انیسویں سالگرہ ماہیے اور ٹپوں کا مقابلہ

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کھسماں نوں کھان والی جرح البتہ دلچسپ تھی۔ نہ جانے ادھوری کیوں چھوڑ دی آپ لوگوں نے۔ :)
نہ چھیڑو ملنگاں نوں احمد بھیا۔۔۔۔
صبح سویرے جاسمن آپا کے ہماری پسوڑیوں پر اعتراض نے ایک نئی پسوڑی ڈال دی ہے ہمیں ہنسا ہنسا کر۔
ہاں جی ہے تو ہائیکو ٹائپ لیکن وزن کا خیال ا اس لیے نہیں رکھا جاتا کہ رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ بس تک بندی کرنی ہوتی ہے۔ ہاں اگر کوئی اصلاح کر دے تو الگ بات ہے۔ جیسے

تندوری تائی ہوئی اے
تندوری تائی ہوئی اے
کھسماں نوں کھان روٹیاں، کال سجناں دی آئی ہوئی اے :atwitsend:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

محمداحمد

کیا پنجابی میں ہی کہنا ضروری ہے؟؟

ویسے اردو میں لکھنے لگے تو شاید کوئی جگت جیسی شے بن جائے۔ :)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کیا پنجابی میں ہی کہنا ضروری ہے؟؟

ویسے اردو میں لکھنے لگے تو شاید کوئی جگت جیسی شے بن جائے۔ :)
بالکل اردو میں بھی کہا جا سکتا ہے لیکن شاید جاسمن آپا نے اپنے پنجابی ہونے کی مناسبت سے پنجابی ٹپوں کا سوچا یہوگا۔ آپ لکھئیے اردو میں۔ آپا چاہیں گی تو اسے اردو میں ترجمہ کر لیں گی۔ ویسے آپس کی بات ہے بھیا کہ ہم پنجابی چاہے اردو ہی لکھ پڑھ رہے ہوں لیکن اسے پنجابی ہی میں ڈھال کر خود جو سمجھا رہے ہوتے ہیں۔ کوئی ریساں نئیں پنجابیاں دیاں

باغوں میں پڑے جھولے
باغوں میں پڑے جھولے
تم ہمیں بھول گئے ہم تم کو نہیں بھولے

اب اس میں سے چند الفاظ جیسے کہ
باغ ، جھولا، تم، بھولا جیسے الفاظ لے کر اسے پنجابی کا تڑکا لگا کر کچھ اور الفاظ شامل کیجئیے اور ٹپا، ماہیا، جگنی یا فیر ڈھولا بنا ڈالیے ۔
 
علی وقار

محفلین
ہاں بالکل۔۔۔
دو چار صفحات میں تو ہو ہی جاتا ہے بندہ ٹپہ نویس۔
ورنہ علی وقار بھیا سےٹیوشن بھی لی جا سکتی ہے۔
ہم بھی تو ان ہی کو فالو کر رہے ہیں ۔
ہمیں جو نیٹ سے مل رہا ہے، یہاں پوسٹ کیے جا رہے ہیں۔ جیسے پڑھنے والے، ویسے پڑھانے والے۔ :)
 
علی وقار

محفلین
ارے !!!!!!!!!! یعنی باٹا کی فیکٹری نقلی ہے ۔
گُلِ یاسمیں محفلی پولیس غائب ہے بلاؤ ۔ رپٹ لکھوائیں ۔

ہم اپنے دفاع میں لڑی ہذا کا مراسلہ 11 پیش کرتے ہیں۔

خود نہیں ٰبنانے ٰ ہوتے، اس لیے ہم تو نیٹ سے اٹھائیں گے۔ :)

کوئی موسم برفاں دے!
مار مُکا دیندے
لگے تیر بے ترساں دے
 
جاسمن

لائبریرین
ٹپہ گیت کی ایک صنف ہے۔ اس کے دو مصرعے ہوتے ہیں۔ اسے ہم دو بولیاں بھی کہہ سکتے ہیں
پہلا مصرع چھوٹا اور بے معنی ہوتا ہے۔ یا تُک بندی کہ جس کا دوسرے بڑے مصرعے سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ یہ اصل میں دوسرے مصرعے میں سُر لانے کے لیے، ردھم لانے کے لیے گایا جاتا ہے۔ دوسرا مصرع نسبتاً زیادہ طویل ہوتا ہے اور اسی میں اصل موضوع ہوتا ہے۔
میں نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں مختلف لہجوں میں ٹپے سنے ہیں اور مجھے سبھی لہجے بہت اچھے لگتے ہیں۔
محمداحمد
 
آخری تدوین:

علی وقار

محفلین
کم و بیش سات آٹھ صفحے پڑھ لیے۔ لیکن کچھ بات نہیں بنی۔ :)

ویسے ٹپے اور ماہیے میں کیا فرق ہوتا ہے؟
کچھ پتہ نہیں احمد بھائی، سنا ہے ماہیا ٹپے کی ریفائن صورت ہے۔ ویسے ماہیے کی تقطیع کر کے بتایا جاتا ہے کہ اس کا وزن یہ ہے؛

فعلات - فعاعلین
فعلات - فعاعلین
فعلات - فعاعلین

مگر بات وہی گُل والی ہے کہ اس کا عموماً خیال نہیں رکھا جاتا کیونکہ ماہیا عام طور پر سیدھے سادے اور بسا اوقات اَن پڑھ لوگوں نے بنایا ہوتا ہے یعنی سیدھے سادے جذبات کا اظہار ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ٹپہ گیت کی ایک صنف ہے۔ اس کے دو مصرعے ہوتے ہیں۔ اسے ہم دو بولیاں بھی کہہ سکتے ہیں
پہلا مصرع چھوٹا اور بے معنی ہوتا ہے۔ یا تُک بندی کہ جس کا دوسرے بڑے مصرعے سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ یہ اصل میں دوسرے مصرعے میں سُر لانے کے لیے، ردھم لانے کے لیے گایا جاتا ہے۔ دوسرا مصرع نسبتاً زیادہ طویل ہوتا ہے اور اسی میں اصل موضوع ہوتا ہے۔
میں نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں مختلف لہجوں میں ٹپے سنے ہیں اور مجھے سبھی لہجے بہت اچھے لگتے ہیں۔​
پانی نہراں دا پی لین دے
پانی نہراں داا پی لین دے
تسی کاہنوں جھڑکدے او، سانوں سکھ نال جی لین دے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ماہیا عام طور پر سیدھے سادے اور بسا اوقات اَن پڑھ لوگوں نے بنایا ہوتا ہے یعنی سیدھے سادے جذبات کا اظہار ہے۔
زور کس پہ ہوا ان پڑھ لوگوں پہ۔۔۔
ہاں تو عرض کیا ہے

دودھ کڑھدا اے تے کڑھن دیو
دودھ کڑھدا اے تے کڑھن دیو
اجے میرا ویاہ نہ کرو، منڈاا پڑھدا اے، پڑھن دیو
 
جاسمن

لائبریرین
جبکہ ماہیا تین مصرعوں کی نظم ہے۔ پہلا اور تیسرا مصرع ہم وزن ہوتے ہیں ۔
دنیا کو دکھا دیں گے
یاروں کے پسینے پر
ہم خون بہا دیں گے
 
Top