ماؤں بہنوں بیٹیوں اور بہوؤں کے لیے نایاب تحفہ ۔۔۔ روٹی میٹک

فرحت کیانی

لائبریرین
یہ تو بہت اچھی چیز ہے۔ اگر واقعی روٹی ایسی ہی نرم اور اچھی بنتی ہے تو گھر میں رکھنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ میرا ماننا ہے کہ جہاں تک ممکن ہو کھانا پکانا گھر کی خواتین کو خود کرنا چاہئیے کیونکہ اس کھانے میں لگاؤ اور خلوص کا عنصر کھانے کو اصل ذائقہ دیتا ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ جہاں خواتین کو بہت سی ذمہ داریاں بیک وقت ادا کرنی ہوں وہاں ایسی ایجادات سے فائدہ اٹھانا بہتر رہتا ہے۔ میں تو اپنے گھر والوں کو یہ مشین ریکومنڈ کر بھی چکی۔ اگر یہ واقعی مارکیٹ میں دستیاب ہو جائے اور کام بھی ایسا ہی اچھا ہو جیسا ویڈیو میں دکھایا گیا ہے تو روزانہ نہ سہی ، بوقتِ ضرورت اس مشین کو استعمال کرنا کام سہل کر دے گا۔
شیئرنگ کے لئے بہت شکریہ عمر سیف ۔ :)
 
x boy

محفلین
سیف بھائی جان
سات میں ایک روبوٹ بھی چاہیے
جن عورتوں کو اس کی ضرورت ہے انکو ایک عاد سائی بوٹ دے دیں
کیونکہ گپ شب اور فیس بک میں اتنا وقت دینا پڑتا ہے کہ روٹیاں کون بنائیں
اگر یہ مسئلہ اس مشین سے حل ہوجاتا ہے تو آٹا کون گوندے گا،
اگر آٹا بھی مشین گوندلے تو اس کی صفائی کون کرے گا۔
:grin::cool3:
 
بالکل درست کہا آپ نے۔(y)
روبوٹس تو ابھی بھی یقیناً کافی سارے موجود ہوں گے ان 'عورتوں' کے گھروں میں کیونکہ روٹی بنانے کے علاوہ صفائیاں کرنے، برتن اور کپڑے دھونے ، روٹی کے ساتھ کھانے کے لئے سالن بنانے اور باقی کام بھی کرنے ہوتے ہیں جبکہ یہ ساری عورتیں ہر وقت گپ شپ اور فیس بُک پر مصروف رہتی ہیں۔ اور ہمیشہ کے صلح جو ، امن پسند اور تنقید و تشنیع سے بھاگنے والنے مرد حضرات نے ان کی سہولت کے لئے گھر میں روبوٹس لازماً لے کر رکھے ہوتے ہیں۔
ویسے اس مشین میں خشک آٹا استعمال ہوتا دکھایا گیا ہے۔ تو ایک پریشانی یعنی آٹا گوندھنے کی فکر سے تو آزادی ہو گئی۔ اب صرف مشین دھونے والا روبوٹ مل جائے تو اس پر خرچہ کچھ کم ہی آئے گا۔
 
ویسے بہن یہ آپس کی بات ہے
کہ مرد عورتوں سے زیادہ باتونی ہوتے ہیں اور گھر میں اس لئے خاموش ہوتے ہیں کہ دن بھر جو سیلز، بزنس، اور اسی طرح کا جوب کرتے وقت یا تو سمجھنے کے لیے یا سمجھانے کے لیے گپ شپ لگاتے ہیں اور گھر آکربیوی بچوں سے بات نہیں کرتے اور گھر پر خاموش طبع انسان بن کر نازل ہوتے ہیں
 
محمداحمد

لائبریرین
مشین تو اچھی ہے ہی۔ لیکن اس کا نام بہت اچھا ہے۔

روٹی: جو برِصغیر کے لوگوں کے لئے ایک باقاعدہ مفہوم اور قدیم روایت رکھتی ہے۔
میٹک: خود کار مشین کے لئے مخصوص لفظ جو روایت کو جدت سے ہم آہنگ کرتا ہے۔
 
Top