لطیفے ۔۔۔۔۔۔تصویری یالفظی

انتہا

محفلین
پہلا دوست دوسرے سے: یار یہ قوال قوالی گاتے وقت اپنے کانوں پر ہاتھ کیوں رکھ لیتے ہیں؟
دوسرا دوست: تا کہ اپنی آواز خود نہ سن سکیں۔
 

انتہا

محفلین
بیویاں اولاد سے زیادہ شوہروں سے محبت کرتی ہیں۔
اس بات کی واحد دلیل یہ ہے کہ وہ گھر سے جاتے وقت بچوں کو تو ہمسائی کے پاس چھوڑ کر جا سکتی ہیں، مگر اپنے شوہر کو نہیں۔
 

انتہا

محفلین
ایک بچہ کھیت سے آلو نکالنے میں اپنے دادا کی مدد کر رہا تھا۔
بہت تھک گیا تو بولا:
آپ نے آخر یہ سب زمین میں دبائے ہی کیوں تھے؟
 

سیما علی

لائبریرین
کرکٹ سٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔
2 کرکٹر بیٹنگ کرنے کریز کی طرف جا رہے تھے ۔ ایک بیٹسمین بولا
" آج تماشائیوں میں ، میچ دیکھنے میری بیوی بھی آئی بیٹھی ہے۔ اس لیے میں بھرپور شارٹس لگاؤں گا "
دوسرا بولا " ارے پاگل ۔ اتنے تماشائیوں میں اپنی بیوی کو نشانہ کیسے بناؤ گے ؟"
 

انتہا

محفلین
سینیٹائزر کا استعمال کم کریں، شادی کی لکیر مٹ گئی تو کرونا سے مرو نہ مرو، کنوارے ضرور مرو گے۔
وزارت تحفظ کنوارا جات
 

سیما علی

لائبریرین
اپنی زوجہ سے کہا ایک مولوی نے نیک بخت،
تیری تربت پہ لکھیں تحریر کس مفہوم کی،
جل کہ بولی مناسب عبارت ہے یہی،
دفن ہے بیوہ ایک مولوی مرحوم کی،
 

زوجہ اظہر

محفلین
IMG-20210505-WA0016.jpg
 

سیما علی

لائبریرین
ایک دن ملا نصر الدین نے سوچا کہ اخروٹ توڑ کر کھائیں ۔انہوں نے اخروٹ پر پتھر مارا تو وہ اچھل کر غائب ہو گی

مُلا مسکرا کر بولے: ’’ہر چیز موت سے بھاگتی ہے‘‘۔
 

سیما علی

لائبریرین
مالک(نوکر سے) جائو بازار سے سبزی اور پھل لے آئو اور دیکھو دیر نہ لگانا بجلی کی طرح جانا اور بجلی کی طرح آنا۔

نوکر(معصومیت سے) لیکن بجلی تو جا کر کئی کئی گھنٹے واپس نہیں آتی۔
 

سیما علی

لائبریرین
زیر تفتیش ملزم نے ایک پولیس افسر کو اپنے گھر دعوت پر بلایا ۔پولیس افسر اکیلا ہی دو مرغے کھا گیا۔کھانے کے بعد پولیس افسر صحن میں آیا تو وہاں ایک مرغے کو سینہ تان کر چلتے ہوئے دیکھا، بولا’’ واہ بھئی واہ۔۔ تم نے مرغے کو دیکھا، کیسے سینہ تان کر چل رہا ہے؟۔ میزبان نے جل بھن کر کہا:صاحب جی !کیوں سینہ تان کر نہ چلے، اس کے دو ’بیٹوں‘ نے پولیس والے کی خدمت جو کی ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
ہمارے ایک کولیگ ہیں ایک دن ان کو فون کیا موبائل پر انھوں نے فون

کاٹ دیا جب ان سے پوچھا تو انھوں نے کہا

او ہو میں ہرا بٹن دبانا سی تے غلطی نال لال دبا دتا
 

انتہا

محفلین
یہ بتائے بغیر کہ آپ پاکستانی ہیں، صرف ایک جملے میں ثابت کریں کہ آپ پاکستانی ہیں:
" او بھائی ذرا شاپر ڈبل کرنا۔"
 

