ماورائی فیڈر: میری پسندیدہ اردو سائٹوں کی فیڈ

ایک مسئلہ :
میرے پاس وائڈ اسکرین لیپ ٹاپ ہے۔ اس فیڈر پر جب " فیڈ" پینے جاتا ہوں ہوں تو نچلے کالم کو بائیں جانب کرتا ہوں تاکہ پڑھنے میں‌آسانی ہو۔ مگر ایک بار ونڈو بند کر کے دوبارہ کھولو تو وہی مسئلہ! :(
کیا ونڈو اور فیڈ کی پچھلی لوکیشن براؤزر کیچ میں شامل نہیں کی جا سکتی؟

جی ایسا کیا جا سکتا ہے پر فی الحال میں کوکی اسٹور کا استعمال نہیں کر رہا تھا۔ اگر کرون گا تو نہ صرف یہ بلکہ براؤزر ہسٹری بھی محفوظ کی جا سکے گی یعنی آپ اس ایپلیکیشن میں براؤزر کے بیک اور فارورڈ بٹن بھی استعمال کر سکیں گے۔ پر اس تبدیلی کا مجھے تجربہ نہیں اس لئے تھوڑا وقت طلب کام ہے۔ شاید بعد میں کبھی کر دوں۔ ویسے آپ کے علاوہ بھی ایک صارف کا اصرار ہے کہ بائیں جانب ریڈنگ پین کو ڈیفالٹ کر دیا جائے۔ خیر یہ کام زیادہ آسان ہے اور کچھ اور احباب کی اس بارے میں رائے کا منتظر ہوں۔ ویسے ابھی چھوٹے اسکرین کا رواج ختم نہیں ہوا اس لئے لیگیسی سپورٹ کے حوالے سے اسے ڈیفالٹ نہیں کر رہا تھا۔ خیر میں ایک کام کرتا ہوں کہ گوگل انالٹکس کی رائے لیتا ہوں اور یہ دیکھتا ہوں کہ اس سائٹ کے صارفین زیادہ تر کس پروفائل کے براؤزر استعمال کرتے ہیں۔
 
بائیں نچلے خانے میں جہاں بلاگ پوسٹ ظاہر ہوتی ہے۔ وہ اپنا سکرولنگ لوکیشن محفوظ کرلیتا ہے اور دوسری پوسٹ بھی وہیں ظاہر ہوتی ہے جہاں پچھلی پوسٹ تھی۔ یعنی پہلی پوسٹ اگر مکمل طور پر سکرول ہو کر نیچے جا چکی تھی تو اگلی پوسٹ شروع سے دکھانے کی بجائے آخر پر ہی دکھائی دے گی۔ یہ انٹرنیٹ ایکسپلورر میں ٹیسٹ کیا ہے

صابر بھائی توجہ دلانے کا شکریہ۔ ویسے یہ مسئلہ میری نگاہ میں ہے اور ایک اور اسی قسم کا مسئلہ ہے یعنی اگر فیڈ گرڈ والا ٹیب ایکٹیو نہ ہو اور آپ دائیں مینو سے کسی دوسرے فیڈ سورس پر کلک کریں تو فیڈ گرڈ والے ٹیب یعنی جہاں اس فیڈ سورس کے فیڈ ظاہر ہونے ہیں وہ ٹیب فعال ہو جانا چاہئے۔ پر ابھی ایسا نہیں ہوتا۔ میں ان شاء اللہ یہ دونوں تبدیلیاں جلدی ہی کر دوں گا۔
 
بہت زبردست ۔کمال کا کام کیا ہے۔

بہت بہت شکریہ! عنایت ہے آپ کی۔ پر اس ایپلیکیشن کا خراج یہ ہے کہ اسے استعمال کیا جائے تاکہ فیڈ بیک کے سہارے مزید بہتری لائی جا سکے۔

