لبیک یا رسول اللہ کا ملک کے مختلف شہروں کی اہم شاہراہوں پردھرنا، بدترین ٹریفک جام

علی وقار

محفلین
تحریک لبیک دھرنے کے شرکا بھی زیادہ سے زیادہ پچاس ساٹھ ہزار ہی ہوں گے۔ کروڑوں نفوس پر مشتمل عوام ان کے سالانہ دھرنوں سے تنگ آچکی ہے اور چاہتی ہے کہ حکومت ان سے نبٹے۔ لیکن جب حکومت ان کے خلاف کوئی کاروائی کرتی ہے تو عوام اسکی حمایت نہیں کرتی۔
:thinking:
 

جاسم محمد

محفلین
توہینستان میں سب آگ سے کھیل رہے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی بھی عشق رسول، توہین اور ختم نبوت کے محاذ کا مجاہد نکلا۔ ملک کو جلا کر ہی یہ سب دم لیں گے۔ فیصل مسجد کے پاس ضیا اور رافیل کے اعضا آج کتنے خوش ہوں گے
یہ وہی جماعت ہے جس کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے امریکہ میں جا کر بیان دیا تھا کہ تحریک انصاف کے مقابلہ میں ہم زیادہ لبرل ہیں :)
 
عمران خان بدقسمتی سے کبھی بھی ایک عظیم لیڈر نہیں بن سکتا،
اللہ تعالیٰ کبھی عمران خان کو بڑا لیڈر نا بنائے۔ ایسا بڑا لیڈر جیسے لیڈروں سے ہماری قوم کو آج تک واسطہ پڑا ہے۔
download-54.jpg


1425463130_img3783.jpg._3
 

سید ذیشان

محفلین
تمام کی تمام ضیا کی باقیات عمران سمیت
اس ایشو پر کوئی بھی سٹینڈ لینے کو تیار نہیں ہے، جبکہ چند سال پہلے مذہبی جنونیت کی وجہ سے کم از کم ہفتے میں ایک دن خود کش دھماکہ ہوتا تھا۔ وہ سب چیزیں یہ بھول گئے ہیں اور کچھ بھی نہیں سیکھ پائے۔

ان کی سیاست بس ایسی ہے کہ کسی طرح سے اگلا ہفتہ ٹھیک سے گزر جائے۔
 

سیما علی

لائبریرین
بہت خوب ہارون رشید صاحب ہمارے بھی پسندیدہ صحافی ہیں قعطناً ایگریشن نہیں کسقدر دھیمے لہجے میں اپنی کڑوی سے کڑوی بات بھی وزیرِ اعظم کے گوش گذار کردیتے ہیں یہی بات انکی ہمیں بے حد پسند ہے حمایت کے باوجود اپنے اعتراضات بڑی خوش اسلوبی سے بیان کرتے ہیں !!!!!!!
 

Ali Baba

محفلین

جاسم محمد

محفلین
یہ غالبا اسمبلی اجلاس کے حوالہ سے خبر ہے۔ کیونکہ پی پی نے تو بائیکاٹ کر دیا تھا۔ اور کل جو اجلاس ہوا اس میں ن لیگ اور جمعیت علما اسلام والے حکومت پر ہی گرجتے برستے رہے۔ دیکھتے ہیں جمعہ کو اس قرارداد پر کیا فیصلہ آتا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
تمام کی تمام ضیا کی باقیات عمران سمیت
کل جو قرارداد اسمبلی میں پیش کی گئی وہ حتمی نہیں ہے۔ فرانسیسی سفیر کو نکالنے کا متن قرارداد میں شامل کیا جائے یا نہیں یہ فیصلہ پارلیمانی کمیٹی جمعہ تک حتمی قرارداد بنا کر قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔ اس پر کتنے ووٹ پڑتے ہیں یہ دیکھنا باقی ہے۔ پی پی تو پہلے ہی فرار ہو چکی ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
اس ایشو پر کوئی بھی سٹینڈ لینے کو تیار نہیں ہے، جبکہ چند سال پہلے مذہبی جنونیت کی وجہ سے کم از کم ہفتے میں ایک دن خود کش دھماکہ ہوتا تھا۔ وہ سب چیزیں یہ بھول گئے ہیں اور کچھ بھی نہیں سیکھ پائے۔
کیا اب کچھ سیکھ پائے ہیں؟

