حسان خان
لائبریرین
نظامی گنجوی کی مندرجۂ بالا فارسی بیت کا منظوم تُرکی ترجمہ:به مِهرِ علی گرچه مُحکمپَیام
ز عشقِ عُمر نیز خالی نَیام
(نظامی گنجوی)
اگرچہ میں علی کی محبّت میں ثابت قدم ہوں، [لیکن] میں عُمر کے عشق سے بھی خالی نہیں ہوں۔
علینین عئشقینده ثابیتقدمم،
عؤمر سئوگیسیندن اوزاق دئییلم.
(مترجم: عبدالله شائق)
میں علی کے عشق میں ثابت قدم ہوں، [لیکن] میں عُمر کی محبّت سے دُور نہیں ہوں۔
Əlinin eşqində sabitqədəməm,
Ömər sevgisindən uzaq deyiləm.
× مندرجۂ بالا بیت گیارہ ہِجوں کے ہِجائی وزن میں ہے۔