مانسہرہ میں ن کا عظیم جلسہ

کل ن لیگ نے مانسہرہ کی تاریخ کا عظیم جلسہ کیا جس سے نواز شریف نے بھی خطاب کیا۔

ان کا ایک جملہ اچھا لگا کہ "عوام اناڑیوں، مداریوں، اور کھلاڑیوں سے ہشیار رہیں"

درست ہے عجیب عجیب لوگ سیاست کرنے لگے ہیں ۔ ساری زندگی کھیل میں گزاری اور سیاست کو بھی کھیل ہی سمجھتے ہیں
 
سید ذیشان

محفلین

یہ بندہ ایک جملہ تو پوری طرح ادا نہیں کر سکتا ہے۔ لیڈری خاک کرے گا۔ کھلاڑی مجھے بھی کوئی خاص پسند نہیں لیکن نواز شریف کہاں سے لیڈر لگتا ہے؟
 
اسکی نیت مجھے ٹھیک لگتی ہے۔
اسکے دور میں بہت اچھےمنصوبے بنتے ہین جیسے موٹر وے۔ جس کے اثرات دوررس ہیں۔ بھلا مانس ہے
مگر اسکو اسکی ٹرم پوری نہیں کرنے دیتے ظالم لوگ
 
یہ مداری کی کیٹیگری میں ہیں لیکن بحیثیت مداری اتنے اناڑی نہیں۔۔۔ اور کھلاڑی کی بجائے کھلواڑی کی کیٹیگری اگر بنائیں تو یہ اس میں بھی سرِ فہرست آجاتے ہیں۔

مداری کی کٹیگری میں اج کل صدر ہیں
نواز بھلا مانس ہے۔ اس کی کیٹیگری اچھی والی ہے
 
کل ن لیگ نے مانسہرہ کی تاریخ کا عظیم جلسہ کیا جس سے نواز شریف نے بھی خطاب کیا۔

ان کا ایک جملہ اچھا لگا کہ "عوام اناڑیوں، مداریوں، اور کھلاڑیوں سے ہشیار رہیں"

درست ہے عجیب عجیب لوگ سیاست کرنے لگے ہیں ۔ ساری زندگی کھیل میں گزاری اور سیاست کو بھی کھیل ہی سمجھتے ہیں

یعنی آپ کے خیال میں نواز شریف اور زرداری جیسے لوگ ہی ٹھیک ہیں ، ان کی ہی باریاں لگی رہیں اور ملک میں لوٹ کا بازار گرم رہے۔

زرداری اور نواز شریف سیاست میں آنے سے پہلے قانون یا سیاسیات کے طالب علم تھے کیا؟

ایک شخص 17 سال سے سیاست میں ہیں اور کچھ لوگوں عجیب عجیب اعتراض شروع کر دیتے ہیں ۔
 
17 سال سے سیاست میں رہنے والا کچھ عرصہ پہلے تک گلا پھاڑ کر مشرف کا حامی تھا
جتنے پینترے اس شخص نے بدلے ہیں کسی اور نے نہیں۔

مجھے اب نواز شریف زیادہ مناسب لگتا ہے۔ یہ میری رائے ہے وجہ اس کے کارنامے اور حال ہی میں شہباز کے کارنامے ہیں
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
لیڈر کہاں سے آئیں گے؟ ہاں لیڈرز کے نام پر جو افراد منظر نامے پر موجود ہیں، ان پر ہی تکیہ کیا جائے ۔۔۔ ہم تو سب کا ہی احترام کرتے ہیں چاہے وہ آصف زرداری ہو، نواز شریف ہو یا عمران خان ۔۔۔ تبدیلی یک دم نہیں آئے گی ۔۔۔ فی الحال ان سب کا دم ہی غنیمت ہے ۔۔۔ یہ بھی گھر بیٹھ جائیں گے تو پھر کیا ہو گا؟ لاہور میں عمران خان نے جلسہ کیا، مانسہرہ میں نواز شریف نے جلسہ کیا، جماعت اسلامی بھی جلسے کر رہی ہے، باقی پارٹیاں بھی جلسے کریں گی ۔۔۔ پیپلز پارٹی بھی سندھ میں بڑے بڑے جلسے کرے گی، الطاف حسین، اسفند یار،فضل الرحمٰن کے جلسے بھی دیکھ لیجیے گا ۔۔۔ تل دھرنے کو جگہ نہ ملے گی ۔۔۔ جلسوں کا زمانہ ہے، دعا کریں انتخابات پرامن ماحول میں منعقد ہو جائیں ۔۔۔ ان لوگوں کو اتنا کریڈٹ ضرور دیں کہ اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال کر جلسے کرتے پھر رہے ہیں ۔۔۔ چاہے اقتدار کے لیے ہی سہی ۔۔۔ تدوین کر کے لکھنا پڑ رہا ہے ۔۔۔ قادری صاحب کو تو ہم بھول ہی گئے ۔۔۔ جلسوں کی بات ہو رہی ہے تو بتاتے چلیں کہ تمام تر اختلافات کے باوجود حالیہ تاریخ میں ان کا جلسہ سب سے بڑا جلسہ تھا ۔۔۔ آج تک حیران ہوں کہ اتنے بندہ آئے کہاں سے؟
 
