متشابہہ الفاظ

نیرنگ خیال

لائبریرین
روح(امر ربی)
رو (رونا)
رو (گنے کے رس کو کہتے ہیں)
یہ دوسری اور تیسری رمز تو پنجابی سے شامل ہوئی لگتی ہے۔ میرا خیال ہے کہ وہ اہل زبان جو پنجاب سے تعلق نہیں رکھتے۔ شاذ ہی ان اصطلاحات کا استعمال کرتے ہوں گے۔ مگر یہ محض میری رائے بھی ہو سکتی ہے۔ :)

اور ان کے ساتھ ساتھ
رُو (فارسی) یعنی چہرہ یا منہ
اور
رَو (فارسی) دھار یا بہاؤ
بھی شامل کر لیجیے۔ :)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
روح(امر ربی)
رو (رونا)
رو (گنے کے رس کو کہتے ہیں)
رو ۔چہرے کو بھی کہا جاتا ہے۔جیسے خوش رو۔ پری رو۔ وغیرہ۔
اس کے علاوہ اردو میں جہت یا مطابقت کے معانی میں بھی مستعمل ہے مثلاً ۔ اس دلیل کی رو سے کہا جاسکتاہے کہ۔۔۔۔
 

ساقی۔

محفلین
گناہ(شریعت کی نظر میں غلط کام)
گنا ( سوٹی۔ بقول میری بھتیجی۔۔۔چاسو (چاچو) سوٹی نانی(کھانی) اے)
گُھنا(چالاک)
 

ساقی۔

محفلین
فوجی ( فوج کا سپاہی)
فوجی (ہماری سابقہ ہمسائی)(اصل نام فوزیہ پر پیار سے فوجی کہتے ہیں ۔۔۔ اس کے گھر والے:angel:)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
گناہ(شریعت کی نظر میں غلط کام)
گنا ( سوٹی۔ بقول میری بھتیجی۔۔۔ چاسو (چاچو) سوٹی نانی(کھانی) اے)
گُھنا(چالاک)
اور ہاں گھنا بھی مجھے پنجابی ہی کی رمز لگتی ہے۔
اور اس میں گھنا بمعنی گہرا یا گنجان بھی شامل کر لیجیے۔ :)
 
مَہْر وہ مقررہ رقم جو مسلمان مرد اپنے نکاح کے عوض اپنی منکوحہ کو ادا کرتا ہے یا ادا کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔
مَہْر بیوی، عورت۔
مَہْر
سال شمسی کا ساتواں مہینہ جس میں آفتاب برج میزان میں رہتا ہے، سورج، خورشید، شمس، آفتاب۔
مَہَر مہتر، سردار، گوجر، آرائیں اپنے نام سے پہلے لکھتے ہیں، ہاریوں کا ایک طبقہ۔
مِہْر ، مُہر

  • کسی چیز (بالعلموم ربر) پر الٹی کھدی ہوئی تحریر یا نقش جسے سیاہی میں تر کر کے کاغذ وغیرہ پر اتارا جا سکے، اسٹیمپ، ٹھپا، چھاپ کا نشان نیز خاتم، سیل جو خطوط وغیرہ کو سربند کرنے کے لیے لگائی جاتی ہے۔
  • پابندی، بندش، ممانعت؛ (مجازاً) خاموشی۔
 
Top