متبادل الفاظ کا استعمال ۔۔۔

عثمان

محفلین
آپ کی علمیت پر میں سوالیہ نشان شاید ایک ہی مرتبہ لگایا ہے۔ اس کو بھی واپس لیتا ہوں معذرت کے ساتھ۔ نادانستگی میں ایسا کچھ بھی کہا ہو تو براہ کرم معاف فرمادیں۔
معافی تلافی کو چھوڑیے۔ :)
یہ ایسی کوئی بات نہیں۔
 
قرآنی عربی بھی عربوں کے ہاں عام رائج نہیں۔ یہ بات میرے عرب کولیگز نے ہی میرے گوش گزار کی ہے۔
جبکہ ہم نے خودعربی کے چمن میں کئی سال بتائے ہیں۔ اس تجربہ کی بنا پر کہہ سکتا ہوں یہ بات صرف عام زبان کی حد تک درست ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اوہ، مطلب بدنام کرنا ہی ہے۔ کیا آپ اردو ویکیپیڈیا کو قریب سے دیکھے؟؟ یہ جتنے ویکیپیڈیا کے متعلق تبصرے ہورہے یا تو سنے سنائے یا سرسری نظر ڈالنے کے بعد ہورہے ہیں۔ بہت کم ہے جنہوں نے قریب سے دیکھا ہے۔

جی میں نے دیکھا ہے قریب سے، اگر آپ دیکھنا چاہیں تو علم عروض اور جاوید نامہ پر میرے مقالے دیکھیں وہاں اور ان کا تاریخچہ دیکھیں، وہاں کے منتظمین کے مذہبی تعصب اور بے لچک بلکہ مضحکہ خیز لسانیات وغیرہ وغیرہ نے مجھے وہاں سے کنارا کشی پر مجبور کر دیا۔
 
ایک فلسطینی کولیگ جو چند برس قبل دمشق کے دورے پر گئے ، واپس آ کر بتایا کہ بل بورڈز اور بینرز پر لگی عربی میں انگریزی کی اسقدر ملاوٹ ہے کہ ان کے لئے پڑھنا دشوار تھا۔ یہی حال ٹی وی چینلز کا لبنان وغیرہ میں تھا۔
عربی کی دم پکڑنے سے پہلے دیکھ لیں کہ وہ خود کدھر کو سفر کر رہے ہیں۔
اجی ہاں نا! جیسے موبایل وغیرہ وغیرہ۔ لیکن عرب ادباء کے یہاں یہ معیوب ہے۔ وہ نہ اسکو استعمال کرتے ہیں نا اسکی اجازت دیتے ہیں۔
 
جی میں نے دیکھا ہے قریب سے، اگر آپ دیکھنا چاہیں تو علم عروض اور جاوید نامہ پر میرے مقالے دیکھیں وہاں اور ان کا تاریخچہ دیکھیں، وہاں کے منتظمین کے مذہبی تعصب اور بے لچک بلکہ مضحکہ خیز لسانیات وغیرہ وغیرہ نے مجھے وہاں سے کنارا کشی پر مجبور کر دیا۔

ہاں آپ کانام وہاں نظرسے گذرا ہے۔ منتظمین کی بات ہے تو اس پر کیا کہہ سکتا ہوں۔ مجھے خود بعض امور میں اختلاف ہے لیکن اس کامطلب میں یہ نہیں سمجھتا کہ اردو کے اس چمن کی آبیاری نہ کی جائے۔
 
جی میں نے دیکھا ہے قریب سے، اگر آپ دیکھنا چاہیں تو علم عروض اور جاوید نامہ پر میرے مقالے دیکھیں وہاں اور ان کا تاریخچہ دیکھیں، وہاں کے منتظمین کے مذہبی تعصب اور بے لچک بلکہ مضحکہ خیز لسانیات وغیرہ وغیرہ نے مجھے وہاں سے کنارا کشی پر مجبور کر دیا۔
جب کہ کچھ سرپھرے اب تک وہاں موجود ہیں۔ ہے نا پاگل۔ ;)
 
عثمان

محفلین
شاید عثمان بھائی بدلتے موسم سے لطف اندوز ہورہے۔ :)
اجی نہیں۔ میری تو طبعیت بگڑتی ہے وہاں جاتے۔
آپ نے لنک نہیں دیا۔ ہم نے معاملہ ہی پس پشت ڈال دیا۔
ویسے اردو وکی پیڈیا پر کبھی فونٹ کا معاملہ زیر غور آیا ہے ؟
 
اجی نہیں۔ میری تو طبعیت بگڑتی ہے وہاں جاتے۔
آپ نے لنک نہیں دیا۔ ہم نے معاملہ ہی پس پشت ڈال دیا۔
ویسے اردو وکی پیڈیا پر کبھی فونٹ کا معاملہ زیر غور آیا ہے ؟
جی جی آیا نا۔ کیوں آپ کو بھی نستعلیق میں نظر نہیں آتا؟؟
وہاں تو ہر رکن اپنی مرضی کا استعمال کرسکتا۔
 
Top