یعنی آپ کے خیال میں نواز شریف اور زرداری جیسے لوگ ہی ٹھیک ہیں ، ان کی ہی باریاں لگی رہیں اور ملک میں لوٹ کا بازار گرم رہے۔

زرداری اور نواز شریف سیاست میں آنے سے پہلے قانون یا سیاسیات کے طالب علم تھے کیا؟

ایک شخص 17 سال سے سیاست میں ہیں اور کچھ لوگوں عجیب عجیب اعتراض شروع کر دیتے ہیں ۔

ملک میں لوٹ مار کا بازارگرم کس نے کیا ہے؟
اگر مجھے دل سے بات کرلینے دیں تو کہوں؟
یہ بازار اس لیے گرم ہوا کہ سیاسی عمل غارت تھا اور احتساب سے مبرا لوگ اقتدار پر قابض تھے۔ یعنی اسٹیبلشمنٹ
بہت عرصہ بعد ہوا ہے کہ ایک طویل عمل کے نتیجہ میں نواز لیگ کو عقل ائی ہے اور وہ اسٹیبلشمنٹ سے دوری اختیار کیے ہوئے۔ اس کا نتیجہ احتساب ہوگا جو لوٹ مار میں کمی کا باعث ہوگا۔
کھلاڑی کو کچھ لوگ کھلارہے ہیں کبھی مشرف کی گود میں بٹھا کر کبھی سونامی کے نعرےلگواکر۔ اس کے نتیجے میں احتساب نہیں ہوگا اور لوٹمار گرم رہے گی۔
 
پچھلے پانچ سال میں کونسی اسٹیبلشمنٹ حکومت کر رہی ہے اور جو طوفان کرپشن برپا ہے وہ زرداری اور شریفوں کے گٹھ جوڑ سے ہی ہو رہا ہے۔

جنرل پاشا کا الزام لگتا تھا جو انتہائی تھکا ہوا تھا اور اب لاہور کے بے مثال جلسہ اور ستر لاکھ رجسٹرڈ کارکنوں کے بعد تو کم از کم لکھنے سے پہلے سوچنا لینا چاہیے کہ جو پارٹی جنرل جیلانی کی گود میں پلی اور ہمیشہ فوج کے کندھوں پر اقتدار پر آتی رہی وہ یہ الزام لگا رہی ہے۔
 
17 سال سے سیاست میں رہنے والا کچھ عرصہ پہلے تک گلا پھاڑ کر مشرف کا حامی تھا
جتنے پینترے اس شخص نے بدلے ہیں کسی اور نے نہیں۔

مجھے اب نواز شریف زیادہ مناسب لگتا ہے۔ یہ میری رائے ہے وجہ اس کے کارنامے اور حال ہی میں شہباز کے کارنامے ہیں
کچھ عرصہ پہلے تک نہیں 2002 کے الیکشن سے پہلے تک اور پھر اپنی غلطی کی اصلاح الیکشن سےپہلے کر لی اور اقتدار کا مزا نہیں لوٹا ۔

قوم سے معافی بھی مانگی ، کسی اور سیاسی لیڈر نے یہ جرات کی ہے اب تک۔
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
ملک میں لوٹ مار کا بازارگرم کس نے کیا ہے؟
اگر مجھے دل سے بات کرلینے دیں تو کہوں؟
یہ بازار اس لیے گرم ہوا کہ سیاسی عمل غارت تھا اور احتساب سے مبرا لوگ اقتدار پر قابض تھے۔ یعنی اسٹیبلشمنٹ
بہت عرصہ بعد ہوا ہے کہ ایک طویل عمل کے نتیجہ میں نواز لیگ کو عقل ائی ہے اور وہ اسٹیبلشمنٹ سے دوری اختیار کیے ہوئے۔ اس کا نتیجہ احتساب ہوگا جو لوٹ مار میں کمی کا باعث ہوگا۔
کھلاڑی کو کچھ لوگ کھلارہے ہیں کبھی مشرف کی گود میں بٹھا کر کبھی سونامی کے نعرےلگواکر۔ اس کے نتیجے میں احتساب نہیں ہوگا اور لوٹمار گرم رہے گی۔

