پھر گھر میں جھگڑا بھی بڑھے گا اور خرچہ بھی
جھگڑا یوں بڑھے گا کہ گھر میں اس وقت ایک ڈیسک ٹاپ، تین لیپ ٹاپ اور چار بچے ہیں (ایک بیوی کے علاوہ
)۔ چاروں اگر گھر میں ہوں اور جاگ رہے ہوں تو بیک وقت آن لائن رہنا پسند کرتے ہیں، خواہ پڑھ رہے ہوں یا کھا رہے ہوں۔
جب کوئی ایک آدھ باہرہوتا ہے تو مجھے آن لائن آنے کا موقع مل جاتا ہوں۔ جب بچے جامعات میں ہوتے ہیں تو محترمہ کبھی کبھار آن لائن اخبارات دیکھ لیتی ہیں۔ اگر انہیں اردو مٍحفل کا ”نشہ“ ہوگیا تو سوچیں کیا ہوگا
اور آپ کی تحریریں پڑھتی رہیں تو یہ نشہ دو آتشہ ہوجائے گا، آئس کریم، کافی اور آؤٹنگ کا خرچہ ۔۔۔ نہ بابا نہ، محترمہ ایسے ہی اچھی ہیں