لبنانی دہشت گرد تنظیم حزب اللہ تنظیم پر شامی فوج کا ساتھ دینے کا الزام ثابت

تو اسکا کیا یہ مطلب ہوا کہ اہل تشیع کی تنظیم حزب اللہ پر کیچڑ اچھالا جائے؟ اگر یہی کام اہل تشیع والے وہابیہ سلفیہ کی دہشت گرد تنظیم حماس کیخلاف کریں تو آپکو کیسا لگے گا؟
نیز یہ اس دھاگے میں غیر متعلقہ پوسٹس کیوں ہو رہی ہیں؟ انتظامیہ کو ایکشن لینا چاہئے نہ کہ خود طول دیکر بعد میں دھاگہ ٹھپ سے بند! :chatterbox:

بہت ہی بے چاری معلومات ہیں آپ کی ، حماس خود کش دھماکوں کی حامی ہے جب کہ سلفی علماء دنیا میں ہر جگہ خود کش دھماکوں کے خلاف فتوے دے چکے ہیں ۔ حزب اللہ نامی تنظیم کو بیرونی کیچڑ کی ضرورت نہیں اس کے اپنے کرتوت کافی ہیں ۔
آج العربیہ اور حماس سمیت ہر چیز وہابی اور سلفی نکل آئی ہے ۔
 
ساجد

محفلین

حضرت اضطراب سے باہر نکلیں۔ اگر کوئی "غیر متعلقہ" گفتگو چل رہی ہے تو کسی وجہ سے ہی "چلائی" جا رہی ہے ۔ آپ کی سمجھ میں نہیں آنے کی یہ بات۔
 
عسکری

معطل
ویسے یہ بندے بھی عجیب ہیں نا ؟ خود کو مسلمانی کیوں نہین کہتے؟
مین وہابی ہوں
مین دیو بندی ہوں
میں بریلوی ہوں
مین شعیہ ہوں
میں سنی ہوں

اور بیشتر نام بہت ہی مضحکہ خیز ہیں جیسے انڈیا کے شہر رائے بریلی اور دیوبند کو اپنی پہچان بنائی ہوئی ہے :grin: اگر بنانا ہی تھا تو پاکستانی بناتے کہ مین ملتانی ہوں میں جی پتوکی ہوں میں بورے والی ہوں میں چنیوٹی ہوں :laughing:
 
arifkarim

معطل
ویسے یہ بندے بھی عجیب ہیں نا ؟ خود کو مسلمانی کیوں نہین کہتے؟
اگر مسلمان کہنے کی بجائے صرف انسان کہہ لیں تو تمام انسانی جنگوں اور اختلافات سے جان چھوٹ جائے گی۔ پوری انسانی تاریخ میں کبھی بھی انسانوں نے اپنےآپکو انسان نہیں سمجھا۔ ہمیشہ کسی فرضی خود ساختہ قوم، قبیلے، گروہ کا ممبر سمجھا ہے۔
 
میں تو ممکنا ھل تلاش کر رہا تھا اگر یہ مانگا گیا تو ناممکن ہو جائے گا مسئلہ :p
 
arifkarim

معطل
میں تو ممکنا ھل تلاش کر رہا تھا اگر یہ مانگا گیا تو ناممکن ہو جائے گا مسئلہ :p
ممکنہ حل ممکن ہی نہیں ہے عسکری بھائی۔ جب ایک بچہ پیدا ہوتا ہے تو وہ انسان ایک کلین اسلیٹ پیدا ہوتا ہے۔ بعد میں اسکی پرورش ماحول کے مطابق اسکو قوم، مذہب، ذات پات میں تقسیم کر دیتی ہے۔ جب تک ہم دوسروں کو انسانی پرورش میں پروان چڑھنے والی تہذیب، تمدن اور ثقافت سے ماوراء نہیں سمجھیں گے۔ یہ اختلاف کی جنگ کبھی ختم نہیں ہو سکتی بلکہ وقت کیساتھ مزید پھیلتی چلی جائے گی۔ جیسے آنحضورؐ کے زمانہ میں صرف ایک اسلام تھا جو بعد میں شیعہ سنی اور اب لاتعداد فرقوں، جماعتوں اور تنظیموں میں تقسیم ہو چکا ہے۔ 1400 سال میں اگر یہ حال ہے تو آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا! :grin:
 
بہت ہی بے چاری معلومات ہیں آپ کی ، حماس خود کش دھماکوں کی حامی ہے جب کہ سلفی علماء دنیا میں ہر جگہ خود کش دھماکوں کے خلاف فتوے دے چکے ہیں ۔ حزب اللہ نامی تنظیم کو بیرونی کیچڑ کی ضرورت نہیں اس کے اپنے کرتوت کافی ہیں ۔
آج العربیہ اور حماس سمیت ہر چیز وہابی اور سلفی نکل آئی ہے ۔

