لاہور کی باتیں

باباجی

محفلین
میرا بچپن اور لڑکپن کراچی میں گزرا
والد صاحب مرحوم کراچی میں نوکری کرتے تھے پاکستان اسٹیل ملز میں
ان کی وفات کے بعد کراچی میں دل نہیں لگا اور ہم لوگ لاہور اُٹھ آئے 2008 جنوری میں
اس سے پہلے بھی ہم لوگ لاہور آتے رہتے تھے اور مجھے لاہور بہت fantasize کرتا تھا
اور آج بھی کرتا ہے
مجھے کراچی سے آئے 5 سال ہوگئے پر لاہور نے مجھے کبھی کراچی کی یاد نہیں آنے دی
مجھے لاہور کی سڑکوں پر بائیک چلانا بہت اچھا لگتا ہے
تازہ ہوا ، خوش باش لوگ، مزے مزے کے کھانے
پرانے علاقے جہاں ہماری تاریخ کے نقش آج بھی باقی ہیں
آج کا لاہور (پرانا مصطفی آباد)
جنے لہور نئیں دیکھیا او جمیا نئیں
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
میں نے زندگی کے اا سال لاہور گزارے ہیں۔ آغاز 2000 سے لے کر 2011 تک لاہور میں رہا۔ 2011 میں میں اسلام آباد آگیا۔ اور اب بقول غزنوی بھائی لاہور میرے اندر رہتا ہے۔ میں نے لاہور میں یہ سارا عرصہ دوستوں کے ساتھ گزارا۔ فیملی ساتھ نہیں رہی کبھی بھی۔ اس دور کا بے فکرا پن اور لاہور کی لاہوریت میری زندگی کا اہم جزو ہے۔ لاہور پر تو میں بے تحاشہ لکھ سکتا ہوں محب علوی بھائی۔
آپ ایف-سی کے پڑھے ہیں۔ چھوٹا بھائی اس وقت وہیں پر زیر تعلیم ہے۔ :)
چمن کی آئسکریم، حافظ پر کھویا کھجور۔۔۔ گوالمنڈی ، لکشمی چوک پر حیدری کے پان۔۔۔۔ اب کس کس بات کا تذکرہ کروں۔ میں اس دھاگے میں کوئی لمبی سے تحریر لکھوں گا انشاءاللہ
 

پردیسی

محفلین
بہت خوب محب بھائی
تمام لاہوریوں ایک لاہوری کا بہت بہت سلام
سب سے پہلے آپ گرما گرم پراٹھے انڈوں کے ساتھ پھڑکائیں اس کے بعد پیچھے بیٹھے ہوئے شیدے کی لسی کا ایک ایک گلاس پی کر ڈکاریں
میں اتنی دیر میں فارغ ہو کر۔۔اگر میرا آج ہیرا منڈی کا چکر لگا تو وہاں سے آپ کے لئے خصوصی پان کا ایک ایک جوڑا بنا کر لاتا ہوں۔۔۔:)

parartha.jpg
 

باباجی

محفلین
بہت خوب محب بھائی
تمام لاہوریوں ایک لاہوری کا بہت بہت سلام
سب سے پہلے آپ گرما گرم پراٹھے انڈوں کے ساتھ پھڑکائیں اس کے بعد پیچھے بیٹھے ہوئے شیدے کی لسی کا ایک ایک گلاس پی کر ڈکاریں
میں اتنی دیر میں فارغ ہو کر۔۔اگر میرا آج ہیرا منڈی کا چکر لگا تو وہاں سے آپ کے لئے خصوصی پان کا ایک ایک جوڑا بنا کر لاتا ہوں۔۔۔ :)

