لفظ ڈھونڈیں ۔ دو

جواب درست ہے مگر املاء غلط ہے :)

کم مائیگی

جی شکریہ آج صحیح وقت پر ادھر آیا تھا کئی بار ایسا ہوا ہے کہ آتے ہی مجھے جواب مل گیا مگر میرے لکھتے لکھتے کسی نے جواب بھیج دیا سو جلدی کی وجہ سے اسپیس کے بنا جواب دے دیا
کی پیڈ میں کچھ گڑبڑ تھی اسپیس دینے سے لفظ ہی بدل گیا تھا پنجابی ہو گیا تھا
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ایک صلاح ہے کہ ہمزہ کو بطور حرف نہ لکھیں بلکہ جس حرف پہ ہمزہ آئے اس پہ لگا دیا کریں۔ جیسے ہ ء کے بجائے ۂ، ی ء کی جگہ ئ۔
فہد اشرف آپ اور محترم ڈاکٹر عظیم سہارنپوری صاحب شاید املاء میں غلطی کر رہے ہیں
کیونکہ یہاں پر ء اور ی الگ سے دو حرف ہیں
ملاحظہ فرمایئے چند شعراء کا کلام ریختہ ویب سائٹ سے
کم مائیگی میں نازل ہے عجز و نیاز پر
اب کیا اٹھائیں سر کو ترے آستاں سے ہم

پہلے تو زیست کرنے کی ہمت تھی آہنی
کم مائیگی تھی جس نے ارادہ بدل دیا

خوف کم مائیگی برا ہو ترا
آرزوئے وصال سے بھی گئے
 
بابا-جی

محفلین
ایک صلاح ہے کہ ہمزہ کو بطور حرف نہ لکھیں بلکہ جس حرف پہ ہمزہ آئے اس پہ لگا دیا کریں۔ جیسے ہ ء کے بجائے ۂ، ی ء کی جگہ ئ۔
قواعِد پہلے مراسلے میں واضح لکھے ہوں تو بات ہے۔ اب ابنِ بطوطہ کی طرح کون مراسلہ در مراسلہ جوتے گھساتا پھرے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
قواعِد پہلے مراسلے میں واضح لکھے ہوں تو بات ہے۔ اب ابنِ بطوطہ کی طرح کون مراسلہ در مراسلہ جوتے گھساتا پھرے۔
آپ کو ابنِ بطوطہ بننے کی قطعاً ضرورت نہیں :)
وہ تو فہد اشرف بھائی نے محض ایک مشورہ دیا تھا جس پر ابھی دوستو نے کچھ کہا تو نہیں ہے جب ایسی کوئی بات ہو گی تو سب کو معلوم ہو جائے گا
بابا جی عمر کا تقاضا ہے اب آپ اپنا بلڈ پریشر بڑھانے سے بچنے کی فکر میں رہا کریں بس :):)
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
Top