ظہیراحمدظہیر
لائبریرین
متفق۔ان شاء اللہ شہید حکیم سعید رحمتہ اللہ علیہ جیسے ہیرے اس قوم میں بہت کم ہوئے ہیں ۔ تعلیم و تربیت سے بہت عرصہ چھٹی سے دسویں تک محبت رہی ہے۔ اللہ پاک ان کی منزلیں آسان فرمائے ۔ اور کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین
حکیم سعید حقیقت میں قوم کے مخلصین اور خیر خواہوں میں سے تھے۔ انہوں نے ویسے تو بہت سارے فلاحی کام کیے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ انہوں نے اپنے ماہانہ رسالے "نونہال"کے ذریعے کئی نسلوں کی تعلیم و تربیت کا سب سے اہم کام کیا ۔ نونہال میں بھی نوجوانی تک باقاعدگی سے پڑھا کرتا تھا۔ میری ایک نظم بھی اس میں شائع ہوئی تھی۔