لفظ ڈھونڈیں ۔ دو

صریر

محفلین
میں نے بھی سب سے پہلے عاطف بھائی سے سنا

کیوں تیز ہیں اجرام فلک اے شبِ یلدا ؟
کیا تیری طرح ان کو مرے غم کا گماں تھا ؟
بہت عمدہ!!!
کیا یہاں، نہ ختم ہونے والے غم کو شب یلدا سے تشبیہ دی گئی ہے۔
کیا میں اس شعر کو صحیح سے سمجھ پایا؟
اشعار میں یہ لفظ بہت کم مستعمل ملتا ہے۔
کیا یہ لفظ اب متروک ہوا جاتا ہے؟
استاد محترم سید عاطف علی !
 
سید عاطف علی

لائبریرین
روز باحور دنا ور رات شب یلدا ہے
دونوں نقطوں پہ ہے یوں ہمسری لیل و نہار
مومن
روز باحور دن ا ور رات شب یلدا ہے
دونوں نقطوں پہ ہے یوں ہمسری لیل و نہار
یوں لکھا جائے ۔
باحور کا دن گرمی اور طوالت میں طاق ہے اور شب یلدا سیاہی اور طوالت میں طاق ہے ۔یوں لیل و نہار ہمسری میں باہمدگر مقابل ہو گئے ۔
بہت عمدہ!!!
کیا یہاں، نہ ختم ہونے والے غم کو شب یلدا سے تشبیہ دی گئی ہے۔
کیا میں اس شعر کو صحیح سے سمجھ پایا؟
اشعار میں یہ لفظ بہت کم مستعمل ملتا ہے۔
کیا یہ لفظ اب متروک ہوا جاتا ہے؟
استاد محترم سید عاطف علی !
شب یلدا کو غم کی گہرائی اور طوالت کے مقابل لایا گیا ہے اور اجرام فلک کی متغیر رفتار کے گمان کو حسن تعلیل کے طور پر پیش کیا گیا ہے ۔ پسند کے لیے شکریہ و آداب ۔ صریر صاحب ۔
 
سیما علی

لائبریرین
روز باحور دن ا ور رات شب یلدا ہے
دونوں نقطوں پہ ہے یوں ہمسری لیل و نہار
یوں لکھا جائے ۔
باحور کا دن گرمی اور طوالت میں طاق ہے اور شب یلدا سیاہی اور طوالت میں طاق ہے ۔یوں لیل و نہار ہمسری میں باہمدگر مقابل ہو گئے ۔

شب یلدا کو غم کی گہرائی اور طوالت کے مقابل لایا گیا ہے اور اجرام فلک کی متغیر رفتار کے گمان کو حسن تعلیل کے طور پر پیش کیا گیا ہے ۔ پسند کے لیے شکریہ و آداب ۔ صریر صاحب ۔
بہت اعلیٰ ۔۔۔۔
اس قدر سلیس انداز میں سمجھانا ہمارے بھیا کا طرۂ امتیاز ہے ۔۔۔جیتے رہیے۔ ڈھیر ساری دعائیں ⭐️⭐️⭐️⭐️⭐️
 
Top