تعارف لے دیکھ لے میاں میرے اندر بھی کچھ نہیں

عباد اللہ

محفلین
آپ کو کیا جاننا ہے اور کیوں جاننا ہے پہلے یہ بتائیں
تعارف میں جو کچھ شامل ہے وہ سب جاننا ہے !! اور کیوں ؟؟
ہاں یاد آیا تعارف کے نام پر بنی یہ 9 صفحات پر مشتمل اتنی طویل لڑی کو میں نے لفظاََ لفظاََ پڑھا ہے اب اتنا تو حق بنتا ہے نا
 
مقدس

لائبریرین

تو جو تعارف میں لکھا ہے وہ تو آپ نے پڑھ لیا اور جان بھی لیا۔۔ اب اور کتنا جاننا ہے :rollingonthefloor:
یہ 9 صفحات پڑھنے والی غلطی انٹائیرلی آپ کی اپنی تھی۔۔ کمپنی اس کی ہر گز ذمہ دار نہیں :rollingonthefloor:
 
تعارف میں جو کچھ شامل ہے وہ سب جاننا ہے !! اور کیوں ؟؟
ہاں یاد آیا تعارف کے نام پر بنی یہ 9 صفحات پر مشتمل اتنی طویل لڑی کو میں نے لفظاََ لفظاََ پڑھا ہے اب اتنا تو حق بنتا ہے نا
تعارفی دھاگوں میں لگا بندھا تعارف ہی ملتا ہے. یہاں زیادہ بہتر یہ ہے کہ آپ ذوالقرنین بھائی کی شروع کردہ لڑیوں کا رخ کریں. تو حضرت میں چھپے اور ظاہر تمام جواہر کھلیں گے. :)
 
عباد اللہ

محفلین
تو جو تعارف میں لکھا ہے وہ تو آپ نے پڑھ لیا اور جان بھی لیا۔۔ اب اور کتنا جاننا ہے :rollingonthefloor:
:rollingonthefloor:
لیکن استغاثہ تو یہ ہے کہ ان 9 صفحات میں تعارف کے نام پر قاری کو دھوکہ دیا گیا ۔۔۔!
اب ان کی دھوکہ دھی +
یہ 9 صفحات پڑھنے والی غلطی انٹائیرلی آپ کی اپنی تھی۔۔ کمپنی اس کی ہر گز ذمہ دار نہیں
آپ کی دیدہ دلیری از ایقققول ٹو؟
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اصل بات تو رہ گئی نین بھیا!
آپ نے ہمیں جون کے شعر میں ایسا الجھایا کہ تعارف پڑھتے ہوئی ان کی غزل کے اشعار ذہن میں گردش کرتے رہے اور کمال خوبی سے آپ سب کچھ چھپا گئے کچھ بھی تو نہیں بتایا اپنے بارے میں!!
میرا خیال ہے کہ میرے بارے میں ہر چیز یہاں سب کو پتا ہے۔ شاید ہی کوئی بات ایسی ہو جو لوگ نہ جانتے ہوں۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
نین بھائی ایک ایسی شخصیت ہیں جن کے بارے میں محفل کا بچہ بچہ سب کچھ جانتا ہے :rollingonthefloor:

کچھ تفصیل بتائیں کیوں کہ میں ان بچوں میں نہیں ہوتا:unsure:

آپ کو کیا جاننا ہے اور کیوں جاننا ہے پہلے یہ بتائیں

مقدس ان کو سب بتا دو۔۔۔۔ :devil::laugh:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ لڑی بھی اب پڑھ لیں۔۔ ہمارے معروف نین بھیا کی شان میں قصیدے پڑھے گئے ہیں یہاں۔۔ آئی مین ٹو سئے باقی لوگ نینوں بھیا کے بارے میں کیا فرماتے ہیںhttp://www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-محفل-کےڈرامہ-باز.59312/
اوئے اس کا ربط کیوں دے دیا۔۔۔ اس کا بدلا لوں گا اب تم سے
 
عباد اللہ

محفلین
میرا خیال ہے کہ میرے بارے میں ہر چیز یہاں سب کو پتا ہے۔ شاید ہی کوئی بات ایسی ہو جو لوگ نہ جانتے ہوں۔ :)
ہم تو بھیا وہ آپ کے شاپروں والے اور آلکسی والے کوچے سے واقف ہیں بس اور وہ بھی اب بیسیوں صفحات کون پڑھے سرسری سا دیکھا ہے ان کو
حالانکہ عمر گزر گئی محفل کی سیاحی میں
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہم تو بھیا وہ آپ کے شاپروں والے اور آلکسی والے کوچے سے واقف ہیں بس اور وہ بھی اب بیسیوں صفحات کون پڑھے سرسری سا دیکھا ہے ان کو
حالانکہ عمر گزر گئی محفل کی سیاحی میں
بس جی۔۔۔۔ آپ کی بالی عمر ہے۔۔ ان" کوچوں" سے گزر مناسب نہیں آپ کے لیے۔ :)
 
ابن رضا

لائبریرین
تعارف میں جو کچھ شامل ہے وہ سب جاننا ہے !! اور کیوں ؟؟
ہاں یاد آیا تعارف کے نام پر بنی یہ 9 صفحات پر مشتمل اتنی طویل لڑی کو میں نے لفظاََ لفظاََ پڑھا ہے اب اتنا تو حق بنتا ہے نا
مزید یہ کہ نیرنگ بھائی کوچہ ء الکساں کے چیئر پرسن بھی ہیں
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
تعارفی دھاگوں میں لگا بندھا تعارف ہی ملتا ہے. یہاں زیادہ بہتر یہ ہے کہ آپ ذوالقرنین بھائی کی شروع کردہ لڑیوں کا رخ کریں. تو حضرت میں چھپے اور ظاہر تمام جواہر کھلیں گے. :)
تابش میاں۔۔۔ کیوں ہمارے جوہر کھلوانے پر لگے ہو۔۔۔ کچھ تو خوف خدا کرو۔۔۔ :)
 
عباد اللہ

محفلین
بس جی۔۔۔۔ آپ کی بالی عمر ہے۔۔ ان" کوچوں" سے گزر مناسب نہیں آپ کے لیے۔ :)
بالی عمر سے کیا مطلب ہے بھائی ؟؟
بالی وہ جو خواتین کانوں میں پہنتی ہیں لیکن وہ بھی تو واحد بالی نہیں کہتے بلکہ بلکہ پورا سیٹ یعنی بالیاں کہتے ہیں
ایک بالی گندم اور جو وغیرہ کی ہوتی ہے یہاں کس کا محل ہے:LOL:
 
یہاں سولا برس کی بالی عمر کو سلام والا محل ہے۔۔ بلکہ بنگلہ ہے۔ کوٹھی ہے۔۔۔۔۔ پوری ہاؤسنگ سوسائٹی ہے۔ :p
 
Top