سیما علی

لائبریرین
الیکشن
اسمبلی دا امیدوار تقریر کرنے کے بعد خاموش ہوا تو کسی نے زور دار آواز میں کہا :”تم جھوٹے اور بے ایمان ہو میں تہمارے مقابلے میں شیطان کو ووٹ دینا پسند کروں گا“۔ امیدوار نے مسکراتے ہوئے کہا:”ٹھیک ہے جناب! اگر آپ کا دوست الیکشن میں کھڑا نہ ہوا تو پھر آپ مجھے ہی ووٹ یجیے گا“۔
 

سیما علی

لائبریرین
اسلام
ایک آدمی اپنے بیٹے کے ساتھ حج کے لئے جا رہا تھا۔اس کے بیٹے کا نام اسلام تھا۔ اسی آدمی نے اپنے بیٹے کو کسی کام سے بھیجا تھا۔ ایک گھنٹہ ہو گیا۔ وہ نہ آیا۔ جب جہاز جانے لگا تو اس آدمی نے آواز لگائی۔ ”اسلام“۔ بندر گاہ پر کھڑے لوگ جذبات میں آگئے اور سب نے ایک ساتھ کہا۔ ”زندہ باد“۔
 

سیما علی

لائبریرین
شخص وکیل سے
ایک شخص کسی وکیل کے پاس آیا اور کہا:”جناب! میں نے ایک شخص کے چہرے پر مکہ مار کر اس کے دانت توڑ دےئے ہیں اس نے مجھ پر مقدمہ کر دیا ہے مہربانی کر کے آپ میری پیروی کریں“۔ وکیل نے اس سے پوچھا:”تم نے اسے مکہ کیوں مارا تھا؟“۔ اس شخص نے جواب دیا:”جناب! اس نے مجھے ایک ماہ قبل گینڈا کہا تھا“۔ وکیل نے حیران ہو کر پوچھا:”تم نے ایک ماہ گزرنے کے بعد اسے مکہ کیوں مارا ہے؟“۔ اس شخص نے معصویت سے جواب دیا:”جناب! دراصل نے گینڈا آج ہی دیکھا ہے“۔
 

سیما علی

لائبریرین
ایک صاحب گوالے سے
ایک صاحب گوالے سے تازہ دودھ لے کر گھر پہنچے۔ گھر پہنچ کر دودھ کسی دوسرے برتن میں منتقل کرنے لگے تو دودھ میں سے ایک مینڈک برآمد ہوا۔ وہ صاحب فوراً شکایت لئے گوالے کے ہاں گئے اور کہا۔ ”جناب! میں ابھی ابھی جو تازہ دودھ لے کر گیا تھا اس میں سے مینڈک نکلا ہے۔“ گوالے نے دفاعی انداز میں پوچھا۔ ”جناب نے کتنا دودھ لیا تھا۔“؟ وہ صاحب بولے ”آدھا کلو“ گوالے نے کہا۔ جناب! آدھا کلو میں سے مینڈک ہی نکلے گا اور کیا ہاتھی نکلتا؟“
 

سیما علی

لائبریرین
یادداشت
جمال :” ناصر! تمہارا پرچا کیسا ہوا؟“ ناصر:” یادداشت نے دھوکا دے دیا ہے۔“ جمال:” کیا عین موقع پر جواب بھول گئے تھے؟“ ناصر:” نہیں یار! دراصل میں نے جو فوٹو اسٹیٹ کروائی تھی، وہ ساتھ لے جانا بھول گیا۔“
 

سیما علی

لائبریرین
مجید لاہوری
مجید لاہوری ایک دلچسپ انسان اور عظیم شاعر تھے۔ ایک بار وہ مشاعرے میں بیٹھے پڑھنے والے شاعروں پر پھبتیاں کس رہے تھے ایک کہنہ مشق بزرگ شاعر کی باری آ گئی مشاعرے میں”بات کیا کیا رات کیا کیا“ کی زمین پر اشعار پڑھے جا رہے تھے بزرگ شاعر نے پہلا مصرع پڑھا یہ دل ہے یہ جگر ہے یہ کلیجہ مجید لاہوری نے بے ساختہ شعر اس طرح مکمل کر دیا قصائی دے گیا سوغات کیا کیا
 
Top