سعد رضوی قتل اور دہشت گردی کے تحت گرفتار ہیں ان کی رہائی نہیں ہوئی، وزیرداخلہ
ویب ڈیسک 15 منٹ پہلے
2169566-rasheed-1618999374-786-640x480.jpg

جو شخص قانون کو ہاتھ میں لے گا قانون اسے ہاتھ میں لے گا، شیخ رشید۔ فوٹو:فائل


اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سعد رضوی کی رہائی نہیں ہوئی بلکہ وہ 302 اور 7 اے ٹی اے کے تحت گرفتار ہیں۔

اسلام آباد مین پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں جو کچھ ہوا اس لڑائی میں سوشل میڈیا کا استعمال ہوا، سوشل میڈیا کا اصل مقصد پاکستان کے امن کوتباہ کرنا تھا، ساری صورتحال میں بھارت سے دو دو لاکھ لوگ آن لائن تھے، بھارت ہمیں فیٹف میں خراب کرنا چاہتا ہے، ہماری افواج نے جانوں کا نذرانہ دے کر دہشت گردی ختم کی، سوشل میڈیا نے جو کیا اس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ سعد رضوی کی ابھی رہائی نہیں ہوئی، وہ 302 اور 7 اے ٹی اے کے تحت گرفتار ہیں، اور ٹی ایل پی نے کسی کی رہائی کی بات بھی نہیں کی، سعدرضوی سمیت 210 ایف آئی قانونی مرحلے سے گزریں گی، ٹی ایل پی کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دیا گیا ہے، تاہم ان کے پاس اپیل کا حق موجود ہے، اور وہ 30 روز میں اپنا جواب داخل کراسکتے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 20 اپریل کو 7 گھنٹے مذاکرات کے بعد معاملات طے پا گئے، اور اسی روز قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا گیا، قرارداد میں فرانسیسی سفیر کو ملک سے نکالنے پر بحث بھی شامل تھی، لیکن شاہد خاقان عباسی نے غلط الفاظ استعمال کئے وہ لگتے نہیں کہ وزیراعظم رہے ہیں، اپنی سیاسی زندگی کے سب سے نازیبا الفاظ دیکھے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایسا قانون لاناچاہتے ہیں جو کسی کے فرقے کو چھیڑے نہیں اور اپنا فرقہ چھوڑے نہیں، محرم، عید میلاد النبی سمیت تمام ایونٹ پر مسائل پیدا ہوتے ہیں، سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان کے استحکام کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی، کوشش کریں گے کوئی ایک پالیسی لائیں، جو شخص قانون کو ہاتھ میں لے گا قانون اسے ہاتھ میں لے گا۔

برطانوی ہائی کمشنر سے بات ہوئی ہے اور کہا ہے نوازشریف کو پاکستان واپس بھیج دیں اور انہیں ریڈ لسٹ میں شامل کریں، ہم نے برطانوی کمشنر سے کہا کہ ہم جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں، برطانیہ نے نوازشریف کی واپسی کے حوالےسے کوئی مثبت جواب نہیں دیا۔
 
