لذت عالم

عزیزامین

محفلین
پاکستان کی بریانی لیکن پاکستان کے مختلف حصوں کی مختلف اشیاء زیادہ مشہور ہیں جیسے سجی، پائے، اور وہ کیا کہتے ہیں سرحد میں پورا بکرا کوئلوں پر بھون کر کھاتے ہیں، اب نام ذہن میں نہیں آ رہا۔ چڑے اور بٹیرے اور دریائی مچھلی اور گرجرانولہ کے مرغ چھولے اور نہاری اور آلو والے پراٹھے۔
اسے دم پخت کہتے ہیں
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین

ہمارے ہاں اس کا نام "دم پوک "(جو دراصل دم پخت ہے)ہے۔ پورابکرا ذبح کرکے اس کا معدہ اور آنتیں نکال کر اس کی جگہ خشک میوہ جات(بادام، پستہ، کاجو، کشمش،زعفران اور گرم مصالحہ)وغیرہ بھرکر زمین میں دبا کر اوپر سے آگ جلا کر تیار کیا جاتا ہے۔
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
دم پخت ہی کی طرح مرغ مسلم بھی تیار ہوتا ہے۔ مرغ کو ذبح کر کے اس کے پیٹ کی آلائش دور کر کے اس میں بھی
خشک میوہ جات(بادام، پستہ، کاجو، کشمش،زعفران اور گرم مصالحہ)وغیرہ بھرکر پکاتے ہیں، لیکن اسے زمیں میں نہیں دباتے، ہانڈی یا کوکر میں پکاتے ہیں۔​
 
شمشاد

لائبریرین
ہمارے ہاں اس کا نام "دم پوک "(جو دراصل دم پخت ہے)ہے۔ پورابکرا ذبح کرکے اس کا معدہ اور آنتیں نکال کر اس کی جگہ خشک میوہ جات(بادام، پستہ، کاجو، کشمش،زعفران اور گرم مصالحہ)وغیرہ بھرکر زمین میں دبا کر اوپر سے آگ جلا کر تیار کیا جاتا ہے۔
دم پخت یا دم پوک تو وہ ہے جو زمین کے اندر دبا کر تیار کرتے ہیں۔ جو زمین کے اوپر کوئلوں پر بھونتے ہیں، اس کا کچھ اور نام ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
تراکیب تو کوئی ماہر باورچی ہی بتا سکتا ہے، ویسے میرے خیال میں اتنے کھانوں کی تراکیب اکٹھی کرنے کے لیے مختلف ممالک کے کم از کم پندرہ بیس باورچیوں کی ضرورت تو ہو گی۔
 
Top