لذت عالم

عزیزامین

محفلین
جیسا کے نام سے ظاہر ہے دھاگہ کھانوں کے موضوعات پر ہے میری یہ خواہش ہے یہ دھاگہ نہیں بلکہ سلسلہ بن جائے جو آپ محفلین چلایں یہ دھاگہ خاص طور پر حضرات کے لیے ہے ویسے کوئی بھی شامل ہو سکتا ہے اس سلسلے کا پہلا موضوع ہے ۔ کونسے ممالک اپنے پکوان کی وجہ سے مشہور ہیں یا کون سی ڈیشوں کی وجہ سے ممالک مشہور ہیں۔ نوٹ۔ یہاں صرف حلال ڈیشوں کا ذکر ہو گا یا مشروبات وغیرہ۔۔۔۔۔۔وغیرہ کا۔ امید ہے آپ کو یہ کوشش پسند آے گی ۔
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن یہ دھاگا آپ نے متفرقات میں کیوں شروع کیا ہے؟ اس کو تو کچن کارنر میں ہونا چاہیے تھا ناں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ویسے اس کا عنوان لذت عام کچھ صحیح نہیں لگ رہا۔ یہ لفظ کچھ مشکوک سا لگتا ہے۔ اس کی بجائے لذت کام و دہن ہونا چاہیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اور کسی نے رائے دی ہی نہیں کیا ظلم کی حد نہیں یہ؟
ظلم تو آپ خود کرتے ہیں کہ ہیڈ ماسٹر کی طرح ایک دھاگا کھول کر دوسرے اراکین کو لکھنے کے لیے کہتے ہیں۔

آپ کو چاہیے کہ بارش کا پہلا قطرہ بنا کریں۔ جو دھاگا آپ کھولتے ہیں، پہلے آپ اس پر کچھ لکھا کریں تاکہ دوسروں کو پڑھ کر کچھ اندازہ ہو۔ پھر بارش بھی شروع ہو سکتی ہے۔
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
لیکن یہ دھاگا آپ نے متفرقات میں کیوں شروع کیا ہے؟ اس کو تو کچن کارنر میں ہونا چاہیے تھا ناں۔
شمشاد بھائی!
:AOA:
1۔ اس دھاگے کو کچن کارنر میں کروا دیجیے۔
2۔ اس کا نام تبدیل کر کے لذت کام و دہن کروا دیجیے۔
3۔آپ نے صحیح فرمایا :
آپ کو چاہیے کہ بارش کا پہلا قطرہ بنا کریں۔ جو دھاگا آپ کھولتے ہیں، پہلے آپ اس پر کچھ لکھا کریں تاکہ دوسروں کو پڑھ کر کچھ اندازہ ہو۔ پھر بارش بھی شروع ہو سکتی ہے۔​
اس بات کو ہر نئے دھاگے کے لیے ایک اصول بنا دیجیے۔
 

عزیزامین

محفلین
چلو میں ہی آغاز کرتا ہوں ۔ اٹلی کا پیز۔ نوڈل۔ پاستہ ۔ جاپان کی سوشی۔ چاینہ کے کے چینی کھانے جیسے چاینز رایئس وغیرہ ۔ سعودی عرب کا شورمہ ، خومس وغیرہ۔
 

عزیزامین

محفلین
شمشاد بھائی!
:AOA:
1۔ اس دھاگے کو کچن کارنر میں کروا دیجیے۔
2۔ اس کا نام تبدیل کر کے لذت کام و دہن کروا دیجیے۔
3۔آپ نے صحیح فرمایا :

اس بات کو ہر نئے دھاگے کے لیے ایک اصول بنا دیجیے۔
کچن کارنر میں کر دیں نام یہی رکھیں ۔ اصول سے کیا مراد ہے
 

شمشاد

لائبریرین
یہ خومس کیا ہے سعودی عرب کا؟ میں نے تو آج تک نہیں کھایا۔

شوارمہ تو لبنان کا زیادہ مشہور ہے۔ سعودی عرب میں تو "مندی" یا ٖ"کبسہ" زیادہ مشہور ہے۔
 

عزیزامین

محفلین
یہ خومس کیا ہے سعودی عرب کا؟ میں نے تو آج تک نہیں کھایا۔

شوارمہ تو لبنان کا زیادہ مشہور ہے۔ سعودی عرب میں تو "مندی" یا ٖ"کبسہ" زیادہ مشہور ہے۔
خومس چنوں کی ڈیش ۔ مندی اور کبسہ کیا ہے تصویر اور ترکیب مل جائے تو بہتر
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان کی بریانی لیکن پاکستان کے مختلف حصوں کی مختلف اشیاء زیادہ مشہور ہیں جیسے سجی، پائے، اور وہ کیا کہتے ہیں سرحد میں پورا بکرا کوئلوں پر بھون کر کھاتے ہیں، اب نام ذہن میں نہیں آ رہا۔ چڑے اور بٹیرے اور دریائی مچھلی اور گرجرانولہ کے مرغ چھولے اور نہاری اور آلو والے پراٹھے۔
 
Top