لو جی شمشاد بھائی کو سنو اون ائیر

شمشاد

لائبریرین
یہ کیا کہ آواز میری اور تصویر کوئی اور لگا دی۔ اب سننے والے کو کیا معلوم کہ یہ کیا چکر ہے۔

شکر ہے ویڈیو فون پر بات نہیں ہوئی۔
 

شمشاد

لائبریرین
اب کیا کہہ سکتا ہوں؟ لائن بھی صاف نہیں تھی اور میرا آن ایر بات کرنے کا پہلا تجربہ تھا، اس لیے بھی کچھ رک رک کر بول رہا تھا۔

چلیں اگلے بدھ کو پھر کوشش کریں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
کنفیوز تو خیر نہیں تھا کہ فرزانہ صاحبہ سے پہلے بھی کئی دفعہ فون پر بات ہو چکی ہے۔ لیکن وہ بات چیت ذاتی حیثیت ہوئی تھی۔ خیر اگلی بدھ کو سہی۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بہت خوب شمشاد بھائی
میں نے بھی جب پہلی دفعہ کال کی تھی تو میرا بھی یہی حال تھا اس وقت زین بھائی نے ریکارڈ کی تھی کال لیکن جب میں نے ریکارڈ کال سنی تو مجھے لگا یہ میری آواز ہی نہیں ہے آپ کی بھی آواز نہیں لگتی یہ
 

شمشاد

لائبریرین
شکر ہے ایک تو گواہی آئی۔
حالانکہ عبد اللہ سے میری دو تین دفعہ فون پر بات ہو چکی ہے، لیکن یہ جاسوسی کر کے بلیک میلنگ کے چکر میں لگتا ہے۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
شکر ہے ایک تو گواہی آئی۔
حالانکہ عبد اللہ سے میری دو تین دفعہ فون پر بات ہو چکی ہے، لیکن یہ جاسوسی کر کے بلیک میلنگ کے چکر میں لگتا ہے۔

میں مسمی (مالٹا نہیں:grin: ) خرم شہزاد خرم یہ گواہی دیتا ہوں یہ آواز شمشاد بھائی کی نہیں ہے ۔ لیکن اس آواز سے ملتی جلتی آواز میں نے بھی ایک دفعہ سنی ہے:grin:
اب آپ سب پوچھو گے کہ میں نے کہاں سنی ہے
 

ابو کاشان

محفلین
یہ آواز تو خرم کی آواز جیسی ہی ہے۔ شاید دونوں ایک ہی شہر کے ہیں اس لیئے مجھے تو آواز اور لہجہ ایک ہی لگا ہے۔ آواز سے تو شمشاد بھائی کم عمر لگے میں تو انھیں ادھیڑ عمر سمجھا تھا۔:noxxx: میری خرم سے کئی بار بات ہوئی ہے۔ شمشاد بھائی سے کبھی نہیں ہوئی۔
 
Top