محمد فیصل علی
محفلین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
دوستو ، دو الفاظ کے متضاد تلاش کرنے میں مدد درکار ہے
١ تحفہ
٢ یتیم
جواب کا منتظر
دوستو ، دو الفاظ کے متضاد تلاش کرنے میں مدد درکار ہے
١ تحفہ
٢ یتیم
جواب کا منتظر
یہی معاملہ برگر اور پیزا کے ساتھ بھی ہوگا!!!لازم نہیں کہ ہر لفظ کا باقاعدہ متضاد موجود ہو۔ اگر یتیم کا متضاد باپ والا کہا جائے تو شاید مناسب نہیں لگے، اور تحفے کا متضاد تو میرے خیال میں نہیں ہوسکتا۔۔ کل کلاں کو اگر ہم پکوڑے، دودھ اور چائے وغیرہ کا متضاد تلاش کرنے چل پڑے تو حالات کٹھن ہو جائیں گے۔۔۔
میری ناقص رائے کہ مطابق یتیم کا متضاد سرپرست ہونا چاہیے۔باقی اہل علم آپ کو زیادہ بہتر طور پر بتا سکتے ہیں۔
غیر یتیم اور بے تحفہ
بھائی جان یتیم کا متضاد اگر سرپرست ہو سکتا ہے تو سیدھا سادا لفظ باپ کیوں نہیں ہوسکتا۔۔۔۔۔۔۔۔شاید آپ نے مزاح میں بات کہی ہے۔۔۔
کوئی تعلق نہیں۔تحفہ کا متضاد عداوت ہونا چاہیے۔
کیا ہوا چچا؟؟
بھائی تحفہ دوستوں کو دیا جاتا ہے دوشمنوں کو تو کوئی تحفہ نہیں دیتا۔تو ہماری طرف سے تحفے کی متضاد عداوت پکی سمجھیں۔کوئی تعلق نہیں۔
عداوت دشمنی کو کہتے ہیں۔
تحفہ ہرگز دوستی کو نہیں کہتے۔
گویا الفت کا مترادف ' تحفہ ' ہونا چاہیے۔تحفہ کا متضاد عداوت ہونا چاہیے۔
اُلفت کا ہو نہ ہو، 'فلرٹ' کا ضرور ہے۔گویا الفت کا مترادف ' تحفہ ' ہونا چاہیے۔
مطلب سارے مخلص ہمارے نصیب میں ہیں، خدایا! کبھی تو کوئی فلرٹ بھی کرے۔اُلفت کا ہو نہ ہو، 'فلرٹ' کا ضرور ہے۔
واہ سر جی کیا خوب حل عطا فرمایا ہے۔سبحان اللہ جی سبحان اللہمجھے کس کشمکش میں ڈال دیا صاحب۔ سب سے بہتر حل وہی جو عربی ایسے موقعوں پر اپناتے ہیں، ساتھ میں "لا" لگا دو، "لا تحفہ"، "لا یتیم"، اللہ اللہ۔
اس کے لیے بہت تگ و دو کرنی پڑے گی صاحب، مردوں کے ساتھ کم ہی فلرٹ ہوتے ہیں۔مطلب سارے مخلص ہمارے نصیب میں ہیں، خدایا! کبھی تو کوئی فلرٹ بھی کرے۔