parartha.jpg
نجیب بھائی یہ کونسی جگہ ہے
اور کب کھلا رہے ہیں پراٹھے ؟؟؟:rolleyes:
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میرا تعلق بھی لاہور سے ہے۔۔۔ بچپن ، لڑکپن اور جوانی کے چند سال لاہور میں ہی رہا ہوں۔۔اب لاہور مجھ میں رہتا ہے۔۔
پانچ سال کی عمر میں کراچی سے لاہور وارد ہوئے۔
ایک سال کیلئے ناخدا چوک (وسن پورہ) میں رہائش رہی۔ اس دوران جن سکولوں میں پڑھا انکے نام ملاحظہ ہوں:
پہلی جماعت۔۔۔ گِٹھی پابی دا سکول ۔(واضح ہو کہ مجھے آج تک اس اسکول کے اصل نام کا پتہ نہیں چل سکا ،یہ سکول اسی نام سے مشہور تھا):D
دوسری جماعت کے چند ابتدائی مہینے۔۔۔ گورنمنٹ اصلا ح معاشرہ پرائمری سکول شادباغ
پھر مقدس پارک (سمن آباد) میں تقریباّ ایک سال رہے۔اور دوسری جماعت جونئیر مسلم ماڈل سکول لائر مال سے مکمل کی۔
پھر اندرون بھاٹی گیٹ (محلہ پٹ رنگاں) میں 17 سال تک مقیم رہے۔
پانچویں جماعت تک گورنمنٹ توقیر الاسلام پرائمری سکول اندرون بھاٹی گیٹ (عرف ثریا دا سکول) :D
پانچویں سے میٹرک تک گورنمنٹ سلیم ماڈل ہائی سکول لوئر مال۔۔
ایف ایس سی گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ۔
تین سالہ ڈپلومہ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی لاہور (ریلوے سٹیشن کیمپس)
بی- ایس -سی کیلئے دوبارہ گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ۔
کچھ کورسز PITAC سے بھی کئے (اچھرہ نہر کا پل بالمقابل پی سی ایس آئی آر لیبارٹریز)
پھر کچھ نوکریاں کیں:
پیکجز پرائیویٹ لمیٹڈ والٹن روڈ ۔
ڈیسکون انجینئرنگ ورکس موہلنوال نزد چوہنگ، ملتان روڈ۔
اتفاق فونڈریز کوٹ لکھپت سٹیشن۔
ویسٹرن انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ ساندہ بند روڈ۔
منیٰ انجینئرنگ ورکس باگڑیاں روڈ گرین ٹاؤن۔
انجینئرنک کائی نیٹکس لمیٹڈ ماڈل ٹاؤن۔
کافی عرصہ سعودیہ میں گذارا اور اسکے بعد لاہور میں رہائش تبدیل کرکے کچھ سال گڑھی شاہو لاریکس کالونی میں گذارے۔ اور بعد میں ہربنس پورہ کے نزدیک عامر ٹاؤن میں رہائش اختیار کرلی۔

یہ تو تھا لاہور میں رہائش ، پڑھائی اور کام کے حوالے سے کچھ مقامات کا ذکر۔۔
باقی آئیندہ :notworthy::thumbsup::bighug:
آپ نے تو بڑی تعلیم حاصل کی ہے:p
 

باباجی

محفلین
سرکار یہ وہی جگہ ہے۔۔۔ بچھڑے تھے ہم جہاں سے:)
یعنی آپ کو ہم نے پینو سے کیا ملوایا۔۔آپ تو ملنے سے بھی گئے۔:eek:
ویسے ہمارے پاس ایک چھینو بھی ہے:twisted:
تو پھر کب بلارہے ہیں پراٹھے کھلانے کے لیئے
(ویسے ہر بار آپ ہی کھلاتے ہیں :cool:)
 
اب اسکی جگہ غیر شاعرانہ قسم کی چنگ چیوں نے لے لی ہے۔۔:)

ویسے تانگہ کلچر ختم ہونا ہی تھا کہ اتنے بڑے شہر میں اس کا چلنا مشکل ہی ہوتا ہے۔ نیویارک میں سو سال پہلے ہر طرف گھوڑے ہی گھوڑے ہوتے تھے اب کلچر کی نمائندگی کے لیے مین ہیٹن میں بگھیاں چلتی ہیں یا چند "شرطے" گھوڑوں پر ہوتے ہیں۔ :)
 