وہ بھی کب تک کھلائیں گے حضرت! وہ بھی "آنچ" زیادہ نہیں لگنے دیں گے ۔۔۔ ورنہ گیم اُن کے ہاتھ سے بھی نکل سکتی ہے ۔۔۔ عمران خان بھی من موجی ہے ۔۔۔ وہ بھی "تابعدار" ہو کر نہیں چل سکتا ۔۔۔ اس لیے اسٹیبلشمنٹ کو عمران کی بھی ضرورت نہیں ۔۔۔ وہ بس اس کو گیم میں "اِن" رکھنا چاہتے ہیں تاکہ کوئی اور پارٹی واضح اکثریت سے سامنے نہ آ جائے ۔۔۔ اسٹیبلشمنٹ بھلا کیوں چاہے گی کہ تحریک انصاف اقتدار میں آ کر بیٹھ جائے ۔۔۔ اسٹیبلشمنٹ والے اگر ملک سے اتنے مخلص ہوتے تو کیا ہی بات تھی ۔۔۔
 
پچھلے پانچ سال میں کونسی اسٹیبلشمنٹ حکومت کر رہی ہے اور جو طوفان کرپشن برپا ہے وہ زرداری اور شریفوں کے گٹھ جوڑ سے ہی ہو رہا ہے۔

جنرل پاشا کا الزام لگتا تھا جو انتہائی تھکا ہوا تھا اور اب لاہور کے بے مثال جلسہ اور ستر لاکھ رجسٹرڈ کارکنوں کے بعد تو کم از کم لکھنے سے پہلے سوچنا لینا چاہیے کہ جو پارٹی جنرل جیلانی کی گود میں پلی اور ہمیشہ فوج کے کندھوں پر اقتدار پر آتی رہی وہ یہ الزام لگا رہی ہے۔

ماضی قریب میں عمران مشرف کے ساتھ تھا۔ یہ تو بلکل واضح بات ہے

ماضی بعید میں بلاشبہ نواز کے فوج کے ساتھ رابطے تھے۔ مگر مشرف کے کودتا کے بعد بلکہ اس سے پہلے یہ یہ تعلقات کمزور ہوچکے۔ اس عمل کا میں ذکر کررہا ہوں۔ ایک طویل عرصہ بعد نواز شریف اس قابل ہے کہ جان سکے کہ فیصلے کیسے کرنے ہیں بالخصوص احتساب کیسے کرنا ہے

سونامی صرف اس تبدیلی کو پھس کرنے کے لیے ہے۔ کیا کہتا کہ عمران کہ میں کچھ نہیں کرسکا تو گھر چلاجاوں گا۔ بھلا یہ سلوشن ہے
نہیں۔

تبدیلی کا عمل بہت پہلے شروع ہوچکا۔ نواز کو اقتدار ملنا چاہیے۔ یہ پاکستان کے عوام کی بہتری میں ہوگا۔
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
پچھلے پانچ سال میں کونسی اسٹیبلشمنٹ حکومت کر رہی ہے اور جو طوفان کرپشن برپا ہے وہ زرداری اور شریفوں کے گٹھ جوڑ سے ہی ہو رہا ہے۔

جنرل پاشا کا الزام لگتا تھا جو انتہائی تھکا ہوا تھا اور اب لاہور کے بے مثال جلسہ اور ستر لاکھ رجسٹرڈ کارکنوں کے بعد تو کم از کم لکھنے سے پہلے سوچنا لینا چاہیے کہ جو پارٹی جنرل جیلانی کی گود میں پلی اور ہمیشہ فوج کے کندھوں پر اقتدار پر آتی رہی وہ یہ الزام لگا رہی ہے۔

23 مارچ کا جلسہ "بے مثال" ہرگز نہیں تھا ۔۔۔ اس سے پہلے ایسے جلسے ہوتے رہے ہیں ۔۔۔ حتیٰ کہ عمران خان صاحب کا تیس اکتوبر 2011ء کا جلسہ ان کے حالیہ جلسہء لاہور سے بڑا تھا ۔۔۔ پورے پاکستان سے اسی ہزار نمائندے الگ آئے تھے ۔۔۔ ہاں اس میں کوئی شک نہیں کہ جلسہ "تاریخی" ضرور تھا ۔۔۔ اور سونامی نے پھر سے "کم بیک" ضرور کیا ۔۔۔
 
