متشابہہ الفاظ

پتا ۔ت غیرمشدد۔ (سراغ ، خبر)
پتا ۔ت مشدد۔ (برگِ شجر)

ان دونوں میں سے کسی ایک کو بھی ”پتہ“ لکھنا درست نہیں، مگر پہلے معنی میں اب عام طور پر ”پتہ“ ہی لکھا جاتا ہے، کیا پتا اب یہ بھی درست مان لیا گیا ہو۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
پہلی (دوسری ، تیسری ، چوتھی سے پہلی)
پہیلی (چیستان)
پھیلی (پھیلنا سے ماضی مؤنث)
پھلی (مٹر یا مونگ کی)
پھلی (پھلنا سے ماضی مؤنث)
پھلی (پھلا کی تانیث ، لوہے کی نوک والی)
پھولی (پھولنا سے ماضی مؤنث)
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
پہلی (دوسری ، تیسری ، چوتھی سے پہلی)
پہیلی (چیستان)
پھیلی (پھیلنا سے ماضی مؤنث)
پھلی ۔ل مشدد۔ (مٹر یا مونگ کی)
پھلی ۔ل غیر مشدد۔ (پھلنا سے ماضی مؤنث)

پھلی ۔ل غیر مشدد۔ (پھلا کی تانیث ، لوہے کی نوک والی)
پھولی (پھولنا سے ماضی مؤنث)
محمد اسامہ سَرسَری بھائی۔
میرے خیال میں تو یہ دونوں پھلیاں غیر مشدد ہی ہوتی ہیں۔ تشدید تو بیچنے والے لحن کا عنصر شامل کرنے کی غرض سے لگا دیتے ہیں جو عموما اہل زبان نہیں ہوتے یا زبان و تلفظ کا فہم نہیں رکھتے۔
یہ ذاتی رائے ہے۔
 
ماہ (مہینہ)
مہ (چاند)
میرے خیال سے چاند والا مہ بھی اصل میں ماہ ہی ہے، اسے مختصر کرکے مہ بھی کہہ دیا جاتا ہے جیسے ماہتاب۔۔ اور قمری سال کے حساب سے ایک چاند کے دیکھنے سے دوسرے چاند کے دیکھنے تک کا عرصہ ماہ(مہینا) کہلاتا ہے۔
 
آخری تدوین:

ساقی۔

محفلین
چاہ(کنواں)
چاہ(چاہت)
چا(چائے)
چااا(پنجابی عورتیں چھوٹے بچوں کو متوجہ کرنے کے لیے کہتی ہیں ):)
چا(خوشی،)پنجابی کا لفظ
 
Top