متبادل الفاظ کا استعمال ۔۔۔

آپ نے ایک ریفرنس دیا ہے :)
جو کہ پاکستانی اداروں سے متعلق ہے ۔
آپ ان کے علاوہ انگریزی؍اُردو کا کوئی نیا لفظ؍اصطلاح اور ممکن ہو تو اس کا متبادل بھی شعبہ نفاذ اُردو کے مقتدرہ قومی زبان کی ویب سائٹ www.nla.gov.pkپر دیے گئے ’’ اصطلاح نامہ‘‘ ( فہرست کے آخر پر بھی شائع شُدہ) کو پُر کر کے ہمیں [ای میل محذوف] پر ای میل کر سکتے ہیں۔
اب کچھ سوال (اگر آپ ناراض نہ ہوں تو)
کیا آپ کی وکی پیڈیا پر انتھک محنت کا سبب یہی ادارے ہیں ؟
کیا آپ کبھی پاکستان آئے ہیں ؟
 
فاتح

لائبریرین
ذرا دلائل تو عرض کریں جناب۔ بات تو مانیں گے۔ ;)
یعنی آپ کی نظر میں تمام مستند ترین علمائے لسانیات اردو بے پر کی ہانک گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ آپ اور اردو وکی پیڈیا کے اصطلاح گھڑان کو ان کی علمی آرا غیر مدلل لگتی ہیں۔ خیر ہم اس سے زیادہ آپ کو سمجھانے کی قدرت نہیں رکھتے لہٰذا آپ جانیں اور آپ کے ماجھے گامے۔۔۔ خدا حافظ بلکہ خدا ہی حافظ
 
آپ نے ایک ریفرنس دیا ہے :)
جو کہ پاکستانی اداروں سے متعلق ہے ۔

اب کچھ سوال (اگر آپ ناراض نہ ہوں تو)
کیا آپ کی وکی پیڈیا پر انتھک محنت کا سبب یہی ادارے ہیں ؟
کیا آپ کبھی پاکستان آئے ہیں ؟
نہیں بھائی۔ ہماری محنت کی وجہ یہ ادارے نہیں ہے۔ یہاں پر بھی اسی طرح کا ایک ادارہ موجود ہے جو حکومت کی ہی سرپرستی میں چل رہا ہے۔ انہوں نے بھی اس طرح کی لغت کئی جلدوں میں شائع کی ہے۔
 
یعنی آپ کی نظر میں تمام مستند ترین علمائے لسانیات اردو بے پر کی ہانک گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ آپ اور اردو وکی پیڈیا کے اصطلاح گھڑان کو ان کی علمی آرا غیر مدلل لگتی ہیں۔ خیر ہم اس سے زیادہ آپ کو سمجھانے کی قدرت نہیں رکھتے لہٰذا آپ جانیں اور آپ کے ماجھے گامے۔۔۔ خدا حافظ بلکہ خدا ہی حافظ
خوب۔ مستند ماہرین۔ تو ذرا یہ آج کل کے علمائے لسانیات (قومی مقتدرہ، ترقی اردو، اور ذاتی طور پر جمیل جالبی وغیرہم) اردو میں جو اصطلاحات ''گھڑ'' رہے ہیں ان کے سامنے بھی شاید ین مستند ماہرین کے فرامین نہیں ہونگے۔ کیا خیال ہے؟ جبھی تو بیچارے محنت بھی کررہے ہیں اور قوم کی گالیاں بھی وصول کررہے۔ اس لیے کہ مستند تو آپ حضرات کے یہاں عوامی زبان ہے نا کہ علمی۔ عوام میں جو رائج تو بس رائج۔ چاہے ہو وہ اردو کے حلیہ کو بگاڑ کر اردو کی نئی بولی بن جائے۔ منطق بھی خوب ہے جناب کی۔
جناب نے وحیدالدین صاحب کی بات پر غور کرنے کی زحمت تو گوارا کی نہیں اور لگے ہمیں سنانے۔
 
ویسے جس کو قرب انگریزی کے بجائے عربی سے ہو وہ تو عربی اصطلاحات کی درآمدگی کو بہتر سمجھے گا انگریزی سے۔ یا کم ازکم انہیں اردو میں ڈھالنے کی کوشش ضرور کرےگا۔ ہاں جن کا واسطہ دن رات انگریزی زبان اور انگریزی زدہ حلقۂ احباب سے ہی پڑتا ہوتو پھر انہیں رواداری برتنا ہی ہے۔ پھر جبکہ سہل انگاری نے بھی ڈیرے جمالیے ہوں تو کیا کہنا۔ آسان سی اصطلاح بھی مشکل تر نظر آئیگی۔ کیونکہ زبان تو آشنا ہے انگریزی لفظ سے۔ اور تاریخ کادھارا بھلا ہم کیوں بدلیں۔ اس کے لیے تو تلمود ومثنی والے ہیں نا دنیا میں۔ ہم تو چلیں گے ادھر کوہوا ہوگی جدھر کی۔ کیا خیال ہے فاتح بھائی؟؟
 
کہاں ہے بھائیو؟؟ لگتا ہے اردو محفل کی عدالت میں خالص اردو (اردوئے معلّی نہیں :p) نے مقدمہ جیت ہی لیا۔ یا ہے اور کوئی وکیل یا شہ زور۔ ;)
ہل من مبارز؟ :hurryup: :waiting:
 