یہ بازار اس لیے گرم ہوا کہ سیاسی عمل غارت تھا اور احتساب سے مبرا لوگ اقتدار پر قابض تھے۔ یعنی اسٹیبلشمنٹ
بہت عرصہ بعد ہوا ہے کہ ایک طویل عمل کے نتیجہ میں نواز لیگ کو عقل ائی ہے اور وہ اسٹیبلشمنٹ سے دوری اختیار کیے ہوئے۔ ۔
یہ نام یعنی اسٹیبلشمنٹ بہت زیادہ استعمال کیا جانے لگا ہے؟۔۔آخر یہ اسٹیبلشمنٹ ہے کیا بلا؟۔یہ محض ایک لفظ ہے اپنی اپنی ناکامیوں کا الزام دینے کیلئے۔ مزے کی بات ہے کہ پانچ سال تک یہ پی پی پی ، ن لیگ، اے این پی اور ایم کیو ایم پورے مزے سے اقتدار میں رہےہیں اور ہر گفتنی و ناگفتنی ان سے ظہور پذیر ہوئی ہے، لیکن جب بھی بات کریں گے تان اسی بات پر ٹوٹے گی کہ جی اسٹیبلشمنٹ نے ہمیں چلنے نہیں دیا۔۔۔جب ان سے پوچھا جائے کہ بتاؤ اسٹیبلشمنٹ کون ہے کیا ہے، تو آگے سے کھسیانی ہنسی ہنستے ہوئے یہ رٹا رٹایا جواب ملتا ہے کہ "اجی منہ نہ کھلوائیں۔ آپکو پتہ ہی ہے"
 
کچھ عرصہ پہلے تک نہیں 2002 کے الیکشن سے پہلے تک اور پھر اپنی غلطی کی اصلاح الیکشن سےپہلے کر لی اور اقتدار کا مزا نہیں لوٹا ۔

قوم سے معافی بھی مانگی ، کسی اور سیاسی لیڈر نے یہ جرات کی ہے اب تک۔

متفق

مگر ہماری نظر میں عمران کا ن لیگ سے ٹکرانا اسٹیبلیشمنٹ کے مفاد میں ہے۔ اور عمران کو ایک بار پھر معافی مانگنی پڑے گی۔
 
یہ نام یعنی اسٹیبلشمنٹ بہت زیادہ استعمال کیا جانے لگا ہے؟۔۔آخر یہ اسٹیبلشمنٹ ہے کیا --
جب ان سے پوچھا جائے کہ بتاؤ اسٹیبلشمنٹ کون ہے کیا ہے، تو آگے سے کھسیانی ہنسی ہنستے ہوئے یہ رٹا رٹایا جواب ملتا ہے کہ "اجی منہ نہ کھلوائیں۔ آپکو پتہ ہی ہے"

فوجی جرنیلوں، بیوروکریٹس، عدلیہ،اور ان کے ایجنٹز سیاست دانوں کا گٹھ جوڑ جس کی قیادت فوج کے پاس ہے
 
23 مارچ کا جلسہ "بے مثال" ہرگز نہیں تھا ۔۔۔ اس سے پہلے ایسے جلسے ہوتے رہے ہیں ۔۔۔ حتیٰ کہ عمران خان صاحب کا تیس اکتوبر 2011ء کا جلسہ ان کے حالیہ جلسہء لاہور سے بڑا تھا ۔۔۔ پورے پاکستان سے اسی ہزار نمائندے الگ آئے تھے ۔۔۔ ہاں اس میں کوئی شک نہیں کہ جلسہ "تاریخی" ضرور تھا ۔۔۔ اور سونامی نے پھر سے "کم بیک" ضرور کیا ۔۔۔

یہ اندازہ آپ نے کیسے لگایا کہ پہلے والا بڑا تھا اور یہ نہیں جبکہ زیادہ رپورٹس پہلے والے سے بڑے ہونے کی ہیں اور اس میں ایک سیدھا جواز تو منتخب نمائندوں کی شرکت بھی ہے۔
 
فوجی جرنیلوں، بیوروکریٹس، عدلیہ،اور ان کے ایجنٹز سیاست دانوں کا گٹھ جوڑ جس کی قیادت فوج کے پاس ہے
چلیں تھوڑی دیر کو مان لیتے ہیں کہ یہی اسٹیبلشمنٹ ہے۔۔۔اب بتائیے اس اسٹیبلشمنٹ نے ان پارٹیوں کو پانچ سال کے دوران کس نیک کام سے روکا ہے؟
 
Top