بہت بہت خوب جناب کیا بات ہے

محبت ہے آپ کی۔ کیا آپ نے اپنے بلاگ فیڈ کی درستگی جانچ لی؟
 
صابر بھائی، عارف بھائی، محب بھائی اور دیگر احباب کے فیڈ بیک کی بنیاد پر درج ذیل تبدیلیاں۔

- ڈیفالٹ ریڈنگ پین نیچے کے بجائے بائیں۔ میں نے پایا کہ پچھلے چار دنوں میں 92 فیصد صارفین کے اسکرین کی چوڑائی 1000 پکلسلز سے زائد تھی۔
- ریڈنگ پین میں نیا کنٹینٹ کھولنے پر بالکل اوپر کی جانب خود کار اسکرول۔
- نیا فیڈ سورس سیلیکٹ کرنے پر گرڈ پینل والے ٹیب کا خود کار ایکٹیو ہونا۔

امید ہے کہ یہ تبدیلیاں کار آمد ہونگی۔ مسائل آنے کی صورت میں اطلاع ضرور دیجئے گا۔
 
عارف بھائی میں ٹائٹل اگلے کمٹ میں مختصر کر دوں گا ان شاء اللہ۔

ابھی ابھی اس دھاگے کے پہلے مراسلے میں اپنے لینکس مشین پر فائرفاکس 3.5 میں جمیل نوری نستعلیق کے ساتھ اس کا اسکرین شاٹ لے کر لگایا ہے۔
 
کچھ تبدیلیاں:

- چند لمبے ٹائٹل چھوٹے کر دیئے گئے ہیں۔
- فیڈ کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے انھیں کیٹیگرائز کر دیا گیا ہے۔ اور صارف کے ذریعہ شامل کیئے گئے فیڈ کو الگ کر دیا گیا ہے۔ گو کہ ابھی یہ پرسسٹنٹ نہیں ہے۔
 

محمدصابر

محفلین
جی ضرور کیوں نہیں۔ لیکن آپ اگر ابن سعید سے ہی پوچھ لیتے تو وہ آپ کی بہتر مدد کر دیتے کیونکہ اُس تجربہ کار بندے نے کوئی نہ کوئی خفیہ طریقہ رکھا ہو گا فیڈ تک پہنچنے کا۔
 

فہیم

لائبریرین
یہ سعید صاحب کے صاحبزادے صاحب نے تو اردو شاعری رومن میں لکھ رکھی ہے۔
ان سے گزارش ہے کہ اس کو خالص اردو میں تحریر کریں:)
 

شاکرالقادری

لائبریرین
بہت شاندار! میں تو بس تعریف ہی کر سکتا ہوں اور ایک فرمائش
وہ یہ کہ:
جہان قلم ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اردو فونٹس کی دنیا ۔ ۔ ۔ ۔ کو بلاگ کی قطار سے نکال کر اوپر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ پورٹیل فیڈز کے زمرہ میں رکھ دیا جائے اور ساتھ میں وضاحتی تائیٹل ﴿اردو فونٹس کی دنیا﴾ بھی لکھ دیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی فونٹس تک رسائی ہو سکے
 
جی محترم میں آئندہ اپڈیٹ میں یہ تبدیلیاں کر دوں گا ان شاء اللہ۔ شاید وضاحتی نام لکھنا ممکن نہ ہو کیوں‌کہ اس طرح عنوان لمبا ہو جائے گا۔ اور کم ریزولیوشن والی مشینوں پر نسخ فانٹس کے ساتھ انتہائی عجیب دکھے گا۔
 
آج ماورائی فیڈر میں عرصہ بعد کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔ زیادہ تر بلاگرز کے فیڈ شامل کرنے کی عرضیوں پر عملدرامد کیا گیا ہے۔ کچھ کے فیڈ یو آر ایل درست کیئے گئے ہیں اور بعض کی ترتیب بدلی گئی ہے۔ امید ہے احباب ماورائی فیڈر کو غیر مکمل حالت میں بھی مفید پاتے ہونگے۔ ان شاء اللہ فرصت ملنے پر اس میں مزید خصوصیات کا اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔
 
Top