السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
آج پھرہمارادشمن ہمیں آنکھیں دکھارہاہے اورہم ہیں کہ آپس میں دست و گریبان ہیں۔ سب سے معذرت کے ساتھ
جب تک ہم اپنے آپ کوٹھیک نہیں کرتے اس وقت سے ہندوستان ہویاامریکہ یااورکوئی بھی ملک وہ اسی طرح ہم پرگرجتارہے گااورہم چپ سادھے خاموش رہیں گے اوروہ جوچاہے گاوہ ہمارے ساتھ سلوک کرے گا۔
سب سے پہلے ہمیں اپنامحاسبہ کرناہے کہ ہم کہاں ہیں اس کے بعداپنے گھرکودیکھناہے اس کے بعدمحلہ اوراس کے بعدشہراس کے بعدملک خودبخودٹھیک ہوجائے گا۔
ماناکہ اس وقت ہماراملک تاریخ کے انتہائی مشکل حالات میں ہے ہماری حکومت جوکہ ہماری جذبات کی ہمارے احساسات کی ذرابھی پروانہیں کرتی۔سوئی پڑی ہے اورایسے بیانات دے رہی ہے کہ انڈیاہم پرمسلط ہوگیاہے انڈیاکی پالیسی ایسی ہی رہی ہے یہ آج سے نہیں اس وقت سے جب سے پاکستان بناہے اس نے تواس ملک کوکبھی دل سے تسلیم ہی نہیں کیاہے۔
توپھراس سے اچھے کیاتوقع رکھ سکتے ہیں۔ باقی یہ کہ ہماری حالت 71سے بھی بری ہےماناکہ اس وقت ہرطرف سے پاکستان کو دہشت گردی کاسامناہے وزیرستان میں جوحالات ہیں سب کے سامنے ہیں کراچی کی حالت سب جانتے ہیں پنجاب کاکوئی شہربھی دہشت گردی سے محفوظ نہیں لیکن اس سب کی وجہ یہی ہے کہ ہم نے احساس ذمہ دارکوفراموش کردیاہے ہم نے مشرف کی طرح"سب سے پہلے پاکستان" والانعرہ لگایاہے کہ "سب سے پہلے ہم" والانعرہ لگایاہے ہماری آنکھوں کے سامنے اگرکسی کی جیب کاٹی جائے کسی کوقتل کیاجائے یاکچھ بھی ہوہم بس چپ سادھ لیتے ہیں کہ الحمداللہ ہم بچ گئے توپھرایسے ہی حالات ہوں گے جب یہ خوف ہوگاتوایسے ہی ہوگا۔یہ زندگی تواللہ تعالی کی امانت ہے اس نے ایک دن کو واپس لیناہے لیکن ہم کوسب سے عزیزیہی ہے حتی کے ہمارے ساتھ بھی کوئی بے انصافی کرجائے توبجائے کہ اس کوغلط کہنے کہ ہم خاموش ہوجاتے ہیں ہمیں چاہیے کہ احتجاج کریں اپنی کوشش کریں اس کوسامنے لائیں دوسروں کوبتائيں اپنی پوری کوشش کریں کہ اس کو ختم کریں ماناکہ ہماری پولیس کراپٹ ہے کم از کم رپورٹ توکروائيں اندراج تولیکن ہم خاموش یہی وجہ ہے کہ ہرطرف لوٹ مارڈکیٹی، دہشت گردی عام ہے کہ ہم نے اپنی آنکھیں کبوترکی طرح بندکیں ہوئی ہیں۔
خدارااپنی آنکھوں کوکھولیں ملک کے بقاکے لئے آگے آئیں اس کی بہبودکے لئے کام کریں ناکہ یہ سوچیں کہ ہم تواکیلے ہیں جب آپ سیدھے ہوں گے تواللہ تعالی مددہوگی اورآہستہ اورلوگ بھی آپکی پیروی کریں گے توکاروان بنے گیاکوشش شرط ہے۔
والسلام
جاویداقبال