے ہے۔۔۔:)
 

زرقا مفتی

محفلین
عمران خان ایک غیر روایتی سیاستدان ہیں۔ اُن کے حصے میں ایک نا بالغ قوم کی قیادت آئی ہے ۔ وزیرستان مارچ پر قوم نے حسبِ سابق بے حسی کا رویہ اپنایا ۔ اس کا الزام عمران خان پر نہیں دھرا جا سکتا۔
پاکستان میں قحط الرجال ہے کون ایسا ہے جس میں قیادت کی مکمل اہلیت ہے
 
3129_44427598.jpg
 

arifkarim

معطل
میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان کو ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ میں شریک ہونا چاہئیے تھا۔۔۔ خان صاحب کو نجانے کیسے یہ یقینِ کامل ہوگیا ہے کہ وہ ان الیکشنز میں اتنی فیصلہ کن کامیابی حاصل کرلیں گے کہ اقتدار انہیں مل جائے گا اور پھر وہ پاکستان کے مسائل کو حل کرسکیں گے۔۔۔ حالانکہ انتخابی نظام میں مناسب اصلاحات کئے بغیر اور کرپٹ عناصر کی الیکشن میں عدم شرکت کو یقینی بنائے بغیر، خان صاحب کا یہ خواب پورا نہیں ہوسکتا۔۔بہرحال پسند اپنی اپنی، خیال اپنا اپنا :)
عمران خان اقتدار حاصل کرنے کیلئے نہیں بلکہ مُلکی فلاح و بہبود کیلئے لڑ رہا ہے۔ اسکو ہار جیت کی نہیں بلکہ مُلک بچانے کی فکر ہے۔ وہ اسوقت تک انتظار کر سکتا ہے جب تک بے حس عوام خود اسکو ووٹ نہ دے۔ عمران خان سے صاف کہہ دیا ہے کہ یہ لانگ مارچ بے مقصد ہے جب تک موجودہ حکومت کیئر ٹیکر حکومت کا اعلان نہیں کرتی۔ قادری صاحب کیئر ٹیکر حکومت کی آمد سے پہلے ہی عوام میں بُلٹ پروف بگتر بند گاڑی کیساتھ کود گئے ہیں۔ اب دیکھتے ہیں اسکے کیسے حیرت انگیز یا سنگین نتائج نکلتے ہیں دو دن تک!

عمران خان کی ناپختہ سوچ اور بچگانہ لیڈر شپ کے مظاہرے بھی اکثر سامنے آتے رہتے ہیں۔۔۔ ابھی تازہ تازہ وزیرستان مارچ پر موصوف نے جس کمزور اور کھوکھلی لیڈر شپ کا مظاہرہ کیا وہ بھی سب کے سامنے ہے۔۔۔ :)
سوائے عمران خان کے اور کوئی حکومتی عہدہ دار علاقائی، صوبائی یا قومی ،کوئٹہ میں ہونے والے سانحہ اور اسکے بعد 3 دن سے مسلسل جاری لاشوں اسمیت لواحقین کےدھرنے میں شامل نہیں ہوا ہے! عمران خان ایک حقیقت پسند انسان ہے۔ ادھر پورے ملک میں اہل تشیع حکومت سے اہل کوئٹہ کی فریاد سنوانے کیلئے احتجاج کر رہے ہیں، ادھر وہ بے حس قادری اپنے سیاسی مطالبات منوانے کیلئے اسلام آباد کی طرح رواں دواں ہے۔ کون حقیقی عوامی لیڈر ہے اور کون مفاد پرست ڈرامے باز ہے، اسکا فیصلہ عوام نے کر لیا!
 

نایاب

لائبریرین
دیوانہ اپنے جیسے دیوانوں کے ساتھ " سودو زیاں " سے بے پرواہ نکل پڑا ہے " بدعنوان سیاسی نظام " کی " نا ممکن اصلاح " کے سفر پر
ابھی خبر ہے ہزاروں کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دیکھتے ہیں کل کا سورج کیا پیغام لیئے طلوع ہوتا ہے۔
سدا سلام ان پر جو انسانوں کے لیئے آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش میں اپنی جان داؤ پر لگا دیتے ہیں ۔
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
کم از کم ایک لاکھ لوگ تو ہوں ۔۔۔ اگر اتنی تعداد میں بھی لوگ اسلام آباد نہ پہنچ سکے تو اسے کامیاب لانگ مارچ نہیں کہا جا سکے گا ۔۔۔ ویسے آج کا شو بھی اتنا برا نہیں تھا ۔۔۔ ہمیں تو اس کی بھی توقع نہ تھی! لوگ گھروں سے نکلے ضرور ہیں، اس میں کوئی شک نہیں ۔۔۔
 
پاکستان کی تاریخ میں اتنی character assasination غالباّ کسی کی نہیں کی گئی ہوگی جتنی ڈاکٹر طاہر القادری کی کی گئی ہے۔۔۔لیکن اگر اسکے باوجود لاکھ دو لاکھ آدمی اس شدید سردی اور مخالفت کے ہوتے ہوئے اسلام آباد پہنچ جاتے ہیں تو یہ بذاتِ خود ایک بہت بڑی کامیابی ہے اور ہوسکتا ہے کہ پاکستان میں مثبت تبدیلی کا یہی آغاز قرار پائے۔۔۔۔:)
 
قادری کے 600اسکول ہیں
5000 استاد ملازم ہیں
12 کالج ہیں
اور ہزاروں عقیدت مند ہیں
دو لاکھ تو لازم جمع ہوجائیں گے۔ مگر یہ لوگ پاکستان کی پوری نمائندگی نہیں کرتے
 

عسکری

معطل
4265.gif


کتنے مہنگے جوتے پہنتا ہے ہمارا یہ شیخ۔ قادری نے تو حنا ربانی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
سیاست اور بونگی کا چولی دامن کا ساتھ ہے ابے کون تیرا جوتا خریدے گا ماموں :grin: ہاں ہر کوئی اپنا جوتا اپنی بیوی سے بچا کر رکھے آجکل
 
Top