ماؤں بہنوں بیٹیوں اور بہوؤں کے لیے نایاب تحفہ ۔۔۔ روٹی میٹک

ماہی احمد

لائبریرین
دیکھیں گولائی کوئی ایسا بڑا ایشو بھی نہیں کہ میری روٹی کا اتنا مذاق اڑایا جائے۔۔۔ میں نے تو یہاں تین کونوں والے پراٹھے بھی دیکھے ہیں میری روٹی کا تو زیادہ سے زیادہ ایک کونا گڑ بڑ کرتا ہے
بالکل صحیح کہا، روٹی کھانے والی ہونی چاہیئے بس، بھوک زاویے نہیں دیکھتی (مگر امی دیکھتی ہیں) لگے رہیں :)
 
زبیر حسین

محفلین
بالکل صحیح کہا، روٹی کھانے والی ہونی چاہیئے بس، بھوک زاویے نہیں دیکھتی (مگر امی دیکھتی ہیں) لگے رہیں :)
ویسے تھک آپ بھی گئی ہیں روٹی بنا بنا کے
چلیں آرام کیجئے اللہ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں تو اپنی بیگم کو ابھی ناراض کر بیٹھا ہوں۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
میں نے اپنی دسویں جماعت والی پرکار رکھی ہوئی ہے۔ آڑھی ترچھی جیسی بھی بنے بنا کر پرکار سے گول دائرہ لگاتا ہوں۔ اور بالکل گول کاٹ کر توے پر ڈال لیتا ہوں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ویسے یہ مشین ابھی تک تیار نہیں ہوئی، ستمبر کا کہا گیا تھا کہ پہلی قسط روانہ ہوگی جو ابھی تک نہیں ہو سکی۔ قیمت بھی فی الوقت پتہ نہیں کہ کیا ہے :(
 
زبیر حسین

محفلین
ویسے یہ مشین ابھی تک تیار نہیں ہوئی، ستمبر کا کہا گیا تھا کہ پہلی قسط روانہ ہوگی جو ابھی تک نہیں ہو سکی۔ قیمت بھی فی الوقت پتہ نہیں کہ کیا ہے :(
لانچ سے پہلے کمپنی شمشاد بھائی کے تیور دیکھ رہی ہے۔ان کی جیو میٹری سے حساب کتاب لگا رہی ہے۔۔۔۔ اب دیکھیں جناب کب گرین سگنل دیتے ہیں
 
ماہی احمد

لائبریرین
ان روٹیوں کے بنانے میں آپ سب کی مدد بھی شامل رہی
(لگتا ہے اک بھائی نے پیڑے بنائے، دوسرا سینکتا گیا، اور باقی بھی ایسے ہی کچھ اور کاموں میں لگے رہے)
میں مشکور ہوں آپ تمام حضرات کی :heehee:
 
Top