آج انصافیوں کی میم فیکٹری تحریک لبیک کے خلاف جتنی چاہے میمز بنالے لیکن انہی کے ساتھ مل کر نواز شریف کی حکومت کو کمزور کیا تھا، اور انہی کے ساتھ معاہدہ کیا تھا کہ فرانسیسی سفیر کو واپس بھجوا کر اس سے سفارتی تعلقات توڑ لیں گے۔ کل ہی یہ اعلان بھی کیا تھا کہ انہی مولویوں کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے۔
تحریک انصاف کو وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے کا شوق ہی مسلسل قلابازیاں مارنے پر مجبور کر رہا ہے۔ پارٹی کو اب بگ ٹینٹ چھوڑ کر مذہبی یا سیکولر سیاست میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ وگرنہ اسی طرح نہ ادھر کے رہے نہ ادھر کے میں پارٹی پھنسی رہے گی۔
احتجاج کی آڑمیں شرپسند عناصر کوامن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیراعظم
ویب ڈیسک منگل 13 اپريل 2021
وفاقی کابینہ اجلاس میں مذہبی جماعت کے احتجاج سے پیدا صورتحال کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شرپسندوں کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں تمام 27 نکاتی ایجنڈا کی منظوری اور مذہبی جماعت کی جانب سے ملک گیر احتجاج پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بتایا کہ حکومت تحریک لبیک کے ساتھ مسلسل مذاکرات کررہی تھی، لیکن یہ ایک طرف مذاکرات تو دوسری طرف مارچ کی تیاری کر رہے تھے۔
اجلاس سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک کے متوقع مارچ میں شرپسند عناصر کے فائدہ اٹھانے کی اطلاعات تھیں، لیکن احتجاج کی آڑ میں شرپسند عناصر کوامن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آئندہ 24 گھنٹے اہم ہیں، امید ہے حالات بہتر ہو جائیں گے، اور ہم معاہدے کے مطابق تحریک لبیک کے مطالبات پارلیمنٹ میں پیش کریں گے۔
اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو کورونا کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور ملک میں کوویڈ ویکسینیشن سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