لانگ مارچ اتوار کی صبح نو بجے شروع ہوگا

الف نظامی

لائبریرین
سلامت رہیں نظامی صاحب ۔۔۔ آپ نے تو کمال کر دیا! لیجیے ۔۔۔ ہم بھی نعرہ لگا لیتے ہیں ۔۔۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔۔۔ مصطفوی انقلاب زندہ باد ۔۔۔ لیکن یہ کیا ہوا؟ علامہ صاحب نے تو "ایجنڈے" میں یہ "نعرہ" شامل ہی نہیں کیا ۔۔۔ شاید چودہ جنوری کو ان کی زبانِ مبارک سے یہ نعرہ سننے کو ملے!
کرپٹ انتخابی نظام میں اصلاحات لا کر منصفانہ اور عادلانہ انتخابی نظام کا قیام ہی مصطفوی انقلاب کا ایک جزو ہے۔
 
نایاب

لائبریرین
"اٹھو میری دنیا کے غریبوں کو جگا دو "
علامہ اقبال کے اس پیغام کو اک نئی صورت سامنے لائے ہیں ڈاکٹر صاحب
عوام پاکستان کے ذہن جو کہ کرپٹ انتخابی نظام کو بھگتے بھگتے اسے قسمت کا لکھا جان کر صابر و شاکر ہو نیند میں ڈوب چکے ہیں ۔
انہیں جگانے کی اک کمزور سی کوشش یا نقار خانے میں طوطی کی آواز
اب دیکھنا یہ ہے کہ بڑے بڑے سیاسی بزرجمہر وں کی سیاست میں کتنا دم ہے ۔
کیا یہ کرپٹ سیاسی بازیگر اپنی بازیگری سے اک بار پھر عوام پاکستان کو دھوکہ دے جائیں گے ۔
یا ڈاکٹر صاحب کی صدا " مثل صور " ان بڑے بڑے کرپٹ برجوں کو گرا دے گی ۔
" آواز حق " کسی بھی تعصب کو خاطر میں نہیں لاتی ۔ اور انسان کو جگاتے راہ پر لگا دیتی ہے ۔
ڈاکٹر صاحب کی شخصیت سے اختلاف ممکن ہے مگر ان کی بلند کی گئی آواز حق کی آواز ہے ۔
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
کرپٹ انتخابی نظام میں اصلاحات لا کر منصفانہ اور عادلانہ انتخابی نظام کا قیام ہی مصطفوی انقلاب کا ایک جزو ہے۔
کاش طاہرالقادری صاحب بھی یہ "وضاحت" فرما دیتے ۔۔۔ ان کا یہ "جملہ" سننے کے لیے تئیس دسمبر سے بارہ جنوری تک بیشتر وقت ہم ٹی وی سیٹ کے سامنے بیٹھے رہے ۔۔۔ ہمیں بہت حیرت ہوئی کہ انہوں نے ایک بار بھی "مصطفوی انقلاب" لانے کی بات نہ کی ۔۔۔ اس میں بھی کوئی حکمت پوشیدہ ہو گی!
 
یہ جملہ وہ 23 دسمبر کے مینار پاکستان کے جلسہ سے ایک دن قبل میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں کہہ چکے ہیں۔ اور یہ سوال بھی ان سے ہوا تھا۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
جی جی ہمارے عقیدے میں۔۔ ہمیں اس بات کا یقین ہے
جدا ہو دین سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی!
علامہ اقبال نے کہا تھا کہ:
جدا ہو دین سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی

بات ذرا باریک سی ہے سمجھنے کی ضرورت ہے

سیاست میں دین ۔۔۔۔ الگ بات ہے
اور دین میں سیاست کا عنصر اور بات ہے
اسلام کا مطلوب و مقصود تو یہی ہے کہ سیاست کو دین کا تابع بنایا جائے جس کے نتیجے میں خلافت راشدہ کا قیام ہوتا ہے
اور جب دین کو سیاست کا تابع بنایا جاتا ہے تو پھر خلافت راشدہ "ملوکیت" میں بدل جاتی ہے۔
خیر ہمیں اس بات سے کوئی اختلاف نہیں کہ سیاست سے دین کو جدا نہ کیا جائے ۔۔۔ ہمارا کہنا یہ ہے کہ مروجہ سیاست دین سے بالکل جدا ہے
 
نایاب

لائبریرین
" مصطفوی انقلاب " تو وہ ہستی مبارک برپا کر گئی
جو مثل شمع چالیس سال غاروں کو روشن کرتی رہی ۔
اور جب یہ شمع چمکی دنیا کے درباروں میں تو " انقلاب مصطفوی " نے ہر تعصب کو پاش پاش کردیا ۔
اب تو اس نعرے کے بلند کرنے والے ہر دل کی صرف یہی خواہش و نیت ہوتی ہے کہ
اس شمع کے نور سے ہمارے ذہن و دل میں ایسا " مصطفوی انقلاب " برپا ہو کہ انسانیت ہر تعصب سے دور رہتے سکون پائے ۔
صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
سو " انقلاب مصطفوی " زندہ و پائندہ باد
 
