مجھے ماہر لسانیات ہونے کا دعوی نہیں اور نہ اس کا اظہار کیا۔حضور آپ کو تو لسانیات کے ماہر ہونے کا دعویٰ ہے اور آپ جیسے عالمِ لسانیات کو ہم جیسے جہلا لسانیات پر لیکچر دینے کے بھلا کب اہل ہیں لہٰذا مستند لغات و اساتذہ کے حوالے دے کر ہی خود پر لگا نا شائستگی کا الزام دھونے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ پہلے تو درج بالا جملے میں ذیل میں دی گئی چاروں اصطلاحات یا الفاظ کے معانی دیکھ لیجیے:
اور اب ہم اپنے اس جملے (جس پر آپ نے غیر شائستہ ہونے کا بہتان باندھا ہے) کا مندرجہ بالا حوالوں کی روشنی میں سلیس ترجمہ آپ کی خدمت اقدس میں پیش کر دیتے ہیں:
- ہودہ ۔ (فارسی) (صفت): حق، درست، ٹھیک، بجا، راست۔ بیہودہ اسی سے بنایا گیا ہے۔ (یعنی بے ہودہ کا مطلب ہے جو ہُودہ نہ ہو)
- گھڑنا ۔ (سنسکرت) (فعل متعدی): بنانا، وضع کرنا، ساخت کرنا۔۔۔ مثال: "ہر ایک نے سنسکرت کے بولوں سے پراکرت کے بول گھڑنے کے قاعدے لکھے ہیں۔" (اردو کی کہانی)
- نام نہاد ۔ (فارسی) (صفت ذاتی): نام کا، دیکھنے کا، ظاہری نیز جعلی، جس کی بنیاد محض نام پر ہو۔
- جگالی کرنا (ہندی) (روز مرہ) ذہن میں محفوظ چیز کو دوبارہ یاد داشت میں لانا۔۔۔ مثال: "عربی میں تو کچھ پڑھنا نہیں بلکہ جگالی کرنا تھا یعنی.... اسی کو دوہرانا اسی میں غور کرتے رہنا۔" [لکچروں کا مجموعہ]
جملۂ معترضہ: بیہودہ طور پر گھڑی گئی نام نہاد اصطلاحات کی جگالی
سلیس ترجمہ: بے جا طور پر وضع کی گئی ظاہری اصطلاحات کو دہرانا یا انھی پر غور کرتے جانا
اب اگر آپ یہ چاہیں کہ آپ ہمارے منہ میں الفاظ ٹھونسیں اور ہم اپنے ما فی الضمیر کی ادائیگی کے لیے محض انھی اصطلاحات و الفاظ کو استعمال کریں تو ہمارا آپ سے اختلاف ہی یہی ہے کہ آپ اردو وکی پیڈیا پر جو اصطلاحات ایجاد فرما رہے ہیں وہ ہم سمیت 99 اعشاریہ 9999999999 فیصد اردو بولنے لکھنے والوں کے لیے ناقابل استعمال ہیںۘ۔
ایک اور چیز عرض کرتے جائیں کہ آپ کی جانب سے ہم پر باندھا گیا غیر شائستگی کا بہتان ہمارے لیے انتہائی ہتک عزت کا باعث تھا لیکن ہم فی الحال اسے رپورٹ کر کے اس پر احتجاج نہیں کر رہے کیونکہ آپ ہمیں بے حد عزیز ہیں کہ اپنی دانست میں تو آپ اردو کی خدمت ہی کر رہے ہیں نا۔
اور اس معلومات کے لیے بہت بہت شکریہ۔ انتہائی معذرت کے ساتھ میں اپنے الزام کو واپس لیتا ہوں۔ امید ہے آپ مجھے معاف فرمائیں گے۔