اردو کے حوالے سے بہترین کاوش !! مبارکباد قبول فرمائیں۔ جزاک اللہ خیر برادر۔
کچھ فیڈ بیک میری طرف سے :
1۔ فائرفکس میں کھلنے کے لیے اس نے پورے 5 منٹ کا وقت لیا ہے۔ جبکہ انٹرنیٹ اکسپلورر میں دس سیکنڈ اور اوپیرا میں پانچ سیکنڈ۔
2۔ اردو کا فیڈر ہے لہذا دائیں سے بائیں کی الائینمنٹ ٹھیک ہے ، لیکن ۔۔۔۔ جس کا بلاگ انگریزی کا ہو یا کچھ پوسٹس انگریزی میں ہوں ، تب بھی دائیں سے بائیں کی الائینمنٹ اچھی نہیں لگتی۔ جیسا کہ بطور مثال زکریا کا بلاگ دیکھیں۔ اس کا کچھ حل نکالا جائے اگر ممکن ہو۔
3۔ اپنے حساب سے فیڈز کی شمولیت اور حذوف ۔۔۔۔ کیا یہ صرف براؤزنگ سیشن تک محدود ہے؟؟ کیا اس کو ہر یوزر کے لئے مستقل نہیں کیا جا سکتا ؟
4۔ کوئی مراسلہ اگر کافی طویل ہو تو غالباَ فیڈ میں مکمل مراسلہ نہیں بلکہ اقتباس آتا ہے ؟؟ مکمل مراسلہ بتانے میں کوئی مشکل ہے کیا ؟؟
بہت بہت شکریہ آپ کی محبت کا!
آپ کا فیڈ بیک بہت عمدہ ہے۔ یہ رہے میرے جواب:
1- آپ نے اس تجربے کو کتنی بار دہرایا؟ خاص کر میں فائرفاکس ہی استعمال کرتا ہوں اور میرے یہاں کیشے کلیئر کر کے کھولنے پر 4-8 سیکنڈ کا وقفہ لگتا ہے جو کہ اتنے رچ انٹڑفیس کے لئے قابل قبول ہے۔ کیوں کہ ایک بار لے آؤٹ رینڈر ہو جائے تو بعد کی براؤزنگ قدرے تیز ہوتی ہے۔ ویسے اس ایپلیکشن کے آپٹیمائزیشن پہ کام کرنا ہے جس سے رفتار مزید بہتر بنائی جا سکے گی۔
2- ہا ہا ہا ہا ابھی تک ہم مجبوراً اردو کو لیفٹ الائن پڑھتے آئے ہیں اس لحاظ سے تو یہ اچھا بدلہ ہے۔ خیر یہ تو مذاق کی ذیل میں تھا پر چند وجوہات کے باعث یہ چیز اتنی اہمیت نہیں رکھتی۔ ایک تو یہ کہ اس فیڈ ریڈر کا بنیادی مقصد اردو فیڈ جمع کرنا ہے۔ لہٰذا چند ایک پوسٹس ہی ہوتی ہیں جن میں انگریزی ہو۔ لینگویج ڈیٹیکٹ کرکے یہ تبدیلی کرنا قدرے وقت طلب ہے اور جہاں بائی لنگول پیراگراف ہونگے وہاں مزید مصیب ہوگی اور یہ چیک کرنا ہوگا کہ اردو میں انگلش ہے یا انگلش میں اردو۔ اس کے علاوہ میں ان لائن اسٹائل کو تبدیل نہیں کر سکتا مثلاً کچھ لوگ رنگ برنگے پوست لکھتے ہیں اور فانٹ سائز وغیرہ ان لائن شامل کر دیتے ہیں یا سینتر الائن کر دیتے ہیں۔ میں ان کی اسٹائل کو فلٹر نہیں کرتا۔
3- جی یہ بات پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ یہ صرف براؤزنگ سیشن تک محدود ہے۔ اور یوزر اسپیسفک بالکل کیا جا سکتا ہے پر اس کے لئے مجھے ایک عدد یوزر ماڈل تیار کرنا ہوگا اور صارفین کو لاگن ہونا پڑے گا۔ مجھے نہیں لگتا کہ زیادہ لوگ اس میں انٹرسٹیڈ ہونگے۔ خیر احباب کی سنتے ہیں دیکھتے ہیں لوگ کیا کہتے ہیں۔
4- یہ فیڈ کی سیٹنگ پر منحصر ہوتا ہے کہ جہاں سے فیڈ آتا ہے وہاں اسے مکمل پوست کے لئے کنفیگر کیا گیا ہے یا سمری کے لئے۔ اور مجھے لگتا ہے کہ ایک دو پیراگراف کا فیڈ ہی ٹھیک ہوتا ہے۔ کیوں کہ اس سے رفتار اچھی رہتی ہے اور جو پوسٹ قاری کے پسند کی ہوتی ہے اسے ڈائریکٹ پڑھنے اور اس پر تبصرہ کرنے کے لئے ایک عدد بٹن موجود ہے جو آپ کو اس پوسٹ کے مخرج تک لے جائے گا۔
آپ کی مزید آراء کا انتظار رہے گا۔