شکریہ زیک۔ کوشش کروں گی کہ اپنی ذمہ داری کو صحیح طریقے سے نبھا سکوں۔وقت کا تقاضا ہے کہ ایک اور سپرموڈریٹر یعنی ناظمِ خاص کا تقرر کیا جائے اور اس کام کے لئے ماوراء سے بہتر کون ہو سکتا ہے۔
میں ماوراء کو سپرموڈریٹر کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اسے تمام ارکان محفل کا تعاون حاصل رہے گا۔
نہیں فاتح، میں نے تو اعزاز پر ہی خوش ہونا تھا۔ لیکن اعزاز کا رونا تو اس لیے رویا تھا کہ دو سالوں میں ایسا کوئی کام نہیں کہ ایوارڈ ملتا۔ اپنے نااہلی پر افسوس ہو رہا تھا۔ کم از کم گپ شپ کا ہی۔ جو اتنے صفحے لکھ لکھ کر بھرے تھے۔ (سچ مچ کا کوئی افسوس نہیں ہے۔ ایسے ہی کوئی سچ ہی نہ سمجھ لے۔)"اعزازات" کی کمی "اختیارات" نے پوری کر دی۔۔۔ اب تو خوش ہیں؟
فاتح، ہاہاہا۔ درست فرمایا آپ نے۔ آپ کی بات پڑھ کر خیال آ رہا ہے کہ باجو کا ڈنڈا ان سے ادھار لے لوں۔ (مذاق)
فاتح بھائی ،آپ کو ادھار ڈنڈے کی کیا ضرورت کہ ناظم خاص کے اختیارات کا ڈنڈا کم ہے کیا؟
فاتح بھائی ،
پھر سے ڈنڈا!!!!
چلئیے ڈنڈا مارکہ نظامت تو جیسے تیسے چل جائے گی لیکن ڈنڈی مارکہ چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی