لوٹ کے بدھو گھر کو آئے

اشتیاق علی

لائبریرین
بہت خوب ۔ اب تصاویر نظر آ رہی ہیں ۔ بہت اچھی تصاویر ہیں۔ مجھے تو خاص کر جھیل والی بہت اچھی لگی۔
شامل محفل کرنے کا بہت شکریہ۔
 

عثمان

محفلین
اچھا تو ایک ہفتہ اس سیر میں مصروف تھی۔
بہت خوب!! :)
شادی کی سالگرہ ایک بار پھر مبارک ہو۔ :):)
 

یوسف-2

محفلین
ماشا اللہ بہت خوب!
اللہ کرے زور قلم یعنی کہ زور کی بورڈ اور زیادہ
دلچسپ روداد سے آدھی سیر تو ہماری بھی ہوگئی۔ شکرہے ہماری نصف بہتر :D یہاں نہیں آتیں ورنہ ۔۔۔
تھینکس فار شیئرنگ
 
میرا خیال ہے اب مبارکباد دینی چاہیے اور تصاویر اتنی اچھی ہیں کہ دیکھ کر سیر کا دل کر رہا ہے۔

مزے کی روداد لکھی ہے اور پڑھ کر لطف آیا تو سیر کا تو لطف ہی نرالا ہوگا۔

یہ ایسے سفرنامہ لکھے جاتے ہیں ، اب کچھ کچھ سمجھ آ رہا ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

تھینکس مقدس ٹیگ کرنے کے لیے۔ لیکن میں تصاویر نہیں دیکھ سکی ابھی تک اور نہ ہی پڑھ سکی پیچھے ۔ پچھلا (پہلا صفحہ) صفحہ کھلنے میں نہیں آ رہا ۔ مجھے تصاویر دیکھنا ہیں اور پڑھنا بھی ہے پیچھے۔
 

مہ جبین

محفلین
ماشاءاللہ بہت اچھے طریقے سے سفر کی روداد لکھی مقدس
اسی بہانے ہم نے بھی سیر کرلی
اور اب تمہاری طرح ہم بھی بہت خوش ہیں :)
شکریہ سیر کروانے کا
 

نایاب

لائبریرین
لوٹ کے بدھو گھر کو آئے

ارے نہیں نہیں، آپ کو نہیں کہہ رہے۔۔ آپ کوئی بدھو تھوڑی ہی ہیں
یہاں تو ہم اپنے آپ کو ہی بدھو کہہ رہے ہیں۔۔ ہی ہی ہی ہی ہی
ارے آپ یہ نہ سمجھیے گا کہ سعود بھیا کی طرح ہم خود کو ہم کہنا شروع ہو گے ہیں، کبھی کبھی ہمیں دورہ پڑتا ہی ہے لیکن ابھی ہم سے مراد ہم دونوں ہی ہیں،یعنی کہ میں اور میرے آہم جی یعنی کہ تیمور۔۔

زیادہ تر لوگ تو جانتے ہی ہیں ناں کہ ہم پچھلے ایک ہفتے سےویلز میں تھے، یعنی کہ چھٹیاں منا رہے تھے۔ لیکن کل شام ہماری واپسی ہو چکی ہے اور ہمیں کہا گیا ہے کہ اپنے سفر کا حال لکھا جائے، کیا کیا، کہاں گے اور وہ سب۔۔ بہت ساری باتیں تو میں بھول بھی چکی ہوں لیکن جو جو یاد رہے گا وہ میں سب لکھتی جاوں گی۔۔ ہاں جی تو میں کیا کہہ رہی تھی، او ہاں اپنے ٹرپ کا بتا رہی تھی۔۔

اس ٹرپ کا ارینج تیمور نے مہینے بھر سے کیا ہوا تھا، پر مجھے یہی بتایا تھا کہ ان کو چھٹی نہیں ملی اور ہم نہیں جا رہے، اس کے بعد میں نے منہ پھلایا ہوا تھا، کہ یہ کیا بات ہوئی بھلا، پھر کہا کہ ایک دن کی چھٹی ملی ہے، میں نے سوچا یۃ بھی بہت ہی ہے۔۔ لیکن وہ تو جانے والے دن بتایا کہ ہم ایک ہفتے کے لیے جا رہے ہیں اور یہ ہمارے لیے سرپرائز تھا۔۔

اس سے پہلے ہم لوگ امی سے ملنے گئے اور جب وہاں سے نکلے تو میں اپنا موبائل وہی بھول آئی، جب تھوڑا دور پہنچیں تب یاد آیا، تو میرا رونا اسٹارٹ کہ واپس چلیں، مجھے اپنا فون لینا ہے، تو تیمور نے اپنا فون میرے ہاتھ میں دیا اور بولے یہ لو جب تک ہم وہاں ہیں، یہ تم رکھ لو اور میں نے ان سے پرامس لیا کہ وہ واپس نہیں لیں گے۔ ارے بابا فون نہ لیتی تو محفل میں لاگ ان کیسے ہوتی۔۔

ابھی ہم راستے ہی میں تھے کہ میں نے تیمور سے کہا، میری طبعیت ٹھیک نہیں، ذرا سروس اسٹیشن پہ رکیے گا، آگے سے ایک گھوری ملی اور کہا گیا کہ آج بتا ہی دو کہ اس سروس اسٹیشن کے پاس آتے ہی تمہاری طبعیت کیوں خراب ہوتی ہے ہی ہی ہی
میں نے بھی کہہ دیا کہ جب آپ کو پتا ہے تو پوچھ کیوں رہے ہیں۔۔ ہی ہی ہی ہی۔ خود ہی رک جایا کریں ناں میرے کہنے سے پہلے

