حسان خان
لائبریرین
وعلیکم السلام، برادرِ گرامی!السلامُ علیکم! حسان خان بھیا!
آپ کی آن لائن موجودگی کا فائدہ اٹھا لیتے ہیں۔ محترم، یہ فرمائیے گا کہ کیا یہ اشعار فارسی میں ہیں یا ترکی میں ہیں؟ ایک دوست نے بتلایا ہے کہ یہ اشعار فارسی میں تھے جن کی لاطینی زبان میں نقل حرفی کی گئی اور یہ کسی ازبک آرٹیکل میں استعمال کیے گئے تھے۔ کیا آپ ہمیں ان کے مطالب سے آگاہ کر سکتے ہیں؛ اگر یہ غیر متعلقہ ہیں تو انہیں نظرانداز کر دیجیے گا۔
Qalachai kocha daroz,
Dar koli vay ordagi - ghaz,
Dankir-dunkir sarabjuvoz
Ahli vayho qoghozgaron.
بہت شکریہ محترمی!
جہاں تک مجھے فہم ہو پایا ہے یہ چار مصرعے تاجکستان-اُزبکستان کی اُزبکی تُرکی آمیز گُفتاری فارسی میں ہیں، جن کا سمجھنا میرے لیے، بلکہ کسی بھی بیرونی شخص کے لیے، مشکل رہا ہے۔ شروع کے دو مصرعے ذرا سمجھ آ گئے ہیں:
قلعهچهٔ کوچه دراز
در کولِ وَی اوردکِ غاز
'کوچہ دراز' کا چھوٹا قلعہ (یا دراز کوچے والا چھوٹا قلعہ)
اُس کے تالاب میں بطّخ اور مُرغابی
('کول'، 'اوردک' اور 'غاز' تُرکی الفاظ ہیں۔ اگرچہ آخری دو معیاری/ایرانی فارسی میں بھی مستعمَل ہیں۔)
باقی دو مصرعے میرے لیے ناقابلِ فہم ہیں۔
پس نوشت: مصرعِ چہارم بھی فہم میں آ گیا:
اهلِ وَیها کاغذگران
وہاں کے باشندے کاغذگر ہیں۔
آخری تدوین: