لطیفے ۔۔۔۔۔۔تصویری یالفظی

سید عمران

محفلین
🤣🤣🤣🤣🤣
کپڑے جو اتنے خراب کر کے جا رہا پانی میں ۔ وہ تو خودہی دھونے پڑیں گے۔ وقتی خوف سے اپنے کام بڑھا لیے
ابھی تو ایک جوڑا دھوئے گا...
گھر رہتا تو سارے کپڑے پانڈے (چائنیز جانور نہیں)
دھونے پڑتے!!!
 
سید عمران

محفلین
IMG-20230729-084614.jpg
دوسرا چلے گا نہیں تو بجلی کا بل آدھا...
تیسرا گھر آئے مہمانوں کو ایک نیا عجوبہ دیکھنے کو ملے گا تو مارے تجسس کے اس کو ہی دیکھنے میں لگ جائیں گے...
غیبتوں اور آگ لگانے والی باتوں سے بچے رہیں گے...
میزبان بھی اس دوران گھر کے سینکڑوں کام نمٹا لے گا! !!
 
سید عمران

محفلین
یعنی کہ کوئی آدمی وقفے وقفے سے دو گھونٹ زہر کے بھر لے تو دوسرا گھونٹ پہلے گھونٹ کے اثر کو کاٹ دے گا؟؟؟
نہیں مطلب یہ کہ جس آدمی میں پہلے سے زہر اپ لوڈ ہو تو اُس کا زہر اِس کا زہر کاٹے گا!!!
کاش یہ مراسلہ کوئی اور نہ پڑھ لے!!!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

مہمانوں کے ذکر سے یہ پوچھنے کا خیال آیا کہ مہمان کتنے دن تک مہمان رہتا ہے۔ ہمیں یہ شرف کم و بیش دس اگست تک حاصل ہے اورکچھ ہی گھنٹوں میں لگ رہا کہ بہت کڑے دن رہیں گے۔
آسانیوں کی کوئی ترکیب جس جس کو معلوم ، بتا کر ثواب دارین حاصل کرے۔
 
پھر تیسرا دوسرے کے اثر کو۔ چوتھا تیسرے کے اثر کو۔ کیا ہی اچھا ہو کہ بندہ کام مکانے کو ساری شیشی ہی حلق میں انڈیل لے۔ ختم شد۔
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نہیں مطلب یہ کہ جس آدمی میں پہلے سے زہر اپ لوڈ ہو تو اُس کا زہر اِس کا زہر کاٹے گا!!!
کاش یہ مراسلہ کوئی اور نہ پڑھ لے!!!
پڑھ لینے کے باوجود ہم نہ پڑھا ہی سمجھ لیں گے۔ بس مہمانوں سے بھگتنے کا کوئی اپائے بتا دیجئے۔
 
سید عمران

محفلین
مہمانوں کے ذکر سے یہ پوچھنے کا خیال آیا کہ مہمان کتنے دن تک مہمان رہتا ہے۔ ہمیں یہ شرف کم و بیش دس اگست تک حاصل ہے اورکچھ ہی گھنٹوں میں لگ رہا کہ بہت کڑے دن رہیں گے۔
آسانیوں کی کوئی ترکیب جس جس کو معلوم ، بتا کر ثواب دارین حاصل کرے۔
مہمان تو تین دن ہی ہیں...
البتہ ہونے والے سسرالی ہوں تو اور بات ہے!!!
 
سید عمران

محفلین
پڑھ لینے کے باوجود ہم نہ پڑھا ہی سمجھ لیں گے۔ بس مہمانوں سے بھگتنے کا کوئی اپائے بتا دیجئے۔
زہر کا ٹیکا لگا کر ناگن کی طرح پھڑکنے کی ایکٹنگ کی جائے...
کیسا ہی مہمان ہو دس منٹ سے زیادہ نہیں ٹکے گا!!!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
زہر کا ٹیکا لگا کر ناگن کی طرح پھڑکنے کی ایکٹنگ کی جائے...
کیسا ہی مہمان ہو دس منٹ سے زیادہ نہیں ٹکے گا!!!
ایکٹنگ تو کیا ہم حقیقت میں ایسا کر گزرتے اگر یہ مشورہ رات کو مل جاتا۔
ہوا یہ کہ مہمانوں (کسی کے) کی خاطر مدارت کا سوچ کر ہم نے مچھلی کاساالن، چکن پالک اور آلو بینگن بنائے کہ مہمانوں کو اچھا کھانا کھلائیں۔ جن آنٹی کے مہمان ہیں وہ بھی یہیں تشریف فرما تھیں۔ ایک ایک کر کے ان کی بیٹیاں بھی اپنے بچوں کے ساتھ آتی گئیں۔ پھر رات ساڑھے گیارہ کھانا کھایا گیا۔ اس سب میں صرف روٹیاں ہم نے نہ بنائیں کیونکہ ہمیں آنٹی جی کا وہ سوٹ مکمل کرنا تھا جو وہ آج کے فنکشن میں پہنیں گی۔ برتن حسب روایت اور حسب عادت ہم نے مہمانوں سے دھلوائے ۔
غضب تو تب ہوا جب مہمان آنٹی رات ڈھائی بجے سونے سے پہلے کہنے لگیں گل بیٹا صبح سویرے پراٹھے بنانے مت بیٹھ جانا۔ ہم ذرا لیٹ جاگتے ہیں۔ ان کا یہ جملہ گھر جانے کو تیار دوسری آنٹی نے بھی سن لیا اور یہ کہتے ہوئے گھر کو روانہ ہوئیں کہ صبح ناشتہ آپ لوگوں کے ساتھ کروں گی۔
ہم تو حسب معمول صبح سویرے جاگنے کے بعد چائے سے دوستی نبھا رہے۔ مہمان سوئے پڑے۔ اور ہم سوچ رہے کہ جائیں تو جائیں کہاں۔
ایسے میں آپ کا یہ مشورہ غنیمت لگا کیونکہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔ دس گیارہ دن آگے پڑے ہمارا صبر آزمانے کو۔
سچ کہتے ہیں کہ وقت پڑنے پہ سایہ بھی ساتھ چھوڑ دیتا ہے۔ ہماری بھابیاں بھی آج کل وہی سایہ بن گئی ہیں کہ ہم اپنی میچنگ کی جیولری جوتے وغیرہ خریدیں یا کیا کریں۔ انھیں شاید بھول گیا ہے کہ نہیں محتاج زیور کا جسے خوبی خدا نے دی۔
 
حسب ضرورت یہی ٹیکا مہمانوں کو بھی ٹکایا جاسکتا ہے!!!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مہمان تو تین دن ہی ہیں...
البتہ ہونے والے سسرالی ہوں تو اور بات ہے!!!
ہو چکے سسرالی ہیں۔ ہماری آنٹی کے سمدھی ہیں جو ان کی دوسری بیٹی کی شادی میں شرکت کے لیے آئے ہیں مگر جگہ کی وجہ سے ہماری طرف ٹہرے ہیں۔
 
Top