عثمان

محفلین
کہاں ہے بھائیو؟؟ لگتا ہے اردو محفل کی عدالت میں خالص اردو (اردوئے معلّی نہیں :p) نے مقدمہ جیت ہی لیا۔ یا ہے اور کوئی وکیل یا شہ زور۔ ;)
ہل من مبارز؟ :hurryup: :waiting:
آپ سمجھے نہیں۔
اس دھاگے میں آپ کی ہٹ دھرمی کا حال وہی ہوا ہے جو اردو ویکیپیڈیا کی شدھی تحریک کا ہوا ہے۔
یعنی کوئی آپ کو سنجیدہ لینے کو تیار نہیں۔ ایک دنیا آپ پر ہنس رہی ہے۔ سب کو معلوم ہے ماسوائے شدھی گروہ کو۔
آپ اپنی تنہا چیخ و پکار کو "فتح" سے تعبیر کرتے رہیے۔ لوگ پھر ہنس کر چلے جائیں گے۔
 
محمد امین

لائبریرین
کہاں ہے بھائیو؟؟ لگتا ہے اردو محفل کی عدالت میں خالص اردو (اردوئے معلّی نہیں :p) نے مقدمہ جیت ہی لیا۔ یا ہے اور کوئی وکیل یا شہ زور۔ ;)
ہل من مبارز؟ :hurryup: :waiting:

سرکار آپ ندوی ہیں اور ندویوں سے مبارزے کی کس میں جراءت :)؟؟
 
آپ سمجھے نہیں۔
اس دھاگے میں آپ کی ہٹ دھرمی کا حال وہی ہوا ہے جو اردو ویکیپیڈیا کی شدھی تحریک کا ہوا ہے۔
یعنی کوئی آپ کو سنجیدہ لینے کو تیار نہیں۔ ایک دنیا آپ پر ہنس رہی ہے۔ سب کو معلوم ہے ماسوائے شدھی گروہ کو۔
آپ اپنی تنہا چیخ و پکار کو "فتح" سے تعبیر کرتے رہیے۔ لوگ پھر ہنس کر چلے جائیں گے۔
یہ بھی خوب کہی عثمان بھائی نے۔ :) ویسے اس دھاگہ میں دو موقف سامنے آئے ہیں۔
 
آپ سمجھے نہیں۔
اس دھاگے میں آپ کی ہٹ دھرمی کا حال وہی ہوا ہے جو اردو ویکیپیڈیا کی شدھی تحریک کا ہوا ہے۔
یعنی کوئی آپ کو سنجیدہ لینے کو تیار نہیں۔ ایک دنیا آپ پر ہنس رہی ہے۔ سب کو معلوم ہے ماسوائے شدھی گروہ کو۔
آپ اپنی تنہا چیخ و پکار کو "فتح" سے تعبیر کرتے رہیے۔ لوگ پھر ہنس کر چلے جائیں گے۔
خیر ہنسنے والوں پر ہم بھی ہنس لیتے ہیں۔ اور سنجیدگی سے کہنے والوں پر ہم بھی سنجیدگی اختیار کرلیتے ہیں۔
 
ویسے مخالف گروپ کی ڈھٹائی کا عالم یہ ہے کہ اپنے آباء (یہودیوں کے Avot نہ سمجھے کوئی ;) ) کے ہی مخالف چل رہے ہیں۔
یعنی زمانہ کے رو میں بہ رہے۔
 
ویسے مخالف گروپ کی ڈھٹائی کا عالم یہ ہے کہ اپنے آباء (یہودیوں کے Avot نہ سمجھے کوئی ;) ) کے ہی مخالف چل رہے ہیں۔
یعنی زمانہ کے رو میں بہ رہے۔
 
اور لگے ہمیں ڈھیٹ کہنے۔ کیا منطق ہے حضور۔ سردھنیے۔
ڈھٹائی پر تو وہ اترے ہیں جو اردو کو اپنی اصل سے کاٹ کرانگریزی غلامی کی زنجیروں میں جکڑ دینا چاہتی ہے۔
ایک دنیا تو ہنسا ہی کرتی ہے انقلابیوں پر۔ لیکن جب مورخ تاریخ کبیر رقم کرتا ہے تو یہی انقلابیوں کے کارناموں کے اثرات جابجا نظر آتے ہیں۔ اور جب تاریخ صغیر ترتیب دیتا ہے تو یہی انقلابی اس کے بطل عظیم گردانے جاتے ہیں۔ اور ہنسنے والے۔۔۔؟؟؟
 
عثمان

محفلین
ویسے مخالف گروپ کی ڈھٹائی کا عالم یہ ہے کہ اپنے آباء (یہودیوں کے Avot نہ سمجھے کوئی ;) ) کے ہی مخالف چل رہے ہیں۔
یعنی زمانہ کے رو میں بہ رہے۔
اپنے آباء کے مخالف یا پرے ہٹ کر چلنے سے تاریخ کیا خوب بدلتی ہے۔ انبیاء سے عامیوں تک ، تاریخ پڑھیے۔ کچھ جامد نہیں ، سب ارتقاء میں ہے۔
 
بھئی ہم فطری عمل کے دھارے پر ہیں۔
آپ کو آپ کی تحریک مبارک ہو۔ :)
بھائی فطرت کی منشا اور مرضی میں فرق ہے۔ اسے سمجھیں۔ نہیں تو کل کا مورخ ہم کو ہی اردو کے دشمنوں میں شمارکریگا۔ اور دلیل میں ابن خلدون کے اقتباسات نقل کردیگا۔
 
Top