اب آیا ہے اونٹ پہاڑ کے نیچے۔ نالائق نے سمجھا تھا کہ اپنی زمہ داری پارلیمان پر تھوپ کر خود الزام سے بری الزمہ ہوجائے گا۔ پارلیمان کہہ دے گی کہ سفیر کو نکالنے کا مطالبہ غلط ہے۔ نہ نکالا جائے۔
اپوزیشن بھی سیانی نکلی ہنگامہ کردیا۔ ادھر بہت سے حکومتی ارکان بھی لبیک کے نعرے لگانے لگے تو اجلاس ہی ملتوی کردیا کہ کہیں سفیر کو باہر نکالنے کا مطالبہ ہی نہ کر بیٹھیں۔
اب پھر اسی مخمصے کا شکار ہے کہ نہیں نکالتا تو اپنی ہی پارٹی میں مخالفت ہوتی ہے اور گستاخ ٹھہرتا ہے۔اتنا دم نہیں کہ نکال دے۔ پورے یورپ کی مخالفت برداشت کرنا پاکستان کے بس میں نہیں۔ پھر فیٹف کی تلوار بھی سر پر لٹک رہی ہے۔
ایک جانب تحریک لبیک کو کالعدم قرار دیا پھر فوراً ہی اس سے مذاکرات کیے، کس حیثیت میں؟ حد ہے نالائقی کی۔ پھر اس فیصلے کا سپریم کورٹ میں بھی دفاع کرنا ہے۔ کپتان کی مشکلات کم نہیں ہوئیں، بڑھ گئیں! نالائقی اور کسے کہتے ہیں۔
اب آیا اونٹ پہاڑ کے نیچے۔