تو پھر ہم یہاں رکے۔۔
photo.JPG


اور یہاں سے لی ہم نے کافی ۔۔

photo%20%281%29.JPG


ارے ہاں! میں یہ بتانا تو بھول ہی گئی کہ میں ناں آجکل کرچز پر ہوں کیونکہ میرا ٹخنہ فریکچر ہو گیا ہے اور وہ پلاسٹر میں ہے۔ کیونکہ چھٹیاں پہلے ہی بک ہوئی تھیں تو ہم اس ٹرپ کو کینسل نہ کر سکے۔اس لیے ہم جہاں جہاں گے پانپ بیچارے تیمور ہی ہو کو سارا سامان اٹھانا پڑا۔

ہوٹل میں پہنچ کر میں تو سو گئی اور تیمور باہر نکل گئے تاکہ وہ دیکھ سکیں کہ کہاں کہاں گھوما جا سکتا ہے ۔
ہم دونوں کو والک کرنے کا بہت شوق ہے۔۔ اس ٹرپ کا مقصد بھی یہی تھا کہ نیچر کو انجوائے کریں گے اور خوب کریں گے لیکن میرے پاوں کی وجہ سے ویسا تو نہ ہو سکا لیکن اس کا مطلب یہ ہر گز نہیں ہے کہ ہم وہاں گھومیں پھرے نہیں، ہم اپنی گاڑی لے جاتے اور اس کو ایک طرف پارک کر دیتے پھر اپنی والک کرتے جب تھک جاتے تو واپس آجاتے۔۔ یہ چند دن میری زندگی کے خوبصورت ترین دنوں میں شامل ہو چکے ہیں۔۔

چلئے آپ کوبھی تھوڑی سی تصویری سیر کروا دیتی ہوں
جگہوں کے نام نہیں پوچھیے گا مجھ سے، میں نے کچھ بھی یاد رکھنے کی ضرورت نہیں سمجھی تھی ۔۔ ہی ہی ہی ہی ہی ہی
1%20%281%29.jpg


1%20%282%29.jpg


1%20%283%29.jpg


1%20%284%29.jpg


1%20%285%29.jpg


1%20%286%29.jpg




یہ تصویریں ہم نے اپنی والک کے دوران لی تھیں۔ بہت ہی خوبصورت جگہیں، تیمور نے پرامس کیا ہے کہ میرا پاوں ٹھیک ہونے کے بعد پھر چلیں گے تاکہ میں اچھے سے انجوائے کر سکوں۔

ویسے مجھے ناں کسی اور جگہ نیند نہیں آتی اس لیے میرا زیادہ وقت جاگتے ہوئے گزرا۔ اور میں نے اکثر تیمور کو سونے بھی نہیں دیا۔ ایک دو بار تو ان پر ٹھنڈے پانی بھی پھینکا جس پر وہ غصہ تو ہوئے لیکن ہماری معصومیت پر ان کو رحم آ گیا۔
ویسے وارن ضرور کیا کہ اگر آپ پانی پھینکا مجھ پر تو میں وہی کسی جنگل میں تمہیں چھوڑ کر واپس گھر چلا جاؤں گا۔۔
اس دھمکی کے بعد میں نے شرافت سے ان کو سونے دیا اور خود محفل میں گھومتی رہی۔ کتنی سمجھدار ہوں میں۔۔

جس دن ہمیں واپس آنا تھا، میں نے تیمور سے کہا کہ مجھے بیچ پہ بھی جانا ہے تو ہم وہاں سے بیچ پر گئے۔ وہاں بیٹھ کر لنچ کیا، اور بچوں والی رائیڈز بھی انجوائے کیں۔ وہاں کی کچھ تصویریں بھی دیکھ ہی لیں ۔۔
1%20%287%29.jpg


1%20%288%29.jpg


1%20%289%29.jpg




1%20%2810%29.jpg



photo%20%286%29.JPG


photo%20%284%29.JPG


1%20%2811%29.jpg


ایک بہت ہی خوبصورت ہفتے کا اختتام
اتنا اااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااا مزہ آیا۔۔ تھینک یو تیمور فور میکنگ دس ڈے اسپیشل فور می۔ لو یو سو مچ۔۔
السلام علیکم

تھینکس مقدس ٹیگ کرنے کے لیے۔ لیکن میں تصاویر نہیں دیکھ سکی ابھی تک اور نہ ہی پڑھ سکی پیچھے ۔ پچھلا (پہلا صفحہ) صفحہ کھلنے میں نہیں آ رہا ۔ مجھے تصاویر دیکھنا ہیں اور پڑھنا بھی ہے پیچھے۔
محترم بہنا سیدہ شگفتہ
سیانی بٹیا جی نے ہائی ریزولیشن پکس اپ لوڈ کر دی ہیں ۔
قریب 34 ایم بی سائز بنتا ہے سب کا ۔
ریزولیشن کم کر دی ہے اب نظر آئیں گی سب کو ۔
ان شاءاللہ
 

مہ جبین

محفلین
مقدس پاؤں کیسے فریکچر ہوگیا؟
تم زیادہ چلنے پھرنے کا کام نہ کرو
آرام کرو تاکہ تکلیف بڑھ نہ جائے

اللہ تم کو صحتِ کاملہ نصیب فرمائے آمین
 

رانا

محفلین
ویلڈن۔ یہاں بیٹھے بیٹھے ہی اتنی زبردست سیر کرادی ہمیں۔:) اور سفرنامے کا انداز تو آپ کا ہے ہی خوب۔ بہت شکریہ۔
 
Top