علامہ یوسف القرضاوی شاید سلفی نہیں ہیں :) جو خود کش حملوں کے سب سے بڑے مدعی ہیں ۔سلفی علما نے اوروں کی بنسبت زیادہ تشدد آمیز باتیں کہی ہیں۔
 
پردیسی

محفلین
ہنستے کیوں ہیں ؟ پردیسی بھائی برائے مہربانی بندر اور انسان کے خاندانی پس منظر پر روشنی ڈالیں
لُچ تلنوں باز نہ آویں۔
اب عسکری بھائی نے کہا ہے تو بہت معمولی سی روشنی ڈالنی پڑے گی ۔۔زیادہ اس لئے نہیں کہ اپنے برادر ساجد بھائی کا بھی احترام ملحوظ ہے۔
اصل میں بندر اور انسان میں خاصا فرق ہے ، ہاں بندر اور بلبل میں کوئی خاص فرق نہیں ہے وہ اس لئے کہ دونوں پیچھے سے لال ہوتے ہیں۔
رہی بات بندر اور انسان کے خاندانی پس منظر کی تو ان میں کوئی خاصا فرق نہیں ہے ان دونوں کا خاندانی پس منظر کتے کی ایک خاص نسل بگھیاڑ سے جا ملتا ہے۔جو وقت آنے پر ایک دوسرے کو بھی چیر پھاڑ کر کھا جاتے ہیں
 
بہت ہی بے چاری معلومات ہیں آپ کی ، حماس خود کش دھماکوں کی حامی ہے جب کہ سلفی علماء دنیا میں ہر جگہ خود کش دھماکوں کے خلاف فتوے دے چکے ہیں ۔ حزب اللہ نامی تنظیم کو بیرونی کیچڑ کی ضرورت نہیں اس کے اپنے کرتوت کافی ہیں ۔
آج العربیہ اور حماس سمیت ہر چیز وہابی اور سلفی نکل آئی ہے ۔
علامہ یوسف القرضاوی شاید سلفی نہیں ہیں :) جو خود کش حملوں کے سب سے بڑے مدعی ہیں ۔سلفی علما نے اوروں کی بنسبت زیادہ تشدد آمیز باتیں کہی ہیں۔

بھیا یوں لگتا ہے آپ انہیں سلفی سمجھے ہیں ۔ جی وہ سلفی نہیں ہیں بلکہ وہ سلفیہ پر خاصی تنقید کرتے ہیں ۔ مدعی ؟ شاید آپ کا مطلب ہے حامی ، ان کو اس کا "مدعی" نہیں کہہ سکتے موید کہہ سکتے ہیں ۔ حماس نے خود کش دھماکے پہلے شروع کیے تھے ۔ جب ان دھماکوں میں مرنے والوں کی شہادت یا ہلاکت اور جنازے کا سوال اٹھا تو ڈاکٹر قرضاوی نے کچھ شروط کے ساتھ اس کو جائز قرار دے دیا ۔ ان کے اس فتوے کی سب سے زیادہ مدلل علمی مخالفت سلفی علماء نے کی ۔ اس معاملے میں سلفی علماء کی رائے کی حامی ہوں لیکن میرا خیال ہے کہ ڈاکٹرقرضاوی نے انتفاضہ کو فائدہ پہنچانے کے لیے فتوی دیا ۔ وہ بھی مسلم ممالک میں دھماکے کرنے والوں سے بری ہیں ۔ اس لیے میں تو انہیں بھی تشدد کا حامی نہیں سمجھتی ۔ آخری جملے سے میں متفق نہیں ہوں ۔ آپ کا مطالعہ وسیع ہو گا تو ان شاءاللہ یہ رائے بدل جائے گی ۔
 
حسان خان

لائبریرین
سوڈو پلورلسٹس کے کرتوت ملاحظہ ہوں ۔ جہاں جہاں طاقت ملی کینچلی اتر گئی ۔

محترمہ، آپ کو یاد دلاتا چلوں کہ چھوٹا سا میرا ایک محبوب ملک آذربائجان بھی شیعہ اکثریتی ملک ہی ہے۔ وہاں مجھے 'طاقتور' شیعہ اکثریت کی جانب سے سنی اقلیت پر کوئی جبر دکھائیے۔ جیسے میرا ایک اور محبوب ملک ترکی سنی رواداری کا اعلیٰ ترین نمونہ ہے، ویسے ہی اُس کا پڑوسی اور بغل بچہ ملک آذربائجان بھی شیعہ رواداری کی عمدہ مثال ہے۔ پھر بشار الاسد کی جنایات کو بنیاد بنا کر دنیا کے سارے شیعوں پر یہ گولہ باری چہ معنی دارد؟
معاف کیجیے گا، لیکن میں آپ کے مراسلوں سے یہ اخذ کرنے پر مجبور ہوں کہ آپ کا اصل مقصد بشار الاسد پر تنقید کے بجائے شیعوں پر اپنے بغض کا چھڑکاؤ ہے۔
 
Top