عثمان

محفلین
پیدائش لاہور کی ہے۔ ملتان روڈ ، سوڈیوال کے علاقے میں۔ بچپن اور لڑکپن کا بڑا حصہ وہیں گذارا۔
میٹرک سنٹرل ماڈل سمن آباد سے ، پھر اسلامیہ کالج سول لائنز سے انٹر۔ اور پھر ایک سال گورنمنٹ کالج لاہور میں گذار کر کینیڈا کو چل دیے۔
تب سے اب تک ۔۔ کینیڈا ہی میں ہوں۔
ہاں۔۔۔ سسرال کے کچھ افراد لاہور میں ہیں۔ انشااللہ جاؤں گا کبھی ان سے ملنے۔ :bighug:
 

شمشاد

لائبریرین
ویسے تانگہ کلچر ختم ہونا ہی تھا کہ اتنے بڑے شہر میں اس کا چلنا مشکل ہی ہوتا ہے۔ نیویارک میں سو سال پہلے ہر طرف گھوڑے ہی گھوڑے ہوتے تھے اب کلچر کی نمائندگی کے لیے مین ہیٹن میں بگھیاں چلتی ہیں یا چند "شرطے" گھوڑوں پر ہوتے ہیں۔ :)
مکمل طور پر ٹانگے ختم نہیں ہوئے۔ لاہور کے کچھ مخصوص علاقوں میں اب بھی ٹانگے چلتے ہیں۔
 
میرا بچپن اور لڑکپن کراچی میں گزرا
والد صاحب مرحوم کراچی میں نوکری کرتے تھے پاکستان اسٹیل ملز میں
ان کی وفات کے بعد کراچی میں دل نہیں لگا اور ہم لوگ لاہور اُٹھ آئے 2008 جنوری میں
اس سے پہلے بھی ہم لوگ لاہور آتے رہتے تھے اور مجھے لاہور بہت fantasize کرتا تھا
اور آج بھی کرتا ہے
مجھے کراچی سے آئے 5 سال ہوگئے پر لاہور نے مجھے کبھی کراچی کی یاد نہیں آنے دی
مجھے لاہور کی سڑکوں پر بائیک چلانا بہت اچھا لگتا ہے
تازہ ہوا ، خوش باش لوگ، مزے مزے کے کھانے
پرانے علاقے جہاں ہماری تاریخ کے نقش آج بھی باقی ہیں
آج کا لاہور (پرانا مصطفی آباد)
جنے لہور نئیں دیکھیا او جمیا نئیں

یہ آخری جملہ مجھے اپنے پہلے کراچی کے دورہ کی یاد کروا رہا ہے۔

میں پہلی بار کراچی گیا ٹرین سے اور واپسی پر ٹرین خراب ہو گئی بلکہ حد تو یہ ہے کہ ریورس بھی ہوئی :ROFLMAO:

میری طرح کچھ لوگ لاہور سے بھی تھے ، انہوں نے گفتگو شروع کر دی کہ یار بڑا سنا تھا کراچی کے بارے میں مگر دیکھ کر تو کچھ بھی نہیں نکلا (پکے لاہوری تھے)۔ بات کا اختتام انہوں نے اسی جملے پر کیا کہ

نیئں ریساں شہر لہور دیاں

جنے لہور نئیں دیکھیا او جمیا نئیں :LOL:
 
یہ خاکسار بھی لاہور میں کم و بیش اڑھائی تین سال رہا ہے۔ مین مارکیٹ گلبرگ میں۔

لاہور کی بے شمار اور خوشگوار یادیں اور باتیں میرے سینے میں بھی ہیں، لیکن ساری زندگی کیلیے ایک ایسا "تحفہ" لاہور نے مجھے دیا ہے کہ ساری خوشگوار یادیں ایک آسیب بن کر مجھ سے چمٹی ہوئی ہیں، اب کوئی کرے بھی تو کیا کرے :)

ہاہاہا
اب اس تحفے کا بندہ پوچھ بھی نہیں سکتا۔ :)
 

پردیسی

محفلین
لاہور کا پرانا نام ۔۔۔ لہور تھا
محب بھائی معافی چاہتا ہوں ۔۔یہاں میں اپنا تعارف بھی دیتا ہوں اور دوسرے لاہوریوں کو بھی چانگریں مار کر ادھر آنے کی دعوت دوں گا۔۔بس ذرا ایک دو دن کی پسوڑی اور ہے۔
 
Top