جاسم محمد
محفلین
تحریک لبیک دھرنے کے شرکا بھی زیادہ سے زیادہ پچاس ساٹھ ہزار ہی ہوں گے۔ کروڑوں نفوس پر مشتمل عوام ان کے سالانہ دھرنوں سے تنگ آچکی ہے اور چاہتی ہے کہ حکومت ان سے نبٹے۔ لیکن جب حکومت ان کے خلاف کوئی کاروائی کرتی ہے تو عوام اسکی حمایت نہیں کرتی۔ الٹا ہر حکومتی اقدام میں کیڑے نکال دیتی ہے۔ یہی پچاس ہزار لوگ تحریک لبیک کیخلاف حکومتی اقدامات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئیں تو شاید ریاست و حکومت کا بھی حوصلہ بڑھ جائے۔ اور وہ ان مذہبی جتھوں سے بلیک میل ہونے کی بجائے ان کو منطقی انجام تک پہنچا دے۔عوام سے آپ کی کیا مراد ہے؟ کیا آپ بائیس کروڑ کی آبادی میں سے پچاس ساٹھ ہزار افراد کے اکٹھ کو عوام سمجھتے ہیں۔ یہ تو درست بات نہیں۔