رقیبی قۏیماگیل قاپوندا، نئیلرکویونا قۏما رقیبِ کافری
جنّته لایق دگۆلدۆر بو لهَب
(سلطان سلیمان قانونی 'مُحِبّی')
رقیبِ کافر کو اپنے کوچے میں مت آنے دو؛ ابو لہَب جنّت کے لائق نہیں ہے۔
Kuyuna koma rakib-i kafiri
Cennete layık degüldür bu Leheb
محمد فضولی بغدادی کی ایک تُرکی بیت پر جمہوریۂ آذربائجان کی شاعرہ 'سۏنا خیال' کی تخمیس:گر دئرسه فضولی که گؤزللرده وفا وار
آلدانما که شاعر سؤزۆ البتّه یالاندېر
(محمد فضولی بغدادی)
اگر فضولی کہتا ہے کہ "خُوبوں میں وفا موجود ہے" تو فریب مت کھانا، کیونکہ شاعر کا سُخن یقیناً دروغ [ہوتا] ہے۔
Gər dersə Füzuli ki: "Gözəllərdə vəfa var"
Aldanma ki, şair sözü, əlbəttə, yalandır
شاہ اسماعیل صفوی کی تمام شاعری تُرکی زبان میں ہے، اور فارسی میں اُس سے منسوب فقط چند ابیات مِلتی ہیں۔ لیکن مجھے یقین ہے کہ وہ فارسی ضرور جانتا ہو گا اور اُس نے ایک غزل کے مقطعے میں سعدی شیرازی کا بھی نام لیا ہے۔شاہ اسماعیل صفوی خطائی بسیار فوق العادہ شاعر ہے۔۔۔۔اس کی ترکی شاعری کا کوئی جواب نہیں۔۔۔۔۔۔کیا خطائی کی فارسی شاعری موجود ہے؟
دانش نامۂ ایرانیکا کے مطابق، اگرچہ شاہ اسماعیل صفوی کے پسر سام میرزا کا یہ کہنا تھا کہ اُس نے تُرکی و فارسی ہر دو زبان میں شاعری کہی ہے، لیکن شعری تذکروں میں شاہ اسماعیل کی محض تین چار فارسی ابیات اور ایک فارسی مُخمّس ہی محفوظ رہ پائے ہیں۔ اِس کے علاوہ شاہ اسماعیل کی فارسی شاعری موجود نہیں ہے۔کیا خطائی کی فارسی شاعری موجود ہے؟