لطیفوں کی دنیا۔۔۔

ایک سرکس کمپنی نے کسی شہر میں ڈیرے ڈالے تو انھیں علم ہوا کہ یہاں ایک بٹ صاحب ایک وقت میں پچاس روٹیاں کھا لیتے ہیں۔ انھوں نے رابطہ کیا اور ان بٹ صاحب کو اپنی سرکس میں پرفارم کرنے کے لیےآمادہ کر لیا۔
پہلے روز پہلا شو ہوا تو بٹ صاحب نے اپنی پرفارمنس کی باری آنے پر پچاس روٹیاں کھا کر دکھائیں۔
تین گھنٹے بعد دوسرا شو شروع ہوا تو ان صاحب نےپھر پچاس روٹیاں کھائیں۔
جب تیسرا شو شروع ہوا تو بٹ صاحب کہیں دکھائی نا دیے .
سرکس مالکان نے دائیں بائیں بندے دوڑائے جو ڈھونڈتے ڈھونڈتے بٹ صاحب کے گھر جا پہنچے تو کیا دیکھا کہ موصوف بیٹھے کھانا کھا رہے ہیں۔
سرکس والوں نے کہا کہ چلو بھائی شو کا ٹائم ہو رہا ہے تو بولے۔۔۔۔۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
میں اب شو ہی کرتا رہوں، روٹی نا کھاؤں۔
1f61c.png
1f61c.png
1f602.png
1f602.png


از فیس بُک
25 روٹیاں
فیس بک پر یہیں سے گیا ہو گا۔۔لیکن۔۔۔ انھوں نے صاحب کو بٹ صاحب سے بدلا اور 25 کو ڈبل کر دیا۔
 
لاٹری
شوہر :
میری لاٹری لگی تو تم کیا کرو گی ؟
بیوی : آدھے پیسے لے کے ہمیشہ کے لیے میکے چلی جاؤں گی .
شوہر : 100 کی لگی ہے ، یہ لو 50 اور نکل لو شاباش
!
 
دھماکہ خیز مواد
پولیس انسپیکٹر :
ہمیں اطلاع ملی ہے كے آپ كے گھر پر دھماکہ خیز مواد موجود ہے
آدمی : جی اطلاع تو ٹھیک ہے لیکن ابھی وہ میکے گئی ہوئی ہے
 
بیوقوف میاں بیوی
ایک بے وقوف اور اس کی بیوی رات کو چھت پر سو رہے تھے .
بیوی کہنے لگی " جب ہمارے ہاں لڑکا ہو گا تو اس کے واسطے چارپائی کہاں بچھائیں گے ؟ "
بیوقوف بولا : تم اپنی چارپائی اُدھر سرکا لو . میں ادھر سرکا لیتا ہوں .
بیوی بولی : لڑکے کی دلہن کے واسطے بھی جگہ بنا لو .
لیکن اب جو انہوں نے چارپائیاں تھوڑی اور سرکائیں تو دونوں چھت سے نیچے جا گرے . آخر دونوں روتے ہوئے اُٹھے اور کہنے لگے " خدا ایسی دکھ دینی والی اولاد کسی کو نہ دے .
 
خیال کی تبدیلی
بیوی نے شوہر سے شکایتاً کہا . " دیکھئے ! میں نے کس قدر پرانے کپڑے پہنے ہوئے ہیں ، اگر کوئی مہمان آ جائے تو یقینا یہی سمجھے گا کہ میں اِس گھر کی باورچن ہوں . "
شوہر نے مسکرا کر کہا : " نہیں پیاری ! جب مہمان تمھارے ہاتھ کا پکا ہوا كھانا کھائے گا تو فوراً اپنے خیال کو تبدیل کر لے گا
 
ایک لڑکی مولوی صاحب کے پاس گئی اور پوچھا
لڑکی،،،اگر میں کسی لڑکے سے محبت کروں تو کیا گناہ ہوگا؟؟
مولوی،،ارے توبہ کر ورنہ سیدھا دوزخ میں جائوگی
لڑکی،،،اور اگر مولوی صاحب آپ سے محبت کروں تو ؟؟؟
مولوی،،،بہت شریر ہو جنت جانے کا ارادہ ہے۔۔۔