ساجد

محفلین
میرے خیال میں ہم اپنی رائے دوسروں پر زبردستی مسلط کرنے کی بجائے اس کے محض اظہار پر اکتفا کریں تو بہتر ہوتا ہے ۔ چند مراسلات میں جس قسم کی گفتگو ہو چکی ہے وہ کسی طور بھی سنجیدہ اور تعلیم یافتہ لوگوں کا شیوہ نہیں ہے۔
 
بہت شکریہ، جوابی مراسلات کو بھی ختم کر دیجیے۔
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
سیاست میں دین ۔۔۔ ۔ الگ بات ہے
اور دین میں سیاست کا عنصر اور بات ہے
اسلام کا مطلوب و مقصود تو یہی ہے کہ سیاست کو دین کا تابع بنایا جائے جس کے نتیجے میں خلافت راشدہ کا قیام ہوتا ہے
اور جب دین کو سیاست کا تابع بنایا جاتا ہے تو پھر خلافت راشدہ "ملوکیت" میں بدل جاتی ہے۔
خیر ہمیں اس بات سے کوئی اختلاف نہیں کہ سیاست سے دین کو جدا نہ کیا جائے ۔۔۔ ہمارا کہنا یہ ہے کہ مروجہ سیاست دین سے بالکل جدا ہے
واہ!
 
arifkarim

معطل
اسلام کا مطلوب و مقصود تو یہی ہے کہ سیاست کو دین کا تابع بنایا جائے جس کے نتیجے میں خلافت راشدہ کا قیام ہوتا ہے
اور جب دین کو سیاست کا تابع بنایا جاتا ہے تو پھر خلافت راشدہ "ملوکیت" میں بدل جاتی ہے۔
ایک ہی بات ہے۔ آپ دین کو سیاست کا تابع کر دیں یا سیاست کو دین کا۔ دونوں صورتوں میں مولویان اسلام کا ’’تابع‘‘ ہونا پڑتا ہے۔
 
arifkarim

معطل
طاہر القادری کے "حق" میں ہونے والا پراپیگنڈا بھی کچھ کم نہیں ہے۔ یہیں محفل پر انگنت دھاگے ان کے بارہ میں کھل چکے ہیں جہاں مرچ مثالوں کیساتھ انکے لانگ مارچ کو پیش کیا جا رہا ہے!
 
زلفی شاہ

لائبریرین
وقت وقت کی بات ہے۔ آج کے حالات کے پیش نظر اگر کوئی لیڈر بلٹ پروف گاڑی استعمال کرتا ہے تو کوئی مضائقہ نہیں۔
 
arifkarim

معطل
وقت وقت کی بات ہے۔ آج کے حالات کے پیش نظر اگر کوئی لیڈر بلٹ پروف گاڑی استعمال کرتا ہے تو کوئی مضائقہ نہیں۔
’’لیڈر‘‘ نڈر ہوتا ہے۔ ایسی بلٹ پروف بگتر بند گاڑیوں میں بیٹھ کر عوام کی قربانیوں کو استعمال کرنے والے لیڈر نہیں ہوتے!
 
زلفی شاہ

لائبریرین
’’لیڈر‘‘ نڈر ہوتا ہے۔ ایسی بلٹ پروف بگتر بند گاڑیوں میں بیٹھ کر عوام کی قربانیوں کو استعمال کرنے لیڈر نہیں ہوتے!
ہمارے موجودہ لیڈرز میں عمران خاں واحد لیڈر ہے جو نڈر ہے لیکن ہم تو اس کو ووٹ دینے کے لئے تیار نہیں ہیں؟
 
arifkarim

معطل
قومی نظام بتدریج سیاسی، معاشی، اقتصادی اور علمی ترقی سے بدلتے ہیں، انقلابات سے نہیں۔ عرب دنیا میں ہونے والے ’’انقلاب‘‘ کے ثمرات کا پھل دو سال گزر جانے کے بعد بھی تیونس، مصر اور لیبیا کی عوام کو نہیں ملا ہے۔ اُلٹا یہ ممالک شدت پسند اسلامی طاقتوں کے ہاتھوں یرغمال بن جاتے کے بعد مزید تباہ ہو گئے ہیں۔ کسی ایک بھی ملک کی اقتصادی حالت انقلاب سے قبل والی حالت کو نہیں چھو سکی ہے!
 
arifkarim

معطل
ہمارے موجودہ لیڈرز میں عمران خاں واحد لیڈر ہے جو نڈر ہے لیکن ہم تو اس کو ووٹ دینے کے لئے تیار نہیں ہیں؟
عوام بالکل تیار ہے۔ خاص کر پاکستانی جوان جو کہ اکثریت ہے عمران خان کو ووٹ دینے کیلئے بے تاب ہے۔ اگر یہ قادری کا لُچ درمیان میں نہیں تُلتا تو عمران خان کبھی بھی عوام کی نظروں سے اوجھل نہیں ہونا تھا۔ کوئٹہ میں ہونے والے بد ترین دہشت گردی کی واردات کے بعد سوائے عمران خان کے اور کوئی نہیں وہاں پہنچا!
 
arifkarim

معطل
مارچ کا مطلب ڈنڈے کے زور پر موجودہ حکومت سے اپنے مطالبات منوانا ہے۔ خیر دیکھتے ہیں یہ اُونٹ کس کڑوٹ بیٹھتا ہے۔
 
Top