کالعدم تنظیموں اور جماعتوں کیخلاف ریاستی کریک ڈاؤن کی قانون سازی پہلے سے موجود ہے۔ مسئلہ یہ نہیں کہ حکومت کو کیا کرنا چاہیے۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ حکومت جو کچھ بھی کرتی ہے ضرورت سے زیادہ ذہین عوام اس کے ہر اقدام میں سے کیڑے نکال لیتی ہے۔
اگر حکومت تحریک لبیک کو آزادی سے دھرنے دینے دے اور بالکل کوئی مداخلت نہ کرے تو عوام حکومت پر چڑھ دوڑتی ہے کہ ریاستی رٹ قائم کریں، دھرنے کو اٹھوائیں۔
حکومت پر امن طریقہ سے دھرنا ختم کرنے کیلئے مذاکرات کر لے تو وہی عوام حکومت پر چڑھ دوڑتی ہے کہ ان جتھوں کیساتھ مذاکرات کیوں کئے؟ ریاست نے گھٹنے کیوں ٹیکے؟
اور اگر حکومت دھرنے والوں کے مطالبات تسلیم کیے بغیر ان پر طاقت کا استعمال کرے تو وہی عوام حکومت پر چڑھ دوڑتی ہے کہ یزیدیوں نے عاشقین رسول شہید کر دیے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں پوری دنیا کو حکومت کے خلاف اکٹھا کر لیتی ہیں کہ دیکھیں کیسے حکومت جمہوری انقلابیوں پر جبر و تشدد کر رہی ہے۔
ایسی عجیب صورت حال میں بتائیں کونسا قانون اور کونسی حکومت ان جتھوں کیخلاف کوئی کامیاب کاروائی کر سکے گی؟ جب عوام خود شدید کنفیوژن کا شکار ہو کہ اسے حکومت سے چاہئے کیا ہے۔

حیا دار قوم ہے اس لیے بے حد محتاط اور رحم دل ہے۔ ذرا قانون شکنی برادشت نہیں۔ اسکے برعکس مغرب میں بے شرمی عروج پر ہے۔ رحم کے رشتے ناپید ہیں۔ سو لاکھوں لوگ عراق میں مار دیے لیکن کیونکہ دلیل اور دماغ سے کام لیتے ہیں اس لیے بے رحم ہیں۔ جہاں رحم مادر کے رشتے ہوتے ہیں وہاں بے رحمی نہیں ہوتی۔
 
توہینستان میں سب آگ سے کھیل رہے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی بھی عشق رسول، توہین اور ختم نبوت کے محاذ کا مجاہد نکلا۔ ملک کو جلا کر ہی یہ سب دم لیں گے۔ فیصل مسجد کے پاس ضیا اور رافیل کے اعضا آج کتنے خوش ہوں گے

کچھ نہیں ہو گا۔ آپ ڈریں نہیں۔ پاکستان زندہ باد رہے گا۔ اس مشکل مسئلے کا حل بھی ہم ہی دنیا کو دیں گے۔
 
ویڈیو: فرانسیسی صدرکا گستاخانہ بیان، مفتی تقی عثمانی کا ردعمل

مفتی تقی عثمانی نے فرانسیسی صدر کے متنازع اور گستاخانہ بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک کی اشتعال انگیزیاں بڑھتی جارہی ہیں، مذمتی قرارداد اور زبانی احتجاج کافی نہیں، عملی طور پر کچھ کرنا ہوگا، سفارتی تعلقات منقطع کرنا بھی کم ترین اقدام ہوگا، مغربی ممالک کے اقدامات کا انجام خود ان کے حق میں برا ہوگا۔

ویڈیو: فرانسیسی صدرکا گستاخانہ بیان، مفتی تقی عثمانی کا ردعمل
 
نیازی کے پاس آپ کے بیروزگار مولانا جتنا وقت نہیں ہے
گھر پر دم لگانے کے لیے وقت بھی تو چاہیے۔

اس شخص نے ساری زندگی کچھ کام نہیں کیا۔ وزیرِ اعظم بن کر بھی تین سال سے اپنی ٹیم کو میوزیکل چیئر کھلوارہا ہے اور ابھی تگ کسی وزارت کے لیے اسے صحیح آدمی میسر نہیں آیا۔ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ قرضوں پر قرضے لیے جارہے ہیں۔ فارن پالیسی کا بیڑہ غرق ہے۔ فیٹف کی تلوار مسلسل سر پر ہے اور ایسے میں شدت پسندوں کے ساتھ معاہدے ہورہے ہیں۔ ساری دنیا دیکھ رہی ہے کہ پاکستان شدت پسندوں کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے۔ وزیرِ داخلہ کو کچھ پتا نہیں کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں ۔ اپنے لیڈر کی طرح کچھ بھی کہہ کر اگلے دن یوٹرن لے لیتے ہیں۔
 
آخری تدوین:
Top