 
ایک آدمی کسی گاؤں میں آیا اور گاؤں والوں سے کہا کہ کھانا لے آو ورنہ وہ سلوک تمھارے ساتھ بھی کرونگا جو پہلے والے گاوں کے لوگوں سے کیا۔
سب لوگ ڈر کے مارے کھانا لے آئے اور دل میں یہ خیال بھی تاکہ اس آدمی نے اکیلے ہی پورے گاوں کہ ساتھ ایسا کیا سلوک کیا ہوگا۔
آخر ایک آدمی نے ڈر ڈر کہ پوچھا کہ جناب آپ نے پہلے گاؤں والوں کے ساتھ کیا کیا؟
آدمی نے جواب دیا کہ وہ لوگ کھانا نہیں دے رہے تھے تو میں وہ گاؤں چھوڑ کر ادھر چلا آیا۔
 
ایک بچہ چوکلیٹ کھا رہا تھا تو ایک آدمی نے کہا،،اتنی زیادہ چوکلیٹ کھانا اچھا نہیں ہوتا۔۔بندہ جلدی مر جاتا ہے ۔۔
بچے نے کہا،،،،میرے دادا جی 105 سال جئے تھے۔
آدمی،،،چوکلیٹ کھاتے تھے کیا وہ ؟؟
بچہ،،،،نہیں،وہ آپنے کام سے کام رکھتے تھے۔
 
ایک آدمی کسی شخص سے ملنے چلا گیا جب دروازے پر پہنچا تو گھنٹی بجادی
نوکر۔۔۔۔جی کس سے ملنا ہے؟
آدمی۔۔جاوؤ اپنے صاحب سے کہو کہ فلاں آدمی تم سے ملنے کیلئے آیا ہے۔
جب نوکر اندر جانے لگا تو اِس آدمی کو مکان مالک کا سر کھڑکی میں نظر آیا جو کمرے میں ٹہل رہا تھا۔۔کچھ دیر بعد نوکر آیا اور آدمی سے کہا،،،
نوکر۔۔۔صاحب تو گھر پر نہیں ہے۔
آدمی۔۔میں جا رہا ہوں لیکن جب تمہارا صاحب آئے تو ان سے کہنا کہ جب بھی وہ گھر سے نکلے تو سر کھڑکی میں نہ رکھیں بلکہ یہ بھی اپنے ساتھ ہی لے جایا کرے۔۔
 
ایک سردار ٹرین چلا رہا تھا کہ اچانک ٹرین زبردست جھٹکے کھانے لگی
لوگ ڈر کے مارے چیخنے لگے اور سردار سے پو چھنے لگے کہ کیا ھوا
سردار نے کہا کہ پٹڑی پر آدمی تھا تو لوگوں نے کہا کہ ایک آدمی کو بچانے کے لئے تم ہم سب کو مارنا چاہتے تھے سیدھا ٹرین اس پہ ہی چڑھا دیتے
سردار نے جواب دیا کہ میں اس کو مارنے والا تھا لیکن وہ پٹڑی سے اتر کر کھیتوں میں دوڑنے لگا
میں نے بھی ٹرین کھیتوں میں اس کے پیچھے دوڑائی مگر وہ بچ گیا۔
 
ایک آدمی کا گدھا مسجد میں داخل ہوا تو لوگ گدھے کے مالک کو برا بھلا کہنے لگے
تو مالک نے کہا کہ گدھا ہے نا سمجھ ہے اس لئے مسجد میں آگیا
کبھی مجھے بھی دیکھا مسجد میں آتا۔۔
 
لڑکا اور لڑکی ریستوران میں ۔ ۔ ۔

لڑکا : ایک بار آئی لو یو کہہ دو
لڑکی : نہیں
لڑکا: کہہ دو نا
لڑکی : نہیں
لڑکا : پلیز
لڑکی : نہیں
لڑکا : پلیز بس ایک بار کہہ دو
لڑکی : جی نہیں
لڑکا:ویٹر ہم دونوں کا بل الگ الگ لانا
لڑکی:اچھا نا ۔ ۔ ۔ آئی لو یو
 
ایک لڑکی اپنے محبوب سے پوچھنے لگی کے جب تم کو میری یاد آتی ہے تو تم کیا کرتے ہو

لڑکا بولا

میں تمہاری پسندیدہ چاکلیٹ کھا لیتا ہوں

لڑکا اور تم کیا کرتی ہو

لڑکی

میں گولڈ لیف کے دو سگریٹ پی لیتی ہوں
 
گھر کا مالک ڈاکو سے "اتنی ساری چیزیں لوٹ لیں ہیں ۔یہ جائے نماز تو رہنے دو اس پر میں
نماز پڑھتا ہوں۔
چور: کیا میں مسلمان نہیں ؟ صرف تم نماز پڑھتے